Tag: گارڈ نے ڈانٹا

  • ’’نہیں نہیں جھوٹ مت بول!‘‘ جب امیتابھ کے نواسے اگستیا کو گارڈ نے ڈانٹا

    ’’نہیں نہیں جھوٹ مت بول!‘‘ جب امیتابھ کے نواسے اگستیا کو گارڈ نے ڈانٹا

    امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا نے حال ہی میں ’دی آرچیز‘ نامی فلم سے بھارتی انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اگستیا نے بتایا کہ انھیں اس فلم سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔ وہ ایک بار کسی فلم میکر کے آفس گئے تھے اور انھیں باہر بیٹھے گارڈ نے ڈیلیوری بوائے سمجھ لیا تھا۔

    اگستیا نے بتایا کہ پہلی فلم سے قبل میں کئی فلم میکرز کے آفس ان سے میٹنگ کرنے جاچکا ہوں۔ ایسے ہی ایک آفس کے باہر کا مضحکہ خیز واقعہ بھی اداکار نے بتایا۔

    نوجوان اداکار نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ نے مجھے دیکھ کر کہا کہ ’ادھر آ، ادھر آ، نام لکھ اور پیکج ڈیلیوری ٹائم بتا!

    میں نے اسے بتایا کہ میں یہاں کوئی ڈیلیوری پیکج دینے نہیں آیا بلکہ ڈائریکٹر سے میٹنگ کرنے آیا ہوں۔ اس پر گارڈ نے مجھے کہا کہ نہیں نہیں جھوٹ مت بول۔

    امیتابھ کے نواسے نے بتایا کہ ایسا میرے ساتھ کئی بار ہوا ہے۔ انھوں نے ایک اور واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ایک فلم میکر کے آفس کے باہر 45 منٹ انتظار کرنا پڑا۔

    اگستیا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کا نواسہ ہونے کے باوجود لوگ انھیں نہیں پہچانتے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کی چکا چوند سے دور دہلی میں اپنے والد کے ساتھ پلے بڑھے ہیں جو کہ ایک تاجر ہیں۔