Tag: گالیاں

  • حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دوں گا، ملک محمد احمد خان

    حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دوں گا، ملک محمد احمد خان

    ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کیا اسمبلیاں کسی کو گالیاں دینے کیلئے رہ گئی ہیں؟ حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کواسمبلی میں نہیں آنے دونگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے جو اسمبلی میں بدتمیزی کی ہے اس پر خاموش نہیں رہوں گا، پنجاب اسمبلی میں جس قسم کا احتجاج کیا جاتا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد نے کہا کہ کسی ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ ایگزیکٹیو ایکٹ ہے، چھاپوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو کے ممبر کو بلاکر سوال پوچھ لیں۔

    ملک محمد احمد خان نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دی جاتی ہیں، گریبانوں پر ہاتھ ڈالے جاتے ہیں، جب رکن اسمبلی بنتے ہیں تو آئین کے تحت حلف اٹھاکر اسمبلی میں آتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر نہیں کرنے دی جاتی۔

    انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اور اس کے مطابق ہی چلوں گا، آئین نے جو اختیار دیا ہے اس کےمطابق ہی چلوں گا، وہ اسپیکر ہوں جس نے رولز دیے اجازت کے بغیر ایم پی اے گرفتار نہیں ہوگا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ پارلیمانی زبان اور اقدار کی بات کرتا ہوں، کیا اسمبلیاں کسی ایک شخص کیلئے ہمیشہ یرغمال رہیں گی۔

    کیا اسمبلیاں صرف لوگوں کو گالیاں دینے کیلئے استعمال ہوں گی، اپوزیشن اور حکومتی ارکان دونوں کو بٹھایا کہ اسمبلی میں تکرار نہ کریں، وہ اسپیکر ہوں اپوزیشن لیڈر بات کررہے تھے تو حکومتی ارکان کو شور سے روکا۔

    ملک محمد نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے بھی احتجاج کے نام پر حلف کی پامالی کی ہے تو غلط کیا، ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر کو مدعو کرکے پوچھا ارکان بدتمیزی کررہے ہیں، اپوزیش لیڈر نے جواب دیا کہ ارکان ہماری بات ہی نہیں مانتے۔

    https://urdu.arynews.tv/speaker-punjab-aseembly-pti-members-reference-ecp/

  • مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو وارننگ دے دی

    مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو وارننگ دے دی

    اسلام آباد: لوئر دیر خیبر پختون خوا میں وزیر اعظم کے خطاب کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ سے بھی صبر کا دامن چھوٹ گیا، انھوں نے عمران خان کو اسی انداز میں جواب دے دیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا عمران خان میں وارننگ دے رہا ہوں اپنی زبان ٹھیک کر لو، سن لو ہم تمھیں جام کرنا جانتے ہیں۔

    پی ڈی ایم کے صدر نے وزیر اعظم کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ‘ایک ہوتا ہے پاگل اور ایک اس سے اونچا مرتبہ ہے یعنی باؤلا، اس کی وہی کیفیت ہے، یہ پیدائشی مغرور ہے، پتا نہیں کس ماحول میں پلا بڑھا، اور قوم کے گلے پڑ گیا۔’

    مولانا نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا مگر تمہاری فطرت میں یہ چیز نہیں، آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں ہیں، لگام لگایا جائے، اس کے گلے میں پٹا ڈالا جائے، کیوں کہ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    جنرل باجوہ نے کہا عمران فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا: وزیر اعظم

    انھوں نے کہا ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے، آپ ہمارا دعویٰ تسلیم نہ کریں مگر سیاسی جنگ لڑیں، بوکھلا کیوں رہے ہیں، حواس باختہ ہو کر گالیاں دینے پر کیوں آ گئے، مغربی رویے آپ کے اندر ہیں ہم پاکستان میں اس کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آپ کے خلاف جہاد لڑ رہے ہیں۔

    مولانا کا کہنا تھا سول ہو یا ملٹری بیوروکریسی، سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، یہ کہتے ہیں ہم غیر جانب دار ہیں اور اس کے جواب میں کہتا ہے نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، کل آئی ایس پی آر نے بیان دیا، آج کا یہ بیان اس کا رد عمل ہو سکتا ہے۔

    فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی تو معاملات گلی کوچوں میں لے کر جائیں گے، پھر ہم سے کہا جائے گا کہ آپ ایسا نہ کریں کہ کہیں نظام نہ لپیٹ لیا جائے، میں واضح کہتا ہوں خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے۔

  • فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد

    فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد

    گوجرانوالہ: فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد،طالب علم کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فیس بک پر گالیاں دینے پر نجی سکول کے استاد اشدرمحمود کا طالب علم سترہ سالہ فیضان علی پر وحشیانہ تشدد بچے کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    طالب علم کے مطابق سکول ٹیچر ارشد آج اسے راستے میں ملا اور بہانے سے سکول لے کیا جہاں جا کر اسے ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا فیضان علی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے دوسری طرف تھانہ جناح روڈ نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔