Tag: گال ٹیسٹ

  • سری لنکن بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام، پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

    سری لنکن بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام، پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

    سری لنکن بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے، پاکستان کو گال ٹیسٹ جیتنے کے لیے محض 131 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم گرتے پڑتے 279 رنز تک ہی پہنچ پائی۔

    سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، دھننجایا ڈی سلوا 82 اور مدھوشنکا 52 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، نعمان علی نے3، ابرار احمد، آغا سلمان اور شاہین آفریدی نے 2، 2 سری لنکن پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے لیے آثار کچھ بہتر دکھائی نہیں دیتے، چائے کے وقفے تک میزبان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے تاہم آخری سیشن میں پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہو گئی.

    سری لنکن بیٹرز گال ٹیسٹ کے چوتھے روز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہے، اوپنر نشان مدوشاکا نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ کو کچھ سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم 52 کے اسکور پر وہ بھی نعمان عالی ہاتھوں‌ پویلین لوٹ گئے۔

    ڈیموتھ کرونا رتنے 20، کوشل مینڈس 18 اور اینجلو میتھیوز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت دنیش چندی مل 10 اور دھننجایا ڈی سلوا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    لیفٹ آرم اسپنر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض اب تک تین وکٹنیں اپنے نام کی ہیں، سری لنکا نے آخری اطلاعات تک چار وکٹیں کھو کر 113 رنز بنا لیے تھے جبکہ اسے 149 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اب بھی 36 رنز کی ضررت ہے۔

    اس سے قبل سری لنکا کی 79 رنز پر دوسری وکٹ گری تھی جب کوشل مینڈس کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا، گال ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پر ہی ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کرونا رتنے کو آغا سلمان کی مدد سے چلتا کیا۔

    چوتھے دن میزبان سری لنکا نے 14 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے اننگز کی شروعات کی اور دونوں بیٹرز نے احتیاط سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانا شروع کیا، تاہم 20 کے انفرادی اسکور پر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو کرونارتنے پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ کل گال ٹیسٹ کے تیسرے دن مرد بحران سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوا تھا اور سری لنکا کی برتری ختم ہوگئی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

  • سعود شکیل نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز نہ کرسکے!

    سعود شکیل نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز نہ کرسکے!

    گال ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا انہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز  نہیں کرسکے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا جنہوں نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو خطرے کے نشان سے باہر نکالا پھر دن کے اختتام سے کچھ وقت قبل اپنی شاندار ڈبل سنچری سے کیا جو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

    سعود شکیل کی سری لنکا کے خلاف شاندار ڈبل سنچری

    سعود شکیل کی سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری سنچری کرنے والے پہلے قومی بلے باز بن گئے اور آئی لینڈر کے دیس میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

    سعود شکیل کا پی ایس ایل میں نہ کھلائے جانے پر دلچسپ ٹوئٹ

    مڈل آڈر بیٹر کی یہ ڈبل سنچری ٹیسٹ کرکٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کی 45ویں اور پچھلے سات سالوں میں صرف دوسری ہے، اس سے قبل  عابد علی نے 2021 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنائے تھے۔

    سعود شکیل کے نام بڑا اعزاز

    گال میں پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد سعود شکیل کی بیٹنگ 98.5 اوسط شاندار رہی، سعود دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں جن کی  آل ٹائم گریٹ سر ڈان بریڈ مین کے بعد 10 ٹیسٹ اننگ میں 100 کے ہندسے کو چھوتی بیٹنگ اوسط سے رنز کیے ان سے آگے سر ڈونلڈ بریڈ میں کی بیٹنگ اوسط 99.94 رہی ہے۔

     ٹیسٹ کرکٹ میں ڈان بریڈ مین کے اتنا قریب پہنچنے کا اعزاز بھی نوجوان پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو حاصل ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے سعود شکیل نے صرف 11 ٹیسٹ اننگز کے بعد پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جنہوں نے اتنی اننگز میں سب سے زیادہ رنز (788) کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اس کے علاوہ سعود شکیل پاکستان کے دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نےدوسری سرزمین پر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنائی، اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اسی سرزمین پر بڑی انفرادی اننگز کھیلی تھی۔

  • گال ٹیسٹ: سعود، آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان نے 5 وکٹ پر221 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ: سعود، آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان نے 5 وکٹ پر221 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ میں سعود شکیل اور آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر221 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی آخری لمحات میں بارش ہو گئی جس کے باعث دن کا قبل از وقت اختتام کرنا پڑا، سعود شکیل اور آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو قدرے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

    سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنزبنا کر کریزپر موجود ہیں، جب کہ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے 91 رنزمزید درکار ہیں۔

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی تھی، جب محض 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جے سوریا نے تین پاکستانی بیٹرز کو چلتا کیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اننگز کی شروعات اچھی نہ ہوسکی، اوپنر امام الحق صرف ایک رن بنا کر راجیتھا کا شکار بن گئے۔

    شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور وہ 39 رنز بنا پائے، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 19، کپتان بابراعظم 13 اور سرفراز احمد 17 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں، پرابتھ جے سوریا نے عبداللہ شفیق ،بابراعظم اور سرفراز کی اہم وکٹ اپنے نام کی، اس وقت کریز پر سلمان آغا اور سعود شکیل موجود ہیں.

    واضح رہے کہ اپنی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں اپنے نام کی تھیں.

    سری لنکا کی ٹیم دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری کے بدولت 312 رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، مڈل آرڈ بیٹر نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جن کی باری کا خاتمہ نسیم شاہ نے کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 64 رنز بنا کر نمایا رہے، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 86، نسیم شاہ نے 90 اور ابرار احمد نے 68 رنز دے کر 3،3 بیٹرز کو پویلین چلتا کیا۔

    آغا سلمان بھی 18 رنز کے عوض ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، واضح رہے کہ اننگز کی شروعات میں پاکستانی پیسرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ایک مرحلے پر 54 کے اسکور پر میزبانی ٹیم کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔

    ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکن ٹیم اسکور بورڈ پر زیادہ بڑا اسکور نہیں سجا پائے گی تاہم دھننجایا ڈی سلوا نے بہترین انداز میں پاکستانی بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ٹیم کے مجموعے کو 312 تک پہنچا دیا۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مشکل میں، 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 100 رنز

    گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مشکل میں، 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 100 رنز

    سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔

    کھیل کے آغاز سے ہی سری لنکن اسپنرز نے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

    دوسرے روز پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان لیگ سائڈ پر وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی سلمان علی آغا بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم کپتان بابر اعظم 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    پاکستان کو اب پہلی اننگز میں مزید 118 رنز درکار ہیں۔

    خیال رہے کہ گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی وکٹ میں 222 رنبز بنا سکی تھی، دنیش چندی مل 75 اور مہیش 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    بعد ازاں پہلے روز قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے تھے۔

  • گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال : ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں گال ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔اس وقت تیسرے دن کا کھیل جاری ہے، میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    گال میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے کرونارتنے اور چندی مل کی شاندار سنچریز کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا۔

    کرونارتنے نے ایک سو چھیاسی اور چندی مل نے ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے چھیاسٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو چار رنز کے اضافے کے بعد سیمیولز بھی ہمت ہارگئے۔

    سیمیولز گیارہ رنزبناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت کریز پرکیمر روچ 19 رنز اور دیوندرا بییشو 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں سری لنکا کے رنگانا ہارتھ نے 66 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران  ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔

    محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • گال ٹیسٹ: شاہیوں نےسری لنکا کو10وکٹوں سے ہرا دیا

    گال ٹیسٹ: شاہیوں نےسری لنکا کو10وکٹوں سے ہرا دیا

    پاکستان نے سری لنکاکو پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکن ٹیم دوسری اننگ میں دوسوچھ رنزپرڈھیرہوئی، پاکستان کو نوے رنز کاہدف ملا ۔جو پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر پورا کرلیا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکاکو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ سیریز میں مصباح الحق الیون کو ایک صفر کی برتری مل گئی، پاکستان نے نوے رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے گیارہ اعشاریہ دو اوورز میں پورا کرلیا، محمد حفیظ چھیالیس اور احمد شہزاد تینتالیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

    میچ کے آخری دن یاسرشاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دو سو چھ رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کوفتح کیلئے اکتالیس اوورز میں نوے رنز کا ہدف ملاہے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے نامکمل دوسری اننگ تریسٹھ رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔

    یاسر شاہ نے دن کی پہلی ہی گیند پرنائٹ واچ مین دلروان پریرا کو اسٹمپ کرادیا، لیگ اسپنرکی تباہ کن بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے ہی آوٹ ہوگئی، یاسرشاہ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے۔چھہتررنز دیکر سات بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔

     وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے تین اسٹمپ کرکے لیگ اسپنر کابھرپور ساتھ دیا، سری لنکا کے۔ دیموتھ کرونا رتنے اناسی اور دنیش چندی مل اڑتیس رنز بناسکے، وہاب ریاض نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آوًٹ کیا، سرفرازاحمد نے میچ میں تین کیچ اورتین اسٹمپ کئے۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا

    گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا

    گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا،سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ ترسٹھ رنز پر شروع کی تو دن کی پہلی ہی گیند پر سری لنکا کو نائٹ واش مین کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، چوتھی وکٹ کیلئے سری لنکا نے انسٹھ رنز جوڑےلیکن وہاب ریاض نے تھرمانے کو چوالیس رنز پر پویلین بھیج دیا۔

    سری لنکن اوپنر کرونارتنے اناسی رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ یاسر شاہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دی۔

    سری لنکا ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ کی کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئےسات کھلاڑیوں کا شکار کیا، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

    گال: گال ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سرفراز احمد اور اسد شفیق کی شاندار شراکت ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے کھانے کے وقفے پر اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 300 رنز کے جواب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے تھے، لنچ بریک تک اسد شفیق اور وہاب ریاض وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 41 رنز درکار ہیں۔

    گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو اٹھارہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو نہ صرف فالو آن سے بچایا بلکہ میچ میں بھی واپس آگئے۔

    سرفراز احمد نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو تباہی سے بچایا، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور چھیانوے رنز بناکر پرساد کی گیند پر بولڈ ہوگئے، چار رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری نہ بنا سکے

    سرفراز اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو انتالیس رنز کی شراکت قائم کی، اسد شفیق نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔

    گزشتہ روز گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین کھلاڑی آؤٹ ایک سو اٹھتر رنز پر شروع کی اور ایک سو بائیس رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشال سلوا ایک سو پچیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ وہاب ریاض اور ذوالفقاربابر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد حفیظ دو اور احمد شہزاد نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اظہرعلی کو آٹھ رنز پر پویلین بھیج دیا گیا، یونس خان سینتالیس اور مصباح الحق بیس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو پاکستان نے پانچ وکٹ پر ایک سو اٹھارہ رنز بنالئے تھے۔

    سرفرازاحمد پندرہ اور اسد شیفق چودہ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو بیاسی رنز درکار تھے۔

  • گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے

    گال : گال ٹیسٹ میں تیسرے روز سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لیے ہیں۔

    سری لنکا نے پہلی اننگز ایک سو اٹھتر رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو گیارہ رنز کے اضافے کے بعد وہاب ریاض نے کپتان اینجلو میتھیوز کو پویلین کی راہ دکھادی، میتھیوز نے انیس رنزبنائے، دو سو چھبیس کے مجموعی اسکور پر ذوالفقار بابر نے چندی مل کی وکٹ حاصل کی۔

    کوشل سلوانے دوسرے اینڈ سے اسکور میں اضافہ جاری رکھا، کوشل سلوا سلوا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری اور پاکستان کے خلاف پہلی سنچری مکمل کر لی ہے، وتھانگے آؤٹ ہونے والے چھٹے سری لنکن بلے باز تھے جنھیں 18 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے اب تک وہاب ریاض نے تین، محمد حفیظ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی، جب کرونارتنے اکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔

    سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے، انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی، ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالیے ہیں، کوشل سلوا اسی رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔