Tag: گال ٹیسٹ

  • گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے 3 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔

    جبکہ سنگاکارا 50 ، کوشل سلوا 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ، وہاب ریاض نے 2، محمد حفیظ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا۔ پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی جب کرونارتنےاکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔ سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

    ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔ کوشل سلوا اسی رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • غیر قانونی بولنگ ایکشن: آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کردی

    غیر قانونی بولنگ ایکشن: آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کردی

    دبئی: آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی عائد کردی۔ خبر کی بریکنگ میں اے آر وائی نیوز پھر سب سے آگے رہا۔ سعید اجمل مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پاکستانی آف اسپنر پر پابندی عائد کردی۔

    اے آر وائی نیوز نے سعید اجمل پر پابندی کی خبر سب سے پہلے بریک کی۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر شکوک کی زد میں آیا۔ فیلڈ امپائرز نے آف اسپنر کی کئی گیندیں غیر قانونی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سعید اجمل کو اکیس روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ مرحلے سے گزرنا تھا۔

    آسٹریلیا میں سعید اجمل کی بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال ہوئی جس میں وہ ناکام ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کا مکمل بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    ایکشن کی درستگی تک وہ بین الاقوامی میچز میں بولنگ نہیں کراسکتے۔ سعید اجمل فیصلے کے خلاف پندرہ روز کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔ پابندی کے سبب آف اسپنر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اجمل کی آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے

  • گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا آغاز مایوس کن رہا۔ کھلاڑی بھاری بھرکم مینجمنٹ کی لاج بھی نہ رکھ سکے۔ گال کے میدان میں بارش نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں فیل ہوگئی۔ گال میں پاکستان کی دال نہ گل سکی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ مشتاق احمد، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی کھلاڑیوں کو صحیح ٹریک پر نہ لاسکے۔

    بیٹنگ میں خامیوں نے ماضی کی یاد پھرسے تازہ کردی۔ وکٹیں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کیا کام کیا؟ بیٹسمین ایک ہی غلطی دہراتے رہے اور ڈریسنگ روم میں بیٹھی بھاری بھرکم مینجمنٹ منہ دیکھتی رہی۔ وکٹیں اسپنرز جلد وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔ مشتاق احمد نے کیمپ میں کیا گر سکھائے؟؟؟ گرانٹ لوڈن کی گرانٹ بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔

    فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کا وقار بھی کھلاڑی بلند نہ کرسکے۔ گال کے میدان میں ایک اور ناکامی پاکستان کی تاریخ میں تاریخ بن گئی۔ بارش نے بھی ٹیم کا ساتھ نہ دیا۔۔ اب کولمبو میں قومی ٹیم کاچودہ اگست سے امتحان ہوگا۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو اسی بنا کر آؤٹ

    گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو اسی بنا کر آؤٹ

    سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوران پاکستانی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے شروع ہوگئے ہیں۔ پوری ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی ہے۔ سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گال میں کھیل جارہے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان ٹیم نے نامکمل اننگز چار رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی لیکن یکے بعد دیگرے مزید تین وکٹیں گرگئیں۔

    نائٹ واچ مین سعید اجمل چار،احمد شہزاد چودہ اور پہلی اننگز میں شاندار اننگز کھیلنے والے یونس خان تیرہ رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔ کھیل کے چوتھے روز خرم منظور تین رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو اسی رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ سری لنکا کی ٹیم کونناوے رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ، سری لنکا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں پانچ سو تینتیس رنز پر اننگ ڈکلیئرڈ کردی تھی

  • گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال:پاکستان نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی اٹھتر رنز درکار ہے۔ گال ٹیسٹ پاکستانی بولرز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ میچ کے چوتھے روز بھی سری لنکن بلے بازوں نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو باون اسی رنز پر شروع کی تو پانچ و نز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے جنید خان کا شکار بنے۔ کپتان انجیلو میتھوز نے سنگاکارا کے ساتھ مل کر بولرز کی جم کر درگھت بنائی۔ نہ سعید اجمل کا دوسرا چل سکا اور نہ ہی جیند خان کی یاکرز نے کوئی کمال دکھایا۔ لنکا ڈھانے کے مشن میں فیل ہونے والے بولز سری لنکن بلے بازوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    سنگاکارا نے کیرئیر کی دسویں ڈبل سنچری ڈالتے ہوئے میچ میں اپنی گرفت میں کرلیا۔ میتھوز سعید اجمل کی گیند پر نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز پانچ سو تینتس رنز نو کھلاڑی آؤٹ ڈیکلیئر کردی۔ اجمل نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ احمد شہزاد ایک اور سعید اجمل صفر پر ناٹ آؤٹ ہے۔

  • گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے ہیں۔ پاکستانی بولرز جلد وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو باون رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے انسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    جے وردھنے نے کیرئیر کی انچاسویں نصف سنچری اسکور کی۔ جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہےہیں۔ سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔ سنگاکارا سینچری بناچکے ہیں اور پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ :پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے  تیسرے روز بھی بلے باز چھائے رہے۔ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری نے میچ کو ڈرا کی جانب موڑ دیا ہے۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دووکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے۔ گال ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بلےبازوں اور پھر بارش کے نام رہا۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سعید اجمل ،جنید خان اور عبدالرحمان کو لاکھ کوششوں کے باوجود لنکا ڈھانے کے مشن میں کامیابی نہ مل سکی۔ تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ ننانوے رنز پر شروع کی تو کوشال سلوا نے چونسٹھ رنز پر محمد طلحہ کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے۔ دوسری جانب کمار سنگاکارا چٹان کی طرح بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے جے وردھنے کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی سینتیسویں سنچری اسکور کی۔ بارش کے باعث تیسرے روز چوالیس اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے ہیں۔ سنگاکارا ایک سو دو اور جے وردھنے پچپن رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری

    گال ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری

    گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹسمینوں کی پہلی اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی بولرز ناکام رہے، پہلے سیشن میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

    گال میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے  پہلی نامکمل اننگز ننانوے رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سنگاکارا اور کوشل سلوا نے پر اعتماد انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

    ایک سو چوالیس کے مجموعی اسکور پر محمد طلحہ نے پارٹر شپ کا خاتمہ کردیا، کوشل سلوا چونسٹھ رنز بنا کر طلحہ کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے، الوداعی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، یونس خان اور اسد شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

              گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو یونس خان اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا، دو سو ترانوے کے اسکور پر اسد شفیق پجھتر رنزبنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    پانچویں وکٹ کے لئے یونس اور اسد کے درمیان ایک سو سینتیس رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، یونس خان نے ایک سو پچاس رنز بھی مکمل کئے، وہ ایک سو ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔

  • گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان دو سو اکسٹھ رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا، پہلا روز پاکستانی بلے باز یونس خان کے نام رہا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے سب سے تجربے کار کھلاڑی یونس خان نے کمال کیا، یونس خان نے مشکلات سے گھیری پاکستانی بیٹنگ لائن کو نہ صرف سنھبالا بلکہ تباہی سے بچاتے ہوئے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بھی بنا ڈالی۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاپ آڈر نے مصباح کے فیصلے کی لاج نہ رکھی، احمد شہزاد، خرم منظور اور اظہر علی یکے بعد دیگرے  پویلین واپس لوٹ گئے، چھپن رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے سو رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو تباہی سے نکالا۔

    مصباح اکتیس رنز پر بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے، پھر یونس خان نے اسد شیفق کے ساتھ مل دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر دو سو اکسٹھ تک پہنچا دیا۔