Tag: گانا ریلیز

  • حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ملک کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر جاری کردیا۔

    معروف گلوکارہ کے مداح نئے گانے ”باری تھانی“کے ریلیز ہوتے ہی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ گلوکارہ کے نئے گانے کو یوٹیوب پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، معروف گلوکارہ کے مداح بہت وقت سے ان کے نئے گانے کا انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوا۔

    ان کی خوبصورت انداز اور سریلی آواز کی بدولت جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔ گلوکارہ پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستان میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کوتازہ کردیا تھا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا‘ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا اور اس ویڈیو پر اپنی محبت کی برسات کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ‘ہونا تھا پیار’پاکستان کا مقبول ترین گانا ہے جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔

  • تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    کراچی : وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریو ینج آف بابا بالم کا پہلا ویڈیو گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز کردیا گیا، آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادرکے فینز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر کا سیکوئل ریوینج آف بابا بالم جلد آرہا ہے، اے آر وائی فلمز نے فلم کا پہلا ویڈیو گانا بینڈ بج گیا ریلیز کر دیا۔

    فلم کی کریٹوو ڈائیریکٹرشرمین عبید چنائے اورایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں، اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر اور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    مزید پڑھیں : اینی میٹڈ فلم تین بہادر پارٹ ٹو کا آفیشل پوسٹر جاری

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

  • معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کے نئے البم کا پہلا گانا ریلیز

    معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کے نئے البم کا پہلا گانا ریلیز

    کراچی: معروف گلوکار علی حیدر نے اپنے البم دل تیرے نام کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

    گلوکارعلی حیدر کے مطابق یہ ان کا آٹھ سال بعد رومانٹک پاپ گانا ہے جس کو کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے ۔

    اس گانے میں معروف گٹارسٹ فراز انور نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں علی حیدر کے مطابق وہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔