Tag: گاندھی

  • گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کا معاملہ، خاتون سمیت تین ہندو انتہا پسند گرفتار

    گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کا معاملہ، خاتون سمیت تین ہندو انتہا پسند گرفتار

    نئی دہلی: بھارت کو آزادی دلانے والے مہاتماگاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کرنے والی خاتون سمیت تین ہندوانتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو طویل جدوجہد کے بعد انگریزوں سے آزادی دلوانے والے مہاتما گاندھی کی 70 ویں برسی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں انتہا پسند ہندوں نے گاندھی کے قتل کا جشن گذشتہ ماہ 31 جنوری کو منایا تھا۔

    اس موقع پر انتہا پسند تنظیم ہندو مہاشبا تحریک کی جنرل سیکریٹری پوجا شاکون نے گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کی اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

    انتہا پسند تنظیم ہندو مہاشبا تحریک کی جنرل سیکریٹری پوجا شاکون کی گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین پیش کرنے کی دو ویڈیو ٹویٹر پر جاری ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے کہ پوجا شاکون اور اس کے ساتھیوں کو بغاوت کرنے پر گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

    مہاتما گاندھی کی برسی، ہندوانتہا پسندوں کا قاتل کو خراج تحسین

    بعد ازاں انتظامیہ حرکت میں آئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون رکن سمیت 3 ہندو انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ ہندو رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کو شدت پسند ہندو جماعت کے کارکن نتھو رام گوڈسے نے 30جنوری 1948 کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

  • عدم تشدد کا عالمی دن: عدم تشدد کے پیروکار گاندھی جی کا بھارت جنگی جنون میں مبتلا

    عدم تشدد کا عالمی دن: عدم تشدد کے پیروکار گاندھی جی کا بھارت جنگی جنون میں مبتلا

    آج دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عدم تشدد کے رویے کو فروغ دینا ہے۔

    جنوری 2004 میں ایرانی نوبل انعام یافتہ شیریں عبادی نے تجویز دی کہ عدم تشدد کا عالمی دن منایا جائے۔ ان کی اس تجویز کو بھارت میں بے پناہ پذیرائی ملی اور بھارت کی جانب سے یہ تجویز اقوام متحدہ کے سامنے پیش کی گئی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 جون 2007 کو 2 اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن قرار دینے پر ووٹنگ کروائی جسے حمایت ملی اور اقوام متحدہ نے اپنے رکن ممالک کو عدم تشدد کو فروغ دینے کے لیے یہ دن منانے کی اپیل کی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دن بھارت کے سیاسی رہنما گاندھی کا یوم پیدائش ہے اور اسے بھارت میں ’گاندھی جیانتی‘ کے نام سے منایا جاتا ہے تاہم عدم تشدد کا درس دینے والے گاندھی کا بھارت تشدد ترک کردینے پر ہرگز آمادہ نظر نہیں آتا۔

    ساری دنیا سے عدم تشدد کا عالمی دن منوانے کے لیے قرارداد پیش کرنے والا بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی تشدد کر رہا ہے جنہیں وہ بزعم خود اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔

    دوسری جانب نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت میں مذہبی انتہا پسندی میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی وجہ گائے تھی۔

    گائے کے ساتھ دیکھے جانے والے مسلمانوں پر مشتعل ہجوم نے شدید تشدد کیا اور ان واقعات میں بے شمار مسلمان افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کئی واقعات میں مسلمان گھرانوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔

    بھارتی فوج بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے جس کا حالیہ ثبوت دو روز قبل آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ تھی۔

    اس سے قبل پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد بھارت کو دوستی اور مذاکرات کی پیشکش کر چکی ہے لیکن بھارت نے حسب عادت عین موقع پر مذاکرات سے انکار کردیا۔

  • گاندھی جی دبئی میں، بھارتی رہنما سے مشبابہ شخص کی تصویر وائرل

    گاندھی جی دبئی میں، بھارتی رہنما سے مشبابہ شخص کی تصویر وائرل

    دبئی: بھارتی کے ممتاز سیاسی رہنما گاندھی جی دبئی پہنچ گئے، جہاں انھیں موبائل مارکیٹ میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے.

    اگر آپ اس خبر کا حقیقت سمجھ رہے ہیں، تو ذرا ٹھہریں، یہ کانگریسی رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کا تذکرہ نہیں، بلکہ ان سے مشبابہ ایک ضعیف شخص کا ذکر ہے، جس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی.

    گبر سنگھ حیدری مارکیٹ، کراچی میں

    ممتاز شخصیات سے مشبابہ افراد کی تصاویر انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہیں، جنھیں سیکڑوں بار شیئر کیا جاتا ہے، وہ فقط سوشل میڈیا تک محدود نہیں‌ رہتیں، بلکہ میڈیا تک پہنچ جاتی ہیں.

    ایسی ہی ایک تصویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھی، جس میں‌ بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کے ولن گبر سنگھ سے مشابہ شخص کو حیدری مارکیٹ، کراچی کی مارکیٹ میں دیکھا جاسکتا تھا.

    اب ایسی ہی ایک تصویر دبئی سے سامنے آئی ہے، جس میں گاندھی سے ملتے جلتے ایک صاحب دکھائی دے رہے ہیں.

  • بھارتی ترنگے والے ڈور میٹس کے بعد ’گاندھی چپل‘ فروخت کے لیے پیش

    بھارتی ترنگے والے ڈور میٹس کے بعد ’گاندھی چپل‘ فروخت کے لیے پیش

    نیویارک: آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ ایمازون نے بھارتی جھنڈے والے ڈور میٹس کے بعد مہاتما گاندھی چپل بھی فروخت کے لیے پیش کردی جس نے ایک بار پھر بھارتیوں کو چراغ پا کردیا۔

    صرف دو دن قبل ہی ایمازون کینیڈا نے اپنی ویب سائٹ پر ایسے ڈور میٹس فروخت کے لیے پیش کیے تھے جن پر مختلف ممالک کے جھنڈے بنے ہوئے تھے۔ ان جھنڈوں میں سے ایک بھارتی ترنگا بھی تھا۔

    اشتہار کے جاری ہوتے ہی دنیا بھر میں مقیم بھارتیوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار شروع کردیا یہاں تک بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایمازون کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے مذکورہ ڈور میٹس اپنی ویب سائٹ سے نہ ہٹائے تو آئندہ ایمازون حکام کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے ایمازون سے اس معاملے پر معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بھارتی وزیر خارجہ کی اس دھمکی کے بعد ایمازون نے مذکورہ ڈورمیٹس تو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیے، تاہم معافی نہیں مانگی۔ لیکن اس معاملے کی گرد ابھی بیٹھنے بھی نہ پائی تھی کہ ایمازون نے بھارتی رہنما گاندھی کی تصاویر والی چپلیں فروخت کے لیے پیش کردیں۔

    gandhi-2

    ایمازون کا کہنا ہے کہ یہ ایسی پروڈکٹ ہے جو بہت خوبصورت دکھائی دے گی اور دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردے گی۔

    معاملے پر ایک بار پھر بھارتی وزارت خارجہ حرکت میں آئی اور اس بار نرمی سے کام لیتے ہوئے ایمازون حکام کو پیغام پہنچایا گیا کہ کسی ’تیسری‘ پارٹی کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے ایمازون کو بھارتیوں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھنا چاہیئے۔

    g2

    اس پیغام کے چند گھنٹے بعد یہ چپلیں بھی ایمازون کی ویب سائٹ سے غائب ہوگئیں تاہم بھارتیوں کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے ٹوئٹر پر ایمازون کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنی شروع کردی۔

    ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ تصور کریں کہ آپ نے ایسی چپلیں پہنی ہوں جن پر آپ کے والدین کی تصاویر بنی ہوں، ان چپلوں کو پہن کر آپ خود کو کتنا آرام دہ محسوس کریں گے؟

    کئی ٹوئٹر صارفین نے بھارت میں ایمازون پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔