Tag: گانے

  • فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز

    فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز

    لاہور: فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز ہو گیا، گانے کی ویڈیو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ’زندگی‘ گانے سے اپنے مداحوں کا دل جیتنے والے پاکستان کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار فلک شبیر نے لاگے پیاری کے نام سے ایک اور میوزک ویڈیو جاری کر دی ہے۔

    یہ گانا میسیو مکس ریکارڈز کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کی اہلیہ اور پاکستانی ٹی وی اداکارہ سارہ خان بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    یہ میوزک ویڈیو ایکشن، تھرل اور رومانس کا شان دار فیوژن ہے، انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں اس کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

    فلک شبیر نے بھی اپنی اس نئی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، اور مداحوں کو بتایا کہ لاگے پیاری ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو پسند آ گئی ہے اور ہر گزرتے منٹ کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    ویڈیو میں فلک شبیر کو ایکشن فلموں کے ہیرو کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، وہ ہارلے ڈیوڈسن پر بیٹھ کر جنگ کے ایک میدان میں انٹری دیتے ہیں، اور پھر اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

  • مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز

    مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز

    معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو کون نہ جانتا ہوگا۔ ہم سب ان کے گانے، بامقصد ویڈیوز اور ڈانس سے لطف اندوز ہوچکے ہیں۔

    مائیکل جیکسن اپنے ایک گانے سموتھ کرمنل میں ایک نہایت ہی انوکھا ڈانس اسٹیپ کرتے دکھائی دیتے ہیں جس میں وہ بغیر لڑکھڑائے اور گرے خاصا نیچے جھک جاتے ہیں۔

    تاہم اب اس انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز سامنے آگیا ہے۔

    گانے میں تو اس ڈانس کو مختلف تکنیکوں سے انجام دیا گیا تاہم اس کے مقبول ہونے کے بعد مائیکل نے اسے لائیو کنسرٹس میں بھی پیش کرنے کا سوچا اور یہیں سے اصل کام کا آغاز ہوا۔

    اس ڈانس اسٹیپ کو کرنے کے لیے مائیکل جیکسن نے اپنے مخصوص جوتے بنوائے تھے۔

    پرفارمنس سے قبل اسٹیج پر بھی کچھ مخصوص مقامات پر تاریں نصب کی جاتیں جو مخصوص وقت پر اسٹیج سے اوپر آ کر مائیکل کے جوتوں کو جکڑ لیتی تھیں جن کے باعث وہ گرنے سے محفوظ رہتے تھے۔

    تاہم بعض اوقات یہ تاریں ٹوٹ جاتیں یا ڈھیلی پڑ جاتیں جن کے باعث مائیکل جیکسن گرتے گرتے بھی بچے، لیکن وہ اس لڑکھڑاہٹ کو بھی مہارت سے ڈانس کا ہی حصہ بنا دیتے اور دیکھنے والے بدستور ان کے سحر میں جکڑے رہتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے بالی ووڈ کے 7 گانے

    عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے بالی ووڈ کے 7 گانے

    مسلمانوں کا تہوار عید الفطر دنیا بھر میں نہایت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان رہتے ہیں وہ نہ صرف خود یہ تہوار مناتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ غیر مسلموں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔

    بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ بھی ہندو اور مسلمان تہذیب و روایات کو پیش کرتی ہے۔ نہ صرف ہندو اور سکھ تہواروں کو فلموں میں دکھایا جاتا ہے بلکہ مسلمان تہواروں کو بھی مناتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

    چونکہ عید کا موقع ہے تو ہم نے آپ کے لیے بالی ووڈ کے کچھ ایسے ہی گانوں کا انتخاب کیا ہے جو آپ کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیں گے۔

    واللہ رے واللہ

    فلم ’تیس مار خان‘ کا گانا ’واللہ رے واللہ‘ اکشے کمار، کترینہ کیف پر فلمایا گیا ہے جبکہ سلمان خان بھی اس میں بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں۔

    عرضیاں

    فلم ’دہلی 6‘ کا گانا ’عرضیاں‘ میں عید کے تہوار کو دکھایا گیا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے سے عید مل رہے ہیں اور چاروں جانب عید کی خوشیاں ہیں۔ گانے کی موسیقی اے آر رحمٰن کی جانب سے دی گئی ہے جبکہ اسے ابھیشک بچن پر فلمایا گیا ہے۔ اسے سن کر آپ بھی خود کو پرانی دلی کے اسی ماحول کا حصہ محسوس کریں گے جس نے اردو شعر و ادب کو پروان چڑھایا۔

    یوں شبنمی

    سونم اور رنبیر کپور کی پہلی فلم ’سانوریا‘ میں شامل گانا ’یوں شبنمی‘ میں یہ دونوں اداکار سب کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

    مبارک عید مبارک

    سن 2002 میں آنے والی فلم ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ کے گانے ’مبارک عید مبارک‘ میں سلمان خان دل سے سب کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ دیا مرزا اور سشمیتا سین بھی شامل تھیں۔

    چاند سامنے ہے

    یہ گانا فلم ’یہ محبت ہے‘ میں شامل ہے جو 2002 میں آئی۔ گانا راہول بٹ پر فلمایا گیا جبکہ فلم میں ارباز خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    چاند نظر آگیا

    فلم ’ہیرو ہندوستانی‘ 1998 میں آئی جس میں ارشد وارثی اور نمرتا شرودکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس میں شامل گانا ’چاند نظر آگیا‘ چاند رات کی رونقیں یاد دلاتا ہے۔

    عید کا دن

    گانا ’عید کا دن‘ 1982 میں آنے والی فلم ’دیدار یار‘ میں شامل ہے۔ گانے میں قمر بدایونی کا مشہور مصرعہ ’رسم دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے‘ بھی شامل ہے۔ فلم میں جیتندر، ریکھا اور رشی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • سلمان خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی

    سلمان خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی

    ممبئی: بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان کا آئٹم نمبر میں ہوں ہیرو تیرا کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کراکے دھوم مچادی ۔

    بالی ووڈ فلم کک میں سب کو ہینگ اوور کروانے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر آنے والی نئی فلم ’ہیرو‘ کے لئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروایا ہے۔ جبکہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

     فلم "ہیرو” ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1983 کی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں دو نئے اداکار سورج پنچھولی اور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ’ہیرو‘ کا پہلا کٹ دیکھنے کے بعد سلمان سے رہا نہ گیا اور انھوں نے اُسی رات فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سلمان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کا ٹائٹل "میں ہوں تیرا ہیرو”رکھا گیا ہے جسے میوزک ڈائریکٹر امل ملک نے کمپوز کیا ہے، فلم ”ہیرو” ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

  • پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیاجبکہ جماعت اسلامی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمشنر کے لیے آخر کار تین نام سامنے آ گئے، سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس،اجمل میاں اورسعید الزمان صدیقی کا نام زیر غورہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ ناموں پر ان کی جماعت میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    جبکہ واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے نئے الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ نام بھی قابل احترام شخصیات کے ہیں۔

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

  • جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان جما عت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دھرنوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    منصورہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظورنہیں ہونے چاہیئیں، اس سے ملک میں سیاسی بحران کم نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔

     اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی تناؤ میں کمی آسکتی ہے، حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ہوا تو نہ جانے حکومت کہاں غائب ہوگئی، جلد اپنے استعفوں کی منظوری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرینگے۔

  • پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہے گا تاہم احتراماً ترانے اور گانے نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ عاشور کے بعد نو نومبر کوتحریک انصاف رحیم یارخان میں جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہےگا تاہم ترانے اور گانے نہیں ہونگے۔

    شاہ مھمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں پندرہ نومبرکو ساہیوال اورتیس نومبرکو اسلام آباد میں لاکھوں افراد کا اجتماع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی تعداد میں عوام تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور مقاصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔