Tag: گاڑیاں تباہ

  • زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ،  گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ، گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    کراچی : کلفٹن میں رہائشی پلازہ کے زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ ہوا۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب رہائشی عمارت کی پارکنگ پلازہ کےزیرزمین پانی کے ٹینک میں علی الصبح زوردار دھماکاہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

    پلازہ کےایک مکین نے کہاکہ ٹینک میں پانی ڈلوانے کےدوران وہ ٹینکروالےکوادائیگی کررہاتھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اورریسکیوعملہ فوری طور پرجائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ تخریب کاری نہیں تھا۔ دھماکے میں تین گاڑیوں اورموٹرسائیکل کونقصان پہنچا۔

     

  • کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکہ کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے دو گاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر نجی اسپتال کے قریب سریاب فلائی اوور کے نیچے افطاری سے چند منٹ قبل زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ارباب غلام علی روڈ اور چشمہ اچوزئی کے رہائشی دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں ،پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پانچ سے چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک کریٹ میں رکھا گیا تھا۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان ک حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔