Tag: گاڑیاں دھونے

  • کراچی : گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال پر بڑے جرمانے کی تجویز

    کراچی : گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال پر بڑے جرمانے کی تجویز

    کراچی : گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانے کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سڑکوں گلیوں اورتجارتی مراکز میں گاڑیاں دھونےکےلیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر کے ایم سی کونسل اجلاس میں جرمانے کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

    پی پی پی رکن نجمی عالم نے کہا دو تلوار کے علاقے میں لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، لوگ گھر میں گاڑیاں دھوتے ہیں اور پانی گھرسے باہر آتا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج شہر میں پانی نہیں اور میئر دوہزار پچاس کا پلان بنا رہے ہیں، کے فور منصوبہ بیس ارب روپے سے دو سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

    انہوں نے الزام لگایا منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جارہی ہے، ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر آئیں گے۔

    یاد رہے پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کی گئی اور کہا گیا تھا گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

  • گھروں کے اندر  گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

    گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

    لاہور : گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں، گھر میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر بڑا جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کردیے ، ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دی، تمام غیرقانونی سروس اسٹیشن فوری بند کرانے کا حکم دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیرسروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب نے 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہے، گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔

    تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہوگا۔