Tag: گاڑیاں چوری

  • گاڑیاں چوری کرنے والا سرکاری افسر گرفتار

    گاڑیاں چوری کرنے والا سرکاری افسر گرفتار

    حیدرآباد : گاڑیاں چوری کرنے والے سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال قبل لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم مکمل کرکے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے سرکاری افسر گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم زین روینیو میں 16 گریڈ کا افسر اور منشیات کاعادی ہے، ملزم اس سے قبل بھی کار چوری اور منشیات کے جرم میں چالان شدہ ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے گزشتہ دنوں شہباز بلڈنگ سے پولیس کی موٹرسائیکل رائی تھی ، ملزم سے سرکاری موٹرسائیکل سمیت دیگرمسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمدکرلیں گئیں ہیں۔

    کینٹ پولیس نے کہا کہ ملزم کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا، ملزم 2سال قبل لندن سےبزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم مکمل کرکے آیا ہے۔

  • کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے میں رکشہ گینگ سرگرم

    کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے میں رکشہ گینگ سرگرم

    کراچی : شہر قائد میں گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث رکشہ گینگ کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، رکشہ گینگ کے کارندے گاڑی چوری کرکے بیچ دیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں چوری اور چھیننےکی وارداتوں میں رکشہ گینگ سرگرم ہیں ، اے وی ایل سی پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    رکشہ گینگ کے کارندے گاڑی چوری اور چھیننے کے بعد فروخت کردیتے تھے، کارندے نوری آباد میں خرید و فروخت کرتے تھے۔

    ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فیملی کو گاڑی میں بٹھالیاکرتےتھے، رکشہ گینگ کے کارندوں کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیں۔

    اے وی ایل سی پولیس نے بتایا کہ ملزمان رکشےمیں سوار ہو کر واردات کرتے تھے، ملزمان نے گلبرگ، عزیزآباد، ایف بی ایریا سے درجنون کاریں چوری کیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال رکشہ اور کاریں برآمد کرلی گئیں ہیں ، ملزم دانش پہلے بھی8مقدمات میں جیل جاچکاہے۔

  • سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو عبدالرسول بھٹو مارا گیا، سر کی قیمت ایک کروڑ

    سکھر: سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو عبدالرسول بھٹو ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، اس کے سر کی ایک کروڑ قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی کار اسنیچنگ، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

    تھانہ سائٹ کی حدود نصیرآباد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، پولیس نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ملزمان ناکہ توڑ کر فرار ہونے لگے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل کاروں نے بھاگنے والے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں کی گئی پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال روانہ کیا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، ڈاکوؤں کی شناخت عبدالرسول بھٹو عرف کلیم بھٹو، اور سہیل میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، جیمر ڈیوائسز، جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور دیگر آلات اور مسروقہ کار بھی برآمد ہوئی۔

    واضح رہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے حکومت سندھ سے ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • گھر میں رہنے سے بور ہوئے بچوں نے 46 گاڑیاں چرا لیں

    گھر میں رہنے سے بور ہوئے بچوں نے 46 گاڑیاں چرا لیں

    امریکا میں آئسولیشن سے تنگ آئے ہوئے چند نوجوانوں نے 40 سے زائد گاڑیاں چرا لیں، کم عمری کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی۔

    کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگ گھروں میں رہتے ہوئے مختلف سرگرمیاں اپنا رہے ہیں وہیں چند کھلنڈرے نوجوانوں نے گاڑیاں چرانا شروع کردیں۔

    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے 19 نوجوان جن کی عمریں 9 سے 16 سال کے دوران ہیں، تفریحاً گاڑیاں چرا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد گھر میں آئسولیشن سے بور ہوچکے تھے جس کے بعد انہوں نے گاڑیاں چرانے کا ایک مقابلہ طے کیا۔ سب سے زیادہ چرائی ہوئی گاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھینچنے والا اس مقابلے کا فاتح قرار پاتا۔

    پولیس نے 46 چوری شدہ گاڑیوں میں سے 40 برآمد کرلی ہیں جن میں آڈی، فورڈ، ہونڈا اور شیورلیٹ وغیرہ شامل ہیں، ان کی مالیت 1.1 ملین ڈالر ہے۔

    ان تمام ملزمان کی عمریں نہایت کم ہیں لہٰذا پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

  • کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، رینجرز نے دو ڈاکوؤں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کارچوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم، شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم، شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا، بڑے بڑے دہشتگرد پکڑے گئے اور چور اچکے اب
    بھی آزاد گھوم رہے ہیں، کراچی میں رواں سال 350 گاڑیاں چوری اور چھین لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر آگئے، پچھلے چند روز میں کراچی میں شہریوں کے لوٹنے کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ٹیپو سلطان روڈ پر بینک سے رقم لانے والے باپ بیٹا لٹ گئے، پینٹ شرٹ بوٹ میں ملبوس ڈاکو15 سیکنڈ میں کام کرگیا، دو موٹر سائیکل سوارآئے۔ایک نے پیچھے سے گھیرا دوسرے نے پستول نکالی، رقم چھین کر یہ جا اور وہ جا۔

    اس کے علاوہ دو منٹ چورنگی کے ریفریشمنٹ سینٹر پرپچھلے ہفتے دن دہاڑے واردات ہوئی، بات کرنےمیں مصروف نوجوان سےفون چھینا اور پاس ہی کرسیوں پربیٹھے لوگوں کی جیبیں خالی کرالیں۔ ڈاکو فرار ہونے لگے تو ایک نوجوان نے پتھر اٹھا کر پیچھے بھاگ کر ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    دریں اثناء دھورا جی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوارکوروکا تو نوجوان نے اپنی جان بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کو خود ہی موبائل پیش کردیا، ڈاکو نے اس پر ہی بس نہ کی، موٹرسائیکل پربیٹھی خاتون کی طرف گیا اوران کی چوڑیاں تک اتروالیں۔

    گلشن اقبال میں چار ڈاکوؤں نے اکیلے کھڑے شخص کوگھیرا اورجیبیں خالی کرالیں۔ چار تاریخ کو بفر زون کے سی این جی پمپ کے گارڈ کو کنپٹی پر گولی ماری دی  گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں رواں سال 350 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں، اس کے علاوہ 5 ہزار700 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں 7 ہزار380 موبائل فون چوری یاچھین لیےگئے، ایسٹ زون، ضلع کورنگی اورضلع ملیراسٹریٹ کرائم میں سرفہرست رہا۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ کورنگی اور ملیرمیں پولیس بیشتر واقعات کی رپورٹ ہی درج نہیں کرتی، اس کے علاوہ شہر میں بھتہ خوری کے بھی 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔