Tag: گاڑیوں کی رجسٹریشن

  • نظام میں بڑی تبدیلی! گاڑی کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    نظام میں بڑی تبدیلی! گاڑی کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نےگاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی، جس کے تحت اب گاڑیوں کی رجسٹریشن مالک کے شناختی کارڈ سے منسلک ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت کئی جامع اصلاحات کی منظوری دی۔

    یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔

    قومی شناختی کارڈ پر مبنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ذاتی نمبر پلیٹس


    سندھ کابینہ نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے قومی شناختی کارڈ پر مبنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ذاتی رجسٹریشن نمبروں (پر سنلائزڈ رجسٹریشن مارکس) کے اجراء کی تجویز کا جائزہ لیا۔

    اس نئے نظام کے تحت رجسٹریشن نمبرز گاڑی کے چیسز نمبرز کی بجائے مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہوں گے۔

    اس طرح مالکان اپنی ذاتی نمبر پلیٹس گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی محفوظ رکھ سکیں گے اور دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔

    گاڑی کی مستقل شناخت کا ذریعہ اب بھی چیسیز نمبر ہی ہوگا اور ذاتی نمبر پلیٹس مالکان کے پاس رہیں گی جو انہیں دوبارہ استعمال یا حکام کو واپس کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : فٹنس سرٹیفکیٹ : گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی

    یہ نظام گاڑیوں کی فوری تلاش کو ممکن بنائے گا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ قومی شناختی کارڈ سے منسلک رجسٹریشن نہ صرف ٹیکس دہندگان کے اثاثوں کی نگرانی کو آسان بنائے گی بلکہ انتظامی سہولت میں بھی اضافہ کرے گی۔

    یہ ایک جدید اور مالک کو مرکزی حیثیت دینے والا رجسٹریشن نظام ہوگا جو نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی کے ساتھ مربوط ہوگا، اس سے صوبوں میں یکسانیت اور گاڑیوں کی تلاش میں بہتری آئے گی۔

    اس ماڈل کے تحت نمبر پلیٹس گاڑی کے ساتھ منسلک نہیں ہوں گی بلکہ مالک کے پاس محفوظ ہوں گی جبکہ گاڑی کی فروخت کے وقت نمبر پلیٹ چیسیز سے علیحدہ کر دی جائے گی اور اسے نئے مالک کو منتقل کیا جا سکے گا۔

    اگر نمبر پلیٹ واپس نہ لی گئی تو اسے نیلام یا دوبارہ جاری کیا جا سکے گا، کابینہ نے اس قومی شناختی کارڈ پر مبنی رجسٹریشن نظام کی اصولی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے قانونی ترامیم بھی منظور کر لی ہیں تاکہ سندھ کا نظام بین الاقوامی معیارات اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ اصلاحات سے ہم آہنگ ہو سکے۔

    وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کو ہدایت دی کہ وہ اس نظام کو تیار کرے اور پہلے مرحلے میں اس کی آزمائش کرے، اس کے بعد متعلقہ قانون میں ترامیم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ نظام فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا بلکہ مکمل آزمائش کے بعد اس پر عملدرآمد کے لیے مزید اجلاس بلائے جائیں گے۔

    غیر رجسٹرڈ کسٹم گاڑیوں کی ضبطگی


    سندھ حکومت نے ایسی سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پیز) تجویز کیے ہیں جو ضبط شدہ ہوں یا جن کے چیسیز نمبر تبدیل کیے گئے ہوں یا ان میں کٹ اور ویلڈ کی ترمیمات کی گئی ہوں۔

    یہ ایس او پیز صرف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کو ایسی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیتے ہیں، وہ بھی مخصوص اور ناقابلِ منتقلی رجسٹریشن سیریز میں (وفاقی اداروں کے لیے جی پی وائے/جی پی زیڈ اور صوبائی اداروں کے لیے جی ایس وائے/جی ایس زیڈ)۔

    رجسٹریشن فیس گاڑی کی اصل رسید کی قیمت کے مطابق ہوگی اور رجسٹریشن سے قبل مکمل تصدیق ضروری ہوگی۔

    محکمہ ایکسائز سندھ کے زیرِ قبضہ ایسی ضبط شدہ گاڑیاں پاکستان کسٹمز کے حوالے کی جا سکتی ہیں بشرطیکہ وہ مجوزہ ایس او پیز کے تحت ساٹھ دن کے اندر اندر رجسٹر کرائی جائیں۔

    یہ تجویز کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی گئی ہے، کابینہ نے وزیرِ ایکسائز کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے تاکہ ان تجاویز کو قانونی دائرہ کار میں حتمی شکل دی جا سکے۔

  • گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

    گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی ،  کتنی سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر غور کیا گیا۔

    ڈی سی اسلام آباد نے غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 اگست کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، ہزار سے 3 ہزار سی سی کاروں کی رجسٹریشن کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    ڈی سی کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر سے رجسٹریشن پر 26 کروڑ روپے جرمانے کی مد میں اکھٹے کیے، جس پر طارق فضل چوہدری نے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد جرمانے کی شرط کو ختم کیا جائے۔

    ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ موٹروے پر فائن کو 2500 کیا گیا تو وہاں رولز کی خلاف ورزی کم ہوئی ہے، جس پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے متعلق ماہر کو بلا کر حل نکالا جائے۔

    چیئرمین کمیٹی خرم شہزاد نواز نے سوال کیا ڈی سی صاحب یہ نوٹیفکیشن کمیٹی معطل کر سکتی ہے؟ تو نمائندہ وزارت قانون نے بتایا کہ ڈی سی کا نوٹیفکیشن داخلہ کمیٹی معطل نہیں کر سکتی۔

    کمیٹی نےکاروں کی رجسٹریشن سے متعلق ڈی سی اسلام آباد اور کارز ایسوسی ایشن کو حل نکالنےکی ہدایت کردی۔

    قائمہ کمیٹی داخلہ نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل منظور کر لیا اور نیچرلائزیشن ایکٹ ترمیمی بل سمیت کرمنل لاترمیمی بل بھی آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

  • نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد  کیلئے بڑی  خبر آگئی

    نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ، اب گاڑی نئی ہو یا پرانی یہ کام لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی اورپرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔

    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مرحلوں میں نافذ کی جائےگی، یکم جولائی سےپہلے مرحلے میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک لازمی ہوگی اور دوسرے مرحلےمیں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اورخریدکنندہ کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی محکمہ ایکسائزمیں مزیدشفافیت کیلئےکام کررہےہیں،یہ صرف شروعات ہے،شرجیل انعام میمن

    بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کوفروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے، گاڑیوں کی غیرقانونی منتقلی اور دھوکا دہی سے بچانے میں مدد ملےگی، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس جاسکتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 
  • گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

    گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

    کراچی : شورومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے اہم خبر آگئی، جس میں گاڑی مالکان کو آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینئروزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائزٹیکسیشن کا اجلاس ہوا، جس میں شورومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ہدایات دے دی گئیں۔

    اجلاس میں پریمئر نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ سے پریمئم نمبر پلیٹس کی جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ پریمئم نمبرپلیٹس مالکان کو گاڑی تبدیل کرنے پرنیا اسمارٹ کارڈ جاری کیاجائےگا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پریمئم نمبرپلیٹس کی نیلامی کادوسرا مرحلہ جلدشروع ہوگا،پچاس نمبرزکی نیلامی ہوگی۔

    پریمئم نمبرپلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی جلد شروع ہوگی، دوسو نمبرز آن لائن نیلامی ہوگی، نیلامی سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کےگھروں کی تعمیر کیلئے دی جائے گی۔

  • اوپن لیٹرگاڑیوں کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے

    اوپن لیٹرگاڑیوں کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے

    کراچی: سندھ حکومت نے دہشت گردی کے واقعات میں اوپن لیٹر گاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کرلیے، اوپن لیٹر گاڑی اب نہیں چلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور لوٹ مار کے متعدد واقعات میں اوپن لیٹر گاڑیوں کے استعمال ہونے کی رپورٹس کے بعد اس شعبے میں انقلابی اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ 2019 سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لئے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں کی حاضری لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،رجسٹریشن کے وقت حاضری کے بعد بائیو میٹرک بھی فعال ہوجائے گا۔ٹرانسفر کے لئے دونوں فریقین کی موجودگی کے حوالے سے تجاویز سندھ حکومت کو ارسال کردی ہیں۔

    جنوری دوہزار 19 سے رجسٹریشن بک کے بجائے اسمارٹ کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوجائے گا، ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ سندھ کارجسٹریشن اسمارٹ کارڈ پنجاب کے مقابلے میں زیادہ سیکیورٹی فیچرز والا ہوگا اورفیس بھی زیادہ ہوگی۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں میں کمی آئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایاکہ 25 سال سے پرانی گاڑیوں کا ریکارڈ اور رجسٹریشن ختم کرنے کی بھی تجویز دی ہے،چنگ چی موٹر سائیکل لوڈر ز کی رجسٹریشن کی ابھی تک کوئی پالیسی نہیں ہے۔