Tag: گاڑیوں میں تصادم

  • کراچی: سپر ہائی وے پر 6 گاڑیوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی: سپر ہائی وے پر 6 گاڑیوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی: سپر ہائی وے پر بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کے باعث 2 مسافر بسوں سمیت 3 گاڑیوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں سپر ہائی وے پر ہونے والے حادثے کے نتیجے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ریحان بدر کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر تاندلیا نوالہ میں دھند کے باعث ایک گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں پیش آیا جس میں 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال روانہ کردیا گیاتھا۔

    جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بچوں کی عمریں 3سے6سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی خاندان موٹر وے سے اتر کر گاڑی میں تاندلیانوالہ جارہا تھا کہ شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    کرم متاثرین کیلئے محکمہ ریلیف کا امدادی سامان کرم انتظامیہ کے حوالے

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاندلیانوالہ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 4 بچے شامل ہیں، ماں رابعہ،2 بیٹیاں 13سالہ فجر، 11 سالہ عمائمہ جاں بحق ہوئیں۔

  • راولپنڈی: 2 گاڑیوں میں  خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    راولپنڈی: 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    راولپنڈی: ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان تصادم خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، زخمیوں میں چار خواتین سمیت چھ افراد شامل ہیں، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادثےمیں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں مہرین، محمد دانش، میاں ادریس،حاجی شفیق اورحاجی نذیر جبکہزخمی ہونے والوں میں ریحانہ، ایشور،ارحم، ہماعمران،کنیزاورارسم شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 28 سے 65 سال کے درمیان ہیں، مسافر وین میں سوارافراد عمرہ ادائیگی کے بعدگوجرانوالہ جارہے تھے کہ مسافر وین تیز رفتاری کے باعث روات ٹی چوک کے قریب کھڑے ٹریلر سےٹکرائی۔