Tag: گاڑیوں کی خریدو فروخت

  • کراچی : گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شریف آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا ، جہاں شہریوں کے لیے مفت وہیکل ویری فکیشن کی جائے گی۔

    گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نےشریف آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا۔

    ایس ایس پی طارق نواز نے کہا کہ شہریوں کے لیے مفت وہیکل ویری فکیشن کی جائے گی، شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوتی تھی۔

    طارق نواز کا کہنا تھا کہ گاڑی خریدنے کے بعد پتہ چلتا تھا کہ گاڑی چوری کی یا ٹیمپرڈ ہے، اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کوپتہ چلتا کہ فراڈ ہوگیا، گاڑی کی تصدیق ہونے سے شہری پریشانی سےبچ سکیں گے۔

    گزشتہ روز اے وی ایل سی میں رواں سال کی سب سے بڑی تقریب ہوئی ، جس میں شہریوں کی 1 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سپرد کردی گئی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان شریک ہوئے، کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئی تھی۔

    اے وی ایل سی ٹیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی ،جس میں جنوری سے اب تک 2 ہزار 808 موٹر سائیکلیں برآمد کی۔

    کراچی:رواں سال اب تک 427 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں اور مختلف کارروائیوں میں 3 ہزار 844 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • گاڑیوں کی خریدو فروخت : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    گاڑیوں کی خریدو فروخت : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت خریداری کےایک ماہ کے اندر گاڑی اپنے نام منتقل کرانا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔

    ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ خریداری کےبعدایک ماہ کے دوران گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا مراکز یا کسی بھی فرنچائز پر بائیومیٹرک سے خریداری کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ خریدار اور فروخت کنندہ کوقریبی نادرا مرکزجانا ہوگا، دونوں کے انگوٹھوں کےنشانات کےبعد نادرا سے سلپ ملے گی ، جس کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔

    شعیب صدیقی نے کہا کہ اوپن لیٹرگاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ، 4 بار گاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بار ہی ٹرانسفر کرائی جاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیومیٹرک سےٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔