Tag: گاڑیوں کی فروخت

  • شرح سود میں کمی ، گاڑیوں کی فروخت سے متعلق اچھی خبر

    شرح سود میں کمی ، گاڑیوں کی فروخت سے متعلق اچھی خبر

    کراچی : شرح سود میں کمی کے باعث ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا، جنوری میں سترہ ہزار دس یونٹ فروخت ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شرح سود میں کمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے، گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررایسوسی ایشن نے بتایا کہ جنوری دوہزار پچیس میں کاریں، پک آپ، وین، چھوٹی کمرشل گاڑیوں کے سترہ ہزار دس یونٹ فروخت ہوئے۔

    جنوری دوہزار چوبیس کے مقابلے تہتر فیصد جبکہ دسمبردوہزار چوبیس کے مقابلے اکسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رواں مالی سال کے سات ماہ میں گاڑیوں کی فروخت پچپن فیصد اضافہ کے ساتھ ستتر ہزار چھ سو چھیاسی یونٹ رہی۔

    گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اننچاس ہزار نوسو نواسی یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

    ٹریکٹرز کی فروخت کم ہو کر بیس ہزار ایک سو اٹھاون یونٹ رہی جو گزشتہ سال ستائیس ہزار چار سو اکتیس یونٹ تھی۔

    سات ماہ میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی فروخت آٹھ لاکھ پینتیس ہزار چھ سو سولہ یونٹ رہی جو گزشتہ سال چھ لاکھ چھیالیس ہزار چار سو چالیس یونٹ تھی۔

  • پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا۔

    رواں مالی سال 2024-25 کے 2 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران گاڑیوں کی فروخت میں 4 ہزار 617 یونٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست میں 12 ہزار671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

    رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔ اگست میں مجموعی طور پر 8 ہزار 699 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

    2022 میں گاڑیوں کی فروخت:

    پاکستان میں 2022 میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اوسطاً، ہر ماہ تقریباً 200,000 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ یہ ایک ریکارڈ اضافہ تھا، جو کہ گاڑیوں کی صنعت کے لیے ایک مثبت اشارہ تھا۔

    2023 میں گاڑیوں کی فروخت:

    2023 میں بھی گاڑیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا، لیکن اوسط فروخت قدرے کم ہو گئی۔ تقریباً 180,000 گاڑیاں ہر ماہ فروخت ہوئیں۔ اس کمی کی وجہ مختلف عوامل ہیں، جن میں اقتصادی حالات اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔

    مجموعی طور پر:

    پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت 2022 اور 2023 میں بھی مستحکم رہی۔ اگرچہ 2023 میں اوسط فروخت قدرے کم ہو گئی، لیکن مجموعی طور پر گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

  • کرونا وائرس: گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی

    کرونا وائرس: گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی

    کراچی: کرونا وائرس نے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے وہیں آٹو سیکٹر پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں، رواں برس گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ٹریکٹر، ٹرک اور بسوں کی فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا کے لاک ڈاؤن کے باعث مارچ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ 2019 میں 22 ہزار 783 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ رواں برس مارچ میں صرف 6 ہزار 830 مقامی گاڑیاں ہی فروخت ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 47 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں 1 لاکھ 85 ہزار 23 یونٹس فروخت کیے گئے جبکہ رواں مالی سال یہ تعداد صرف 97 ہزار 664 یونٹ رہی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں برس مارچ میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ 2019 میں 1 لاکھ 38 ہزار 10 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جبکہ رواں برس مارچ میں یہ تعداد صرف 89 ہزار 131 رہی۔

    گزشتہ ماہ ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ 2019 میں 5 ہزار 729 جبکہ مارچ 2020 میں صرف 2 ہزار 918 ٹریکٹر فروخت ہوئے۔

    اسی طرح مارچ 2020 میں ٹرک اور بس کی فروخت میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ 2019 میں 492 جبکہ مارچ 2020 میں صرف 342 یونٹس فروخت ہوئے۔