Tag: گاڑیوں

  • گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاہور: پولیس نے گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سییف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پیچھے سے ٹکر ماری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، کار سوار کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی، جب گشت پر مامور ڈولفن اہلکار پہنچے تو ڈاکو نے فرار ہونے کی کوشش کی، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں سے ٹریس کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • چوری شدہ گاڑیوں کو ٹیمپرڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    چوری شدہ گاڑیوں کو ٹیمپرڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ایس آئی یو سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑیوں کی ٹیمپرڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی جنید احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم افضال چوری شدہ گاڑیوں کو ٹیمپرڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کے جنید احمد کا کہنا ہے کہ افضال احمد کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیاگیا، ملزم شارع فیصل، ماڈل کالونی میں درج مقدمات میں مفرور تھا۔

     ایس ایس پی جنید احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے، ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی

    پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی ، چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی پہلی فاسٹ چارجنگ مشین نصب کردی گئی ، جس کی مدد سے الیکٹریکل وہیکل 15 سے 20 منٹ چارج ہوں گی۔

    سی ای اولبرا چارجنگ حب عبدالحسیب خان نے بتایا کہ چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوسکے گی، اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، دنیا میں ٹیکنالوجی فروغ پارہی ہے، اس سے درآمدی بل میں کمی ہوگی اور سی این جی کے مسائل سے کسی حد تک چھٹکارا مل سکے۔

    اس موقع پر سی ای او سیمنز مارکس اسٹو مائیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ الیکٹرک کاریں پاکستان کے لیے نئی تھیں، آج یہاں یہ افتتاح ہونا بہت بڑا قدم ہے، اب لوگوں کو چارجنگ اسٹیشن پر دو سے تین گھنٹے نہیں دینے پڑیں گے۔

    مارکس اسٹومائیر نے کہا کہ اس بیٹری کی خاصیت ہے کہ یہ اچھا لائف ٹائم دے گی، ہائی ویز پر بھی ایسے اسٹیشن کی ضرورت ہے جبکہ لمبے سفر پر جانے والے بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

    اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی پریشانی ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے، یہ ماحول دوست عمل بھی ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم رینیوبل انرجی کہ جانب بھی جارہے ہیں، بچت کے ساتھ اس کے اور بھی بہت فائدے ہیں ،،،ہمیں اپنا ذہن بنانے کی ضرورت ہے، اس طرح کے چارجنگ اسٹیشن بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا میں سیمنز اور لبرا کو آفر کرتا ہوں کہ شہر کے مقامات کی نشاندہی کریں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیشنز بناسکتے ہیں، ہم دیگر پیٹرول پمپس کو بھی اس حوالے سے آمادہ کرسکتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حیثیت ترجمان بتانا چاہتا ہوں کہ گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے ، ہائی ویز کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آمادہ کرنا ہوگا۔

  • گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی  فراہمی کا مسئلہ حل ہوگیا

    گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جدید سیکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹ فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب اور نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں معاہدہ طے پا گیا ، وزیراعلیٰ آفس میں تقریب میں نمبرپلیٹس کی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

    معاہدے کے تحت گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوجدید سیکیورٹی فیچرڈسےآراستہ نمبرپلیٹ فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ اور نمبرپلیٹس فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، جی ٹو جی بنیاد پرمعاہدہ نمبر پلیٹس کی سپلائی اور اجرا کا حل ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعےنمبرپلیٹس کی شناخت ممکن ہوگی اور گاڑیوں کےمالکان کو جلد نمبرپلیٹس ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

  • پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : فرانس میں گاڑیوں کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا،جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایئرپورٹ اورلیوں کے قریب دو ہزار میٹر گاڑیوں کی عمارت جل کر راک ہو گئی، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاڑیاں جل گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا، آگ اچانک صبح 6 بجکر 30 منٹ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

  • عرب اتحادی فوج کی حوثیوں کی عسکری کمک اور گاڑیوں پر بمباری، 43 جنگجو ہلاک

    عرب اتحادی فوج کی حوثیوں کی عسکری کمک اور گاڑیوں پر بمباری، 43 جنگجو ہلاک

    صنعاء : عرب اتحادی فورسز کے جنگی طیاروں نے الذمار ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے ضوران اور آنس میں حوثیوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 43 جنگجوؤں جاں بحق جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی ملک میں عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے طیاروں نے وسطی گورنری الضالع میں ذمار کے مقام پر ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور ان کی عسکری کمک پر متعدد فضائی حملے کیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں حوثیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچا اور 29 جنگجوﺅں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی جنگجوﺅں کو منتقل کرنے والی گاڑیوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے الذمار ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے ضوران، آنس میں حوثی ملیشیا کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

    مزید پڑھیں : عرب اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 45 جنگجو ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے، عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

    عرب اتحاد نے الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 باغی ہلاک، 55 زخمی ہوگئے۔

  • مالکان ہوشیار! فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف شکنجہ تیار

    مالکان ہوشیار! فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف شکنجہ تیار

    لاہور : ٹریفک پولیس نے فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف رواں سے سخت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کریک ڈاؤن کرنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

    سٹی ٹریفک پولیس افسر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے، 15 جنوری سے ایسی وہیکلز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔،

    لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی، شہری محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔

    سٹی ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کا چالان ہوگا انہیں چالان پر کاغذات کی واپسی اصل نمبر پلیٹ دکھانے پر کی جائے گی۔

    لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ 15 جنوری سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اورفینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج

    خیال رہے کہ محکمہ ایکسائر نے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کے خلاف 14 اپریل 2017 کو تاریخ کا پہلا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا تھا، محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے دس ہزار نمبر پلیٹیں بھی قبضے میں لی تھیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

    جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے۔

  • لڑکیاں گڑیا اور لڑکے گاڑیوں سے کیوں کھیلتے ہیں، دلچسپ تحقیق

    لڑکیاں گڑیا اور لڑکے گاڑیوں سے کیوں کھیلتے ہیں، دلچسپ تحقیق

    نو ماہ کی عمر میں بچے میں کتنی عقل ہوتی ہے؟ لیکن اس ننھی عمر میں بھی ان کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں، جو ان کے لیے بنتے ہیں۔

    ایک تجربے میں پایا گیا کہ لڑکے ٹرک اور ایسے ہی دیگر کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جبکہ لڑکیاں کھلونا برتنوں سے۔ پھر عمر بڑھتی ہے تو بچے گاڑیوں اور گیندوں اور لڑکیاں گڑیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق بچیاں تھوڑی بڑی ہوکر گاڑیوں اور گیندوں میں دلچسپی دکھاتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ والدین لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ زیادہ کھلونوں سے کھیلے لیکن لڑکے گڑیوں کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ یہ سب اتنی کم عمری میں ہوتا ہے کہ سائنس دان سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کچھ فطری وجوہات ہوں۔

    * ڈزنی شہزادیاں صنفی تفریق کو فروغ دینے کا باعث

    یونیورسٹی کالج لندن اور سٹی یونیورسٹی نے 101 شیر خواروں پر تجربے کیے جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، نو سے 17 ماہ کے، پھر 18 سے 23 ماہ اور 24 سے 32 ماہ کے۔ ان پر تجربات لندن کی چار نرسریوں میں کیے گئے، بچوں کی ترجیحات کا جائزہ لینے کے لیے سات کھلونوں کا انتخاب کیا گيا، گڑیا، گلابی بھالو، کھلونا برتن، کار، نیلا بھالو، کھلونا بیلچا اور گیند شامل تھے۔

    تجربات نرسری کے اس خاموش حصے میں کیے گئے ہاں بچوں اور بچیوں کو کھل کر کھیلنے کا وقت اور اجازت دی جاتی ہے، بچوں کو کھلونوں سے ایک میٹر کی دوری پر ایک دائرے میں بٹھایا گیا، انہیں بتایا گیا کہ وہ کسی بھی کھلونے کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، پھر ریکارڈ کیا گیا کہ بچوں نے پانچ سیکنڈ سے تین منٹ تک بچوں نے کن کھلونوں کو چھوا۔

    نتائج کے مطابق عام طور پر لڑکوں نے ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ کھیلا جو بچوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں اور اس کے مقابلے میں بچیوں نے بھی ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا جو لڑکیوں ہی کے لیے ہوتے ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ سب سے چھوٹے بچوں کے گروپ میں یعنی نو سے 12 ماہ کے بچوں میں چھ لڑکے اور آٹھ لڑکیاں تھیں، تمام ہی لڑکوں نے گیند کے ساتھ کھیلا اور کھیلنے کے کل وقت کا نصف سے بھی زیادہ وقت انہوں نے گیند کے ساتھ گزارا، جبکہ 12 ماہ اور اس سے کم عمر کی لڑکیوں میں سے سبھی نے کھلونا برتنوں کے ساتھ سب سے زیادہ کھیلتی نظر آئیں ۔