Tag: گاڑی حادثہ

  • گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد کرنٹ کا ڈر، افراتفری میں 4 افراد کچلے گئے

    گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد کرنٹ کا ڈر، افراتفری میں 4 افراد کچلے گئے

    متھرا: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر متھرا میں مزدوروں کو لے جانے والی ایک گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 بچیاں اور 2 خواتین کچل کر ہلاک ہو گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو متھرا میں شیر گڑھ روڈ پر ایک وین حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی موت جب کہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں، پک اپ وین اس وقت بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرائی جب وہ 25 مزدوروں کو لے کر علی گڑھ سے متھرا جا رہی تھی۔

    صبح تقریباً 5 بجے ڈرائیور کو نیند آ گئی، جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے کجھمبے سے ٹکرائی، حادثے کے بعد گاڑی میں کرنٹ پھیلنے لگا، تو لوگوں میں افرا تفری مچ گئی اور وہ کود کود کر بھاگنے لگے، ایسے میں ڈرائیور نے گاڑی پیچھے کر دی، جس سے کئی لوگ اس کی زد میں آ کر کچلے گئے۔

    مرنے والوں میں دو خواتین اور ان کی دو بیٹیاں شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ وین میں سوار مزدور بہار سے ٹرین کے ذریعے علی گڑھ پہنچے تھے اور پھر وہاں سے پک اپ میں بیٹھ کر متھرا میں واقع اینٹوں کے بھٹے پر پہنچائے جا رہے تھے۔

  • سب انسپکٹر کی گاڑی کو دلخراش حادثہ، داماد سمیت ہلاک

    سب انسپکٹر کی گاڑی کو دلخراش حادثہ، داماد سمیت ہلاک

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کے چند دن بعد دولھے کی گاڑی کو دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ اپنے سسر سمیت ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے محبوب نگر میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں سب انسپکٹر اور ان کا داماد ہلاک جب کہ بیٹی زخمی ہو گئی، جس کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ بھوتپور منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب برق رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 57 سالہ سب انسپکٹر وینکٹ رمنا، ان کے داماد 25 سالہ پاون سائی اور ڈرائیور چندرا کی موت ہو گئی۔

    پاون سائی اور انوشا کی شادی 15 فروری کو اننت پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ حادثے میں سب انسپکٹر کی بیٹی انوشا زخمی ہو گئی، جنھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ سب انسپکٹر ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی بیٹی اور داماد کو حیدرآباد سے کار میں آبائی مقام ضلع نندیال لے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔

  • دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیربالا: صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع دیر بالا میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے گوالدئی بنجو کے مقام پر ایک ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو شرینگل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

  • بٹگرام: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    بٹگرام: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    بٹگرام: ضلع کولئی پالس کوہستان میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان میں ایک پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے، گاڑی بشام سے کولئی پالس جا رہی تھی کہ راستے میں پہاڑ سے گر کر گہری کھائی میں جا گری۔

    گاڑی میں سوار 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 سالہ بچہ، اور زخمیوں میں دو 8 سالہ بچے شامل ہیں۔

    ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا، اور مرنے والوں کو قریب گھر میں منتقل کیا۔