Tag: گاڑی مالکان

  • اسلام آباد میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی!

    اسلام آباد میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی!

    اسلام آباد (28 جولائی 2025): محکمہ ایکسائز نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے وفاقی دارالحکومت میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی بھی اس فیصلے سے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

    دوسری جانب گاڑی کی ڈیجیٹل بُک اس کے مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی اور اس کو گاڑی کے ساتھ کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    یہ ڈیجیٹل کارڈز شہر کے تمام ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ سےمنسلک ہوں گے اور پاکنگ فیس بھی گاڑی کے ڈیجیٹل کارڈ سے ادا کی جا سکے گی، جب کہ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی۔

    سال 2022 سے پہلے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی انسپکشن لازمی قرار

    اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کے بلال اعظم نے بتایا کہ اب اسلام آباد گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈز ہی چلیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ اب گاڑی ٹرانسفر کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔

  • گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر

    گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر

    لاہور : گاڑی مالکان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پہلے مرحلہ میں مالکان کونوٹسسزجاری کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے 100 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

    ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر ای چالان نادہندگان مالکان اورگاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پہلے مرحلہ میں 100 سے زائد ای چالان گاڑی مالکان کونوٹسسزجاری کئے جائیں گے۔

    گزشتہ روزاے ایچ الیکٹرنکس کو نوٹس جاری کئے گئے، اے ایچ الیکٹرانکس کی رجسٹرڈمتعددگاڑیوں نے1319بارای چالان کیخلاف ورزیاں کیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،، ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے۔

    ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14سہولیات میسر نہ ہوگی سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔

    منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس فیس میں اضافہ

    سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس فیس میں اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی سالانہ انشورنس پریمیئم (فیس) میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کے مالکان تشویش میں مبتلا ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کی سالانہ انشورنس پریمیئم (فیس) میں اضافے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، مالکان کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ آخر اضافے کی وجہ کیا ہے۔

    انشورنس کے شعبے کے مشیر سلیمان معیوف کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس کسی بھی ملک کے تمدنی، اقتصادی اور قومی نظام کا مستحکم حصہ مانا جاتا ہے، انشورنس کمپنیاں 20 برس قبل قائم کی گئیں، ابتدا میں ان کے پیکیج غیر منظم تھے لیکن اب صورت حال یکسر مختلف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی ہونے کے بعد سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے انشورنس پیکج پیش کرنے والی کمپنیوں کو اس کا پابند بنا دیا ہے۔

    گزشتہ برسوں کے دوران گاڑیوں کی انشورنس فیس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے، اس کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا جاتا رہا کہ بڑے شہروں میں رش بڑھنے کی وجہ سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔

    گاڑیوں کے مالکان کا شکوہ ہے کہ انشورنس کمپنیاں یکساں سلوک نہیں کر رہیں اس کے لیے درجہ بندی ضروری ہے۔

    انشورنس کمپنیوں کے ذرائع نے فیس میں اضافے کے تین بڑے اسباب بتائے ہیں جن کی وجہ سے کم از کم انشورنس فیس 600 تا 700 سے بڑھ کر ایک ہزار ریال کی حد عبور کر گئی ہے۔

    پہلا سبب یہ ہے کہ ماضی کے مقابلے میں لاگت بڑھ گئی ہے، دوسرا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ خود ساختہ ٹریفک حادثات کا سلسلہ چل رہا ہے اور اس حوالے سے دھوکا دہی ہو رہی ہے۔

    تیسرے سبب کا تعلق انشورنس کمپنیوں کے اہلکاروں کی غفلت سے ہے۔

    ملکت میں انشورنس سیکٹر کے ترجمان عادل العیسیٰ کا کہنا ہے کہ انشورنس پیکج میں اضافے کا سب سے بڑا سبب حادثات کی شرح میں اضافہ اور فاضل پرزوں کے نرخوں کا مہنگا ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی انشورنس میں اضافہ اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ کمپنیوں کو گزشتہ دنوں بھاری خسارہ ہوا، حادثات کی کثرت اور فاضل پرزوں کے مہنگے ہونے کی وجہ سے صورت حال سنگین ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سال رواں کے دوران انشورنس کی قسطوں میں 2.7 ارب ریال کا اضافہ ہوا، سالانہ کے تناسب سے 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    گاڑیوں کی انشورنس میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا یعنی 1.7 ارب ریال سے بڑھ کر 2.1 ارب ریال تک پہنچ گیا۔

  • ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    کراچی: چار دن میں محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے چوتھے دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 406 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس کی وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی، وہ گاڑی مالکان جنھوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا، کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس فوری طور پر جمع کروا دیں۔

    روڈ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ چار روز میں کراچی میں 3875، حیدرآباد میں 4804، اور سکھر میں 1601 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جب کہ لاڑکانہ میں 2397، میرپور خاص میں 2796، اور شہید بے نظیر آباد میں 1933 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مہم کے دوران مختلف وجوہ پر 1242 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا جب کہ 1988 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے۔

    چار دنوں میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں روڈ چیکنگ مہم کے دوران عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔