Tag: گاڑی پر حملہ

  • لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  کی گاڑی پر حملہ،  حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم

    لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے نادراکوحملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی گاڑی پربھی حملہ ہواہے، ہم اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کودھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

  • ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ژوب میں اینٹی ٹیررسٹ فورس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی، ایک اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اے ٹی ایف کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اور تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کیا۔

    محسن نقوی نے کہا دوران ڈیوٹی شہادت کااعلیٰ رتبہ پانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا فخر ہیں، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

    ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

    احمدآباد: ہندو انتہاپسندو کا شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ انتہا پسندوں نے شوٹنگ کے سیٹ کے باہرکھڑی گاڑی پر پتھراؤ کردیا ۔

    احمد آباد میں فلم رئیس کی شوٹنگ کے سیٹ کے باہر کھڑی شاہ رخ خان کی گاڑی پر کچھ مشتعل افراد نےپتھراؤ کیا، اس دوران مظاہرین نے شاہ رخ ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔

    ں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ہندو انتہا پسندوں نے صبح سویرے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیا لیکن خوش قسمتی سے شاہ رخ خان خود گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

    فلم رئیس کی شوٹنگ احمد آباد میں الگ الگ لوكیشس پر ہورہی ہے، شاہ رخ جمعہ کو احمدآباد پہنچے تھے، چنددن پہلے بھی گجرات میں شاہ رخ خان کےخلاف نعرے بازی کے دوران شوٹنگ روکنی پڑی تھی۔

  • کنورنوید جمیل کی گاڑی پرحملہ سوچی سمجھی سازش ہے، رابطہ کمیٹی

    کنورنوید جمیل کی گاڑی پرحملہ سوچی سمجھی سازش ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عائشہ منزل کے قریب جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی گاڑی پر حملے اور ایم کیو یم کے کارکنان پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کریم آباد دہلی اسکول کے قریب کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کے عائشہ منزل کے قریب جماعت اسلامی کی ریلی میں شریک شرپسند عناصر نے کنور نوید کی گاڑی پر حملہ کیا ۔

    شرپسندوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور ایم کیو ایم کے ہمدردوں و کارکنان پر پتھراؤ شروع کردیااور اشتعال انگیز نعرے لگائے جس کی بناء پر ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوا ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت این اے 246کے ضمنی انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے ہدایت کے مطابق ایم کیو ایم ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تمام سیاسی سرگرمیاں قطعی طورپر امن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو پابند کریں کہ وہ کسی دوسری سیاسی جماعت اور اس کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازے سے گریز کریں ۔

    نامزد حق پرست امیدوار برائے این اے 246 کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی جانب سے کے جماعت اسلامی اور تمام جماعتوں کو مکمل تعاون کی پیش کش کررہی ہے آئے اس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار اداکریںاور اپنے اپنے کارکنان کو پابند کریں کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز کاروائی سے گریز کریں۔

    رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی ، کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ ضمنی انتخاب کے حلقہ این اے 246میں الیکشن پرامن طریقے ہونے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

    رابطہ کمیٹی نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ صبرتحمل سے کام لیں اور ہر قیمت پر امن رہیں اگر کسی بھی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کی جائے تو آپ ہرگز مشتعل نہ ہوں اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں ۔

    رابطہ کمیٹی نے حکومت اورپولیس وانتظامیہ سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ انتخابی مہم کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اورصورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیںاور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔