Tag: گاڑی پر فائرنگ

  • ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی  گاڑی پر فائرنگ سے 5 جاں بحق

    ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 جاں بحق

    ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے 3 لیویز پولیس اہلکاروں سمیت 5 فراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز ڈی آئی خان کے نمائندے عرفان مغل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاڑی بلوچستان سے اسلام آباد جارہی تھی کہ ڈی آئی خان کے راستے میں مغرب کے بعد گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کے بعد رپورٹ دی ہے کہ یہ گاڑی لیویز اہلکاروں کی تھی جس میں 3 اہلکار اور دو عام شہری سوار تھے۔

    اس گاڑی پر درابن کے قریب کلاچی موڑ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ گاڑی میں آگ لگ گئی اور اہلکاروں کی لاشیں بھی جل گئیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہچایا جائے گا۔

  • لوئر کرم   : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ،  ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاویداللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئرکرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کی حالات خطرے سے باہر ہے، جاوید محسود بگن جا رہے تھے، ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی حکومت کی طرف سے قافلہ کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا۔

    وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مشیراطلاعات بیرسٹرسیف، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی موقع پر موجود ہے ، مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روکا ہے، ڈپٹی کمشنرکرم کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ، انھیں ڈی سی کوہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کرنے کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کاواقعہ امن معاہدہ سبوتاژکرنےکی سازش ہے، شرپسندعناصرنےفائرنگ کرکے امن معاہدے کونقصان پہنچانےکی گھناؤنی حرکت کی، عاگوہوں اللہ تعالٰی زخمی ڈپٹی کمشنرکرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

  • لاہور : گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ، 2 افرادجاں بحق ، بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

    لاہور : گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ، 2 افرادجاں بحق ، بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

    لاہور : گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ باٹا پور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تاہم گاڑی میں موجود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

    ملزمان نے پہلے نہر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی، جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر لے جانے کی کوشش کی لیکن حملہ آوروں نے پیچھا کرکے دوبارہ گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    مقتولین میں چالیس سالہ اشفاق اور انتیس سالہ مقدس شامل ہیں تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    لاہور میں باٹا پور کےعلاقےمیں خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، قتل،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے میں شاہدعرف بودا،علی حسن اوردیگرکو نامزد کیاگیا اور کہا کہ ملزمان نےفائرنگ کرکےاہلیہ اورڈرائیور کو قتل کیا۔

    ایس پی کینٹ نے بتایا کہ پولیس اورفرانزک ٹیم نےموقع سے شواہد اکھٹےکرلئے ہیں اور لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ٹریس کیا جا رہا ہے اور دیرینہ دشمنی اور تمام پہلو مدنظر رکھ کر تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے دو افراد کو قتل کرکے سوا کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    کراچی: میٹروول میں ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ملزمان نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے لوٹ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کی جان لے لی، میٹروول 4نمبر میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت شیرعالم اورذاکر کےنام سے ہوئی، جاں بحق افراد پولٹری فارم کا کام کرتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی سےتفصیلات لیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ صبح 9بجےافسوسناک واقعہ پیش آیا ، مقتولین گاڑی میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے لیکر بینک جارہے تھے، ملزمان نےدونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے رقم لوٹی۔

    ملزمان پہلےسے موجود تھےانہیں علم تھا کہ یہ لوگ یہاں سےگزریں گے، مقتولین کی کارپردونوں جانب سےفائرنگ کی گئی ہے، یہ معمول کااسٹریٹ کرائم نہیں۔

    نائن ایم ایم کے 5 خول جائے وقوع سے ملے ہیں تاہم اتنازیادہ کیش بینک لےجاتےہوئےپولیس کوپیشگی اطلاع دینی چاہیے تھی، خستہ حال گاڑی میں بغیر کسی سیکیورٹی کےاتنی بڑی رقم کومنتقل کیا جارہا تھا۔

    تمام افراد کو شامل تفتیش کرینگےاورشواہدکی مددسےملزمان تک پہنچ جائیں گے، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رقم لیکر فرار ہوئے۔

    اسد رضا نے کہا کہ ممکنہ طور پر ملزمان کے پاس رقم سےمتعلق معلومات تھیں، اتنی بڑی رقم بینک لےجانے سے پہلے پولیس سیکورٹی لینا ہوتی ہے، رقم لے جانے سے پہلے سیکورٹی کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیاگیا، کرائم سین یونٹ شواہد جمع کررہا ہے ،جیو فینسنگ بھی کرائیں گے۔

    ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو جائےوقوعہ پرپہنچ گئے ، ایس ایس پی کیماڑی آپریشن اورانویسٹی گیشن نے ایس آئی یوٹیم کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میٹروول میں فائرنگ سے2شہریوں کےجاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے ، اس قسم کے واقعے ناقابل قبول ہیں، علاقے کی پولیس کہاں تھی، پولیس گشت کو ایسی جگہوں پر بڑھایا جائے جہاں کرائم زیادہ ہے۔

  • صوابی:  پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

    صوابی: پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

    صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، تاہم عرفان جدون حملے میں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی جانب سے کے 49 سے پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، تاہم پی ٹی آئی امیدوار عرفان جدون حملے میں محفوظ رہے۔

    عرفان جدون نے پولیس کا بتایا کہ جنازے سےواپس آ رہاتھا ایک شخص نے مجھ پر 2 فائرکئے۔

    یاد رہے 11 جنوری کو صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا گیا تھا۔

    نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے تھے اور موٹرسائیکل سوار ملزمان شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی:    گاڑی پر فائرنگ ،  فارماسوٹیکل کمپنی کا افسر زخمی

    کراچی: گاڑی پر فائرنگ ، فارماسوٹیکل کمپنی کا افسر زخمی

    کراچی : نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے فارماسوٹیکل کمپنی کے افسر کو زخمی کردیا، زخمی شہری نے بتایا کمپنی کے کچھ ملازمین کی نوکری سے برطرفی کے بعد تنازعے چل رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں فارماسوٹیکل کمپنی کا افسر زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے , زخمی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ایک شخص پیدل چلتا ہوا ایا اور گاڑی پر فائرنگ کرکےچلاگیا۔

    ناصر نے مزید بتایا کہ اس سے چھینا چھپٹی کی کوشش نہیں کی گئی، میں نے کمپنی کے کچھ ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا تھا جس کے بعد کئی ملازمین سے تنازع چل رہے تھے،

    پولیس نے زخمی شہری کا بیان ریکارڈ کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • پشاور : گاڑی پر فائرنگ ، پبلک سروس کمیشن کا افسر جاں بحق

    پشاور : گاڑی پر فائرنگ ، پبلک سروس کمیشن کا افسر جاں بحق

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کا افسر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے علاقے رنگ روڈ دوران پور میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں سرکاری ملازم جاں بحق ہوگیا تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوارپبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر تھے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا ہے۔

    پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین  جاں بحق

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

    ایس پی گلبرگ نے طاہرنورانی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار سوار نے موٹرسائیکل سوارکوٹکر ماری ، جس پر موٹرسائیکل سوار نے غصےمیں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی۔

    ایس پی گلبرگ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا، واقعے کی مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلئے گاڑی ملزمان کی موٹر سائیکل کو ماری ، جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گرے اور گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30بور کے2 خول ملےہیں ، صحافی اطہرمتین کو 3 گولیاں ماری گئیں ، جائےوقوعہ پرکرائم سین یونٹ کی ٹیم طلب کرلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑکرگھر جارہے تھے۔

    جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے ، ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے صحافی اطہرمتین کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصربےقابوہوگئےہیں اور جرائم کےواقعات سب سےزیادہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ واقعات میں اضافہ پولیس اورانتظامیہ کےاقدامات پرسوالیہ نشان ہے، اطہرمتین کےاہل خانہ سےتعزیت کا اظہارکرتےہیں، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائے۔

  • ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا  ملزم  گرفتار

    ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور : ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، مرکزی ملزم بلال کراچی پولیس کو اہم مقدمات میں مطلوب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا ، دہشت گردی میں ملوث مرکزی ملزم بلال کراچی پولیس کو بھی اہم مقدمات میں مطلوب نکلا۔

    اسلام آباد ڈکیتی کیس کے طریقہ کاراور کراچی وارداتوں میں مماثلت پائی گئی اور ڈکیتی میں بلال کی شناخت کے بعد حکام نے گروپ کی تفصیلات حاصل کیں، ملزم بلال کےبارےمیں تمام معلومات ساؤتھ پولیس نےفراہم کی تھیں۔

    کراچی میں ویک اینڈ گروپ کے 4 ارکان کراچی سے پکڑے گئے تھے ، ملزم بلال کی گرفتاری کی اطلاعات پرساؤتھ پولیس پشاورپولیس سے رابطہ کرے گی۔

    یاد رہے 10ستمبرکو راولپنڈی میں ایم ون پرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروےسجاد افضل آفریدی زخمی اور ‏ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی

    تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی

    کراچی : مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے دونوں جانب سے فانگ کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ملزمان کو مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مفتی تقی عثمانی پرحملے کیلئے تین موٹرسائیکلوں پرچھ ملزمان موجود تھے، ایک موٹرسائیکل پردو ملزمان نے نیپا فلائی اوور سے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر اترتے ہی فائرنگ کی۔

    خوش قسمتی سے مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی پل سے نیچے اتری تو رانگ سائیڈ سےآنے والے ملزمان نے اُس پر بھی فائرنگ کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ ، مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے

    فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی میں موجود پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید اوردو زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے نیپاچورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی اور عقب میں آنے والی ان کے ساتھیوں کی گاڑی کونشانہ بنایا،حملےمیں مولانا عامر شہاب شدید زخمی ہیں۔