Tag: گاڑی کھائی میں جاگری

  • دیامر تھور کے مقام پر  گاڑی کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق

    دیامر تھور کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق

    دیامر : تھور منار  کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کاشکار گاڑی میں 8 مزدور سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامر کے متصل علاقہ تھور منار کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    پولیس بتایا کہ حادثے کا شکار گاڑی میں 8 مزدورسوار تھے، 6 لاشوں کا اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کے2زخمی آرایچ کیواسپتال میں زیرعلا ج ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ڈرائیورساجدخان کاتعلق کروڑہ سے ہے۔

    اس سے قبل آج صبح گھوٹکی میں موٹروے پرتیزرفتاری کےباعث مسافر کوچ ٹرالرسے ٹکراگئی تھی ، جس کےنتیجے میں آٹھ مسافرجاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے۔

    حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ کر بس کو ریسکیو کیا اور زخمیوں کو گھوٹکی کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • کراچی سے سیر کیلئے جانے والے افراد  کی گاڑی کھائی میں جاگری،  4 افراد جاں بحق

    کراچی سے سیر کیلئے جانے والے افراد کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

    گلگت : کراچی سے سیر کیلئے جانے والے افراد کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت اور رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون، ایک بچہ اور 2مرد شامل ہیں۔

    ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثہ میں 8 افراد زخمی بھی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ کا شکار ہائی روف گاڑی میں کل12  افراد سوار تھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رحیم آباد پرموڑ کاٹتے ہوئے ہائی روف گہری کھائی میں جا گری، اسی جگہ پرماضی میں بھی متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔