Tag: گاڑی کی ٹکر

  • تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو

    تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے قریب تیز رفتار سرکاری گاڑی نے رکشہ کو ٹکر مار کر اسے تباہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے، اور سرکاری گاڑی میں موجود ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، سرکاری گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی عزیز آباد بھی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے، پولیس کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا، تاہم تفتیش کی جا رہی ہے۔

    شہریوں کے مشتعل ہونے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی جس میں مشتعل شہریوں کو ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے۔


    کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی چوری


    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈبل کیبن گاڑی پولیس کے اعلیٰ افسر کی ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کے مقام پر کسی کو ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبا رہی ہے.

  • بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی 3 دوستوں سمیت ہلاک

    بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی 3 دوستوں سمیت ہلاک

    سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا دوسری سمت سے آنے والی جس گاڑی سے ٹکرایا اس میں اس کا چھوٹا بھائی اپنے تین دوستوں کے ساتھ موجود تھا جو موقع پر دم توڑگئے۔

    رپورٹس کے مطابق تیز رفتار گاڑی ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور کراسنگ عبور کرتے ہوئے پوری شدت سے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ کا سبب بننے اور دوسری گاڑی چلانے والے دونوں بھائی تھے۔ حادثہ میں چھوٹا بھائی اپنے تینوں ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری گاڑی میں موجود بڑا بھائی شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ تصادم سے آنے والی آواز کسی بم دھماکے سے کم نہیں تھی۔ حادثے کے فوری بعد گاڑیوں سے دھواں نکلنے لگا اور شیشے کرچی کرچی ہو کر دور تک بکھر گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثیکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔

    سعودی عرب کا سویا ہوا شہزادہ : والدین 20 سال سے پُرامید

    جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

  • کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر رانگ وے آنے والی ریوو سے شہری کو کچل دیا گیا تھا، نون لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی سے ٹکرانے والا شہری دوران علاج آج انتقال کرگیا۔

      شہری اطہر پانچ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کے ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتا تھا، اطہر دو بچوں کا باپ اور گلشن معمار کا رہائشی تھا، منگل کے روز سفید ریوو نے موٹر سائیکل سوار اطہر کو کچلا تھا۔

    کار ن لیگی جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفی چلا رہا تھا، کار میں ریحان مصطفی کا بہنوئی بھی موجود تھا۔

     عینی شاہدین کے مطابق دو لڑکیاں بھی موجود تھی جو حادثے کے بعد اتر کر فرار ہوگئیں جبکہ ملزمان شہری کو کچلنے کے بعد فورا فرار ہوگئے تھے۔

     اے آر وائے نیوز پر خبر نشر ہوئی تو ایس ایس پی ایسٹ نے نوٹس لیا اور مقدمہ ہوا، متوفی کے بھائی نے ملزم کی گاڑی کی نشاندھی اور ملزم کا گھر تک تلاش کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مصطفی کے والد نے جان بوجھ کر پولیس کو گمراہ کیا، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے ملزم بھتیجے کو نا معلوم جگہ چھپا رکھا تھا۔

  • کراچی :  زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے 17 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں کم عمرنوجوانوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ تھم نا سکا۔

    ڈیفنس فیز فائیو زمزمہ اسٹریٹ پر 17 سالہ نوجوان حسن نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر جاتے اہلکار کامران کو کار سے ٹکر ماردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ میں گاڑی چلا رہا تھا، غلطی میری نہیں بلکہ اہلکار نے خود میری گاڑی کی طرف ٹکر ماری بلکہ میری ونڈ اسکرین بھی توڑ دی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کے پاس سے اسلحہ رکھنے کا لیٹر بھی ملا ہے، لیٹر کے مطابق اہلکار کا نام کامران اور تعلق سیکیورٹی زون 1 سے تھا۔

    کراچی میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے بغیرلائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مربوط کارروائیاں نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے کم عمرڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

  • کراچی : سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : ڈیفنس کراچی میں سرکاری افسر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے گاڑی میں سوار ملزموں کو حراست میں لے لیا، پولیس کا بتانا ہے ٹکر مارنے والی گاڑی سیکیورٹی ادارے کےاعلی افسرکی ہے، جس میں افسر کا بیٹا اور اس کے دو دوست سوار تھے۔

    افسر کے بیٹے عبد الرحمان اور اس کے دوست حزیفہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،  گاڑی عبدالرحمن کا دوست قاسم چلارہا تھا جو فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت حماد کے نام اور  زخمی شخص کی شناخت ارشدکے نام سےہوئی ہے تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکر

    وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکر

    امریکا، وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی ٹکرا گئی، جس کے بعد سیکورٹی حرکت میں آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سیکریٹ سروس کے کمیونیکیشن چیف نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست ڈیلاویئر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی امریکی صدر کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی تھی، جس پر نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگا دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب جنوبی کیرولائنا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکاء نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بلند کردیئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر بعض شرکاء کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

    اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

    جوبائیڈن نے اس موقع پر مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں، اور یہ بھی کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔

  • کراچی :  گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا ملازم جاں بحق

    کراچی : گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا ملازم جاں بحق

    کراچی : کورنگی گودام چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا ملازم جاں بحق ہوگیا ، حادثہ کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک  کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کورنگی گودام چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    متوفی کی شناخت عمران احمدصدیقی کے نام سے ہوئی،عمران احمدصدیقی نجی ٹی وی چینل کا ملازم تھا، ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثہ کے بعد کار سوار فرار ہوگیا ہے۔

  • بھارتی اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

    بھارتی اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

    بنگلورو: کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، جس سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔

    یہ واقعہ ہفتے کی رات 30 ستمبر کو ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پیش آیا، گاڑی مبینہ طور پر ناگبھوشن خود چلا رہے تھے، گاڑی ان کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر میاں بیوی پر چڑھ دوڑی، جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں گاڑی بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 48 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جب کہ اس کے 58 سالہ شوہر کا علاج جاری ہے۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو پولیس نے کہا ہے کہ اداکار ناگبھوشن آر آر نگر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد جے پی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ پریما ایس نامی خاتون اپنے شوہر کرشنا بی کے ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی، کوناکونٹے کراس کی طرف جاتے ہوئے اداکار نے انھیں ہٹ کر دیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار ناگبھوشن کو گرفتار کر لیا، رپورٹس کے مطابق زخمی جوڑے کو ناگبھوشن خود ایک رکشے میں ڈال کر اسپتال لے گیا تھا۔

  • عتیق قتل کیس ، امریکی سفارتکار کرنل جوزف بلیک لسٹ قرار

    عتیق قتل کیس ، امریکی سفارتکار کرنل جوزف بلیک لسٹ قرار

    اسلام آباد : امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت کے کیس میں وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری عتیق کی موت پر کیس کی سماعت ہوئی ،مقتول عتیق الرحمان کے والد ادریس احمد وکیل مرزا شہزاد اکبر کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔

    سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجاخالدمحمودنے عدالت میں وزارتِ داخلہ کی رپورٹ جمع کرادی، جس میں کہاگیا ہے کہ عتیق قتل کیس میں کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قراردیا گیا ہے، کرنل جوزف سفرنہیں کرسکتا۔

    جسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بینچ نے استفسارکیاکہ یہ بلیک لسٹ کیا ہوتا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ بلیک لسٹ اورای سی ایل ایک جیسے ہیں۔ اس بارےمیں کرنل جوزف کوبھی تحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ امریکی یا پاکستانی قوا نین کے مطابق سزا دی جائے گی؟ ویانا کنونشن اس پر کیا کہتا ہے، جس کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نےعدالت کو ویانا کنونشن کامعاہدہ پڑھ کرسنایا۔

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس میں کہا کہ حکم دیاتھاقانون کےمطابق عمل کریں، آپ ایک ڈپلومیٹس کوڈیل کررہےہیں،وزارت داخلہ سے مشورہ کیا ہے؟ کرنل جوزف ڈپلومیٹس نہیں ہے،اگرکلیم کرتاہےتوالگ معاملہ ہے، ویاناکنونشن کےمطابق معاملات حکومت پاکستان کوحل کرنے چاہئیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پروزارتِ قانون، داخلہ اور خارجہ رپورٹ جمع کرائیں۔ رپورٹ میں قانونی وضاحت کی جائے کہ آیاکرنل جوزف کوپاکستانی، امریکی یا ویاناکنونشن کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت دس روز تک کے لئے ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : نشے میں دھت امریکی سفارتکار نے نوجوان کو کچل ڈالا،مقدمہ درج


    یاد رہے کہ 8 اپریل اسلام آباد کے علاقے تھانہ کوہسارکی حدود میں تیز رفتار گاڑی میں سوارنشے میں دھت امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ کو ٹکرماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    جوان کی ہلاکت پرمتوفی عتیق بیگ کے والد کی مدعیت میں اسلا م آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی حکومت نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے بعد اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔