Tag: گبلی (Ghibli) اسٹائل

  • کراچی کنگز ٹیم بھی گبلی (Ghibli) اسٹائل کے رنگ میں رنگ گئی

    کراچی کنگز ٹیم بھی گبلی (Ghibli) اسٹائل کے رنگ میں رنگ گئی

    پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے دلچسپ جیبلی (Ghibli) اسٹائل کے رنگ میں رنگ گئی۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے اور پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کی نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔

    اس موقع پر کراچی کنگز کے آفیشل انسٹا گرام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جیبلی (Ghibli) اسٹائل کے رنگ میں رنگے کھلاڑیوں کی دلکش تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    ان تصاویر میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت نامور کھلاڑیوں کین ولیمسن، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی اور دیگر کو مختلف ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز کے آفیشل سوشل میڈیا سائٹ سے جیبلی اسٹائل ٹیم کی تصاویر جاری ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین کرکٹ اس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

    جیبلی (Ghibli) اسٹائل میمز ٹرینڈ کیوں کررہی ہے؟

    واضح رہے کہ جیبلی اسٹائل دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس سے متاثر نظر آ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    اداکاروں، کرکٹرز سمیت اب سیاستدان بھی اپنی تصاویر جیبلی اسٹائل پر لاکر اپنے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-new-kit-unveiled/