Tag: گجرات

  • جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا، نقلی جج نے کئی فیصلے سنا دیے

    جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا، نقلی جج نے کئی فیصلے سنا دیے

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے نقلی جج نے کئی فیصلے بھی سنا دیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جعلی عدالت پکڑی گئی ہے، پولیس حکام نے ایک وکیل کو پکڑا جو جج بن کر کئی برس سے لوگوں سے فراڈ کر رہا تھا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلی عدالت احمد آباد کے سول کورٹ میں کافی عرصے سے چلائی جا رہی تھی، جس میں وکیل مورس کرسچن نے جعلی جج کا روپ دھار کر متنازعہ زمینوں سے متعلق مقدمات میں کئی احکامات صادر کیے۔

    جعلی عدالت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس احمد آباد سٹی سیشن کورٹ کے جج کے پاس پہنچ گیا، جس کے بعد رجسٹرار کے ذریعے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی، اور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد مورس کرسچن کو گرفتار کر لیا۔

    احمد آباد کی اس فرضی عدالت کے جعلی جج مورس کرسچن پر الزام ہے کہ اس نے جعلی ٹریبونل بنایا اور خود کو جج کے طور پر پیش کیا، رجسٹرار ہاردک دیسائی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ٹھاکر باپوجی چھانا جی کے نام پر مجرمانہ سازش رچی، اور خود کو ثالث کے طور پر پیش کیا۔

    بھارت میں انوکھا فراڈ، جعلی سپریم کورٹ نے ارب پتی کو کنگال کر ڈالا

    یاد رہے کہ رواں ماہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں نوسر بازوں نے جعلی سپریم کورٹ بنا کر ارب پتی کاروباری کو کنگال کر دیا تھا، فراڈ کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی شمالی ریاست پنجاب میں پیش آیا تھا، جہاں چند انتہائی چالاک فراڈیوں نے بھارت کے ٹیکسٹائل گروپ وردھان کے 82 سالہ چیئرمین ایس پی اوسوال کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔

    ملزمان نے وردھان کے چیئرمین کو منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر ان سے 830,000 ڈالرز کی رقم بطور فنڈ اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دی تھی۔

  • شوہر سے جھگڑا : خاتون نے غصے میں آکر اپنے  بچوں  کو تیزاب پلا کر قتل کردیا

    شوہر سے جھگڑا : خاتون نے غصے میں آکر اپنے بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کردیا

    گجرات : بیرون ملک مقیم شوہر کی طلاق کی دھمکی پر خاتون نے غصے میں آکر اپنے 2 بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کرڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں شوہر سے معمولی جھگڑے پر خاتون نے دو بچوں کی جان لے لی، جاں بحق بچوں میں 6 سال کا آہل اور7 سال کا ساحل شامل ہیں جبکہ ملزمہ کا شوہربیرون ملک مقیم ہے۔

    واقعہ گجرات کے نواحی گاوں بدھووال میں پیش آیا تھا، پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے خاتون کو کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمہ سدرہ نے بتایا کہ خاوندمشاہد سےفون پرجھگڑاہوا تھا۔ اس نے طلاق کی دھمکی دی تھی، جس پروہ غصے میں آگئی ، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کو تیزاب پلایا پھر گلا دبا کرقتل کیا اور خود بھی تیزاب پی کر ڈوپٹے سے لٹک کرخودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایس پی مہر محمد ریاض ناز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خاتون کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ جیٹھ ارشد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

  • گجرات: ایسا کیا ہوا کہ طوفان اسنیٰ سے سائنسدان بھی حیران رہ گئے ؟

    گجرات: ایسا کیا ہوا کہ طوفان اسنیٰ سے سائنسدان بھی حیران رہ گئے ؟

    گاندھی نگر: بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحل سے پیدا ہونے والا گہرا دباؤ سمندری طوفان اسنیٰ میں تبدیل ہوگیا۔ جس کے باعث گجرات میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اب اگلے چند گھنٹوں میں اس کے آگے بڑھنے کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں اگست کے مہینے میں تقریباً 47 سال بعد سمندری طوفان نمودار ہوا ہے، اس کا نام پاکستان نے تجویز کیا ہے۔

    بحیرہ عرب میں موسم کی صورتحال نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا ہے، عموماً سمندر میں طوفان بنتے ہیں اور پھر زمین پر بارش برساتے ہیں۔ یہاں اس کے برعکس معاملہ سامنے آرہا ہے۔

    کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے گجرات کی زمین پر بارش ہوئی۔ اس کے بعد بحیرہ عرب میں گہرا دباؤ نمودار ہوا۔ اب اس موسم میں بحیرہ عرب میں ایک طوفان بننے لگا ہے، جس کا نام اسنیٰ ہے۔

    48 سال یہ صورتحال پیدا ہوئی کہ جب طوفان زمین کے ایک بڑے حصے کو عبور کر کے سمندر میں داخل ہوتا ہے تو یہ ایک گردابی طوفان بن جاتا ہے۔ سب سے حیران کن بات اس طوفان کی ٹائمنگ ہے۔ مون سون کے موسم میں عام طور پر بحیرہ عرب کا درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس سے نیچے دیکھنے کو ملتا ہے۔

    درجہ حرارت جب26.5 ڈگری سیلسیس سے اوپر پہنچ جاتا ہے تو طوفان کا سبب بنتا ہے، اس لیے جولائی کے بعد اور ستمبر تک اس علاقے میں سائیکلون بننے کا امکان بہت کم ہے۔

    مون سون سیزن کے دوران بحیرہ عرب کا مغربی ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس کے اوپر جزیرہ نما عرب سے خشک ہوائیں چلتی رہتی ہیں، ایسی صورتحال میں طوفان نہیں بنتا۔

    مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    اس وقت یہ طوفان اسنیٰ گجرات کے نالیہ سے مغرب میں 170 کلومیٹر، پاکستان میں کراچی سے جنوب میں 160 کلومیٹر اور پاکستان میں پسنی سے مشرق-جنوب مشرق میں 430 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

  • بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی ریاست گجرات میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے سبب دو روز کے دوران 16 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاووہ ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھر چکا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثر ہیں۔

    پاسپورٹ خدمات 5 روز کے لئے بند

    موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہو رہی ہے وہ بھارت سے ہی پہنچ رہا ہے۔

  • بھارتی گجرات میں موسلا دھار بارشیں، 100 ہلاک

    بھارتی گجرات میں موسلا دھار بارشیں، 100 ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، احمد آباد، سورت سمیت مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احمدآباد میں پچھلے دو روز سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، احمد آباد میں آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل بارش ہوئی۔

    بھارتی حکام کے مطابق گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تیز بارش آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تھائی لینڈ کے مشہور تفریحی جزیرے پر تباہی پھیل گئی، روسی جوڑے سمیت 13 ہلاک

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے، تمام پرائمری اسکولوں میں منگل کو تعطیل کر دی گئی۔

  • موسلا دھار بارش نے گجرات کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

    موسلا دھار بارش نے گجرات کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

    گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

    گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے، تو پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا، گزشتہ پچاس برسوں میں گجرات میں اتنی تیز بارش نہیں ہوئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اور ہر گلی محلے میں 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

    گلبرگ کالونی، رحمان شہید روڈ، شاہ دولہ دربار اور سرکلر روڈ پر پانی ہی پانی ہے، ادھر بھمبر آزاد کشمیر میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

    مون سون ہواؤں کے باعث آج سے 31 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش متوقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی کل سے بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    گجرات: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62، اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر 2 گھنٹے کا وقت بڑھایا دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے، ان حلقوں میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے کئی علاقوں میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بروقت شروع نہ ہو سکی تھی، کراچی کے کئی علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد تک بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا، جس پر الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی ہے کہ باقی حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا۔

    این اے 236 میں بیلٹ باکس بھر گئے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دن کے ڈھائی بجے تک کراچی کے علاقے مومن آباد کے سپریئر اسکول میں 6 گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہو سکی تھی، شاہین گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، یو اے فاؤنڈیشن اسکول مومن آباد، کیمبرج گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، جی بی ایس نورانی پبلک اسکول، این اے 236، راشد منہاس پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا تھا۔

  • گجرات میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک  نوجوان کی جان لے لی

    گجرات میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک نوجوان کی جان لے لی

    گجرات : نوجوان گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا ، معاذ علی موٹر سائیکل پرہمشیرہ کو ٹیوشن سینٹر چھوڑنے جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ایک جانب چلی گئی ، بغداد کالونی میں 17 سال کا نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ معاذ علی موٹر سائیکل پرہمشیرہ کو ٹیوشن سینٹر چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا، معاذ علی کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے گجرات میں گلے پر ڈورپھرنے سے 17سال کےلڑکے کےجاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عثمان انور نے ڈی پی او گجرات کو پتنگ بازی ایکٹ پرعملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ کی فروخت اور بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیزکیاجائے اور خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلائی جائے۔

  • یونان کشتی حادثہ: لاپتہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ایک اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

    یونان کشتی حادثہ: لاپتہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ایک اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات: یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحہ کے بعد اس میں ملوث ایک اور ایجنٹ کے خلاگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور میں ظفرنامی ایجنٹ خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر مخدوم نے بتایا کہ مقدمہ لاپتہ احتشام کے والدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ظفر نامی ایجنٹ نے بیٹے کواٹلی بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے مانگے، ایجنٹ نے 3 لاکھ روپے ایڈوانس جبکہ 2 بار 10 دس لاکھ روپے لئے۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ایجنٹ نے سائل کے بیٹے کو دبئی سے لیبیا اور پھر اٹلی بھجوانے کا کہا، 9 جون کو اس کے بیٹے نے اٹلی کے لیے نکلنے کی اطلاع دی۔

    ایف آئی آر کے مطابق 11 جون کو ایجنٹ نے بتایا کہ اس کا بیٹا اٹلی پہنچ چکا ہے، سائل کے بیٹے کو باہر بھجوانے والا ظفر نامی ایجنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔

    یونان میں پیش آئے اس کشتی حادثے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 135 افراد سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • طوفان بیپر جوائے: بھارت کی 9 ریاستوں میں ہائی الرٹ، گجرات میں بارش کا سلسلہ شروع

    طوفان بیپر جوائے: بھارت کی 9 ریاستوں میں ہائی الرٹ، گجرات میں بارش کا سلسلہ شروع

    گجرات: بھارت میں بھی طوفان بیپر جوائے کی شدت برقرار ہے، آئی ایم ڈی نے 9 ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ گجرات میں طوفان کے باعث بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ گوا، راجستھان، مہاراشٹرا،گجرات سمیت 9 ریاستوں میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے طوفان کل ریاست گجرات کے ضلع کچھ سے ٹکرائے گا، اس طوفان سے ممبئی اورپاکستان کے ساحلی علاقے متاثر ہوں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے باعث ریاست گجرات کے مختلف ضلع پور بندر اور دوارکا میں جم کر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سےکئی علاقے زیرآب آگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے، 70 سے زیادہ ٹرین منسوخ کردی گئی، بندگاہ پر تمام آپریشنز معطل کردی گئی جبکہ کچھ کا علاقہ پوری طرح خالی کرالیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق طوفان سے کم نقصان ہو اس کے لیے حکومت، فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے تقریباً 47 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے شیلٹرز ہوم میں لوگوں کیلئے سہولیات یقینی بنا رہے ہیں، اس کے علاوہ ممبئی بھی طوفان کی زد میں ہے،  طوفان کے باعث ساحل پر اونچی لہریں اُٹھ رہی ہیں، جس کے بعد حکام نے لوگوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔