Tag: گجر نالے

  • گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

    گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

    کراچی : گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایا جارہا ہے اور گھروں اور دکانوں کے اضافہ حصوں کو گرایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے نالے گجر نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے اور نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    گجز نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، انسدادتجاوزات آپریشن کےلیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، کے ایم سی ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ کچی آبادی اورپولیس آپریشن میں شریک ہیں۔

    آپریشن کا آغاز نارتھ کراچی زیر وپوائنٹ سے کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایاجارہا ہے جبکہ گھروں اوردکانوں کے اضافہ حصوں کوگرایاجارہاہے ، 30فٹ کی حدود میں قائم تمام تجاوازت ہٹائی جائیں گی۔

    آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز ، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے جوان طلب کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے آپریشن کے لیے کمشنر ، انسداد تجاوزات سیل ،پویس و رینجرز حکام ، واٹر بورڈ ، سوئی گیس اور کے الیکٹرک حکام کو ہنگامی مراسلہ لکھا تھا ، جس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ہیوی مشینری اور سیکیورٹی مانگی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایم سی کرے گا، آپریشن کے ذریعے تیرہ کلو میٹر طویل گجر نالے کو 210 فٹ چوڑا کیا جائے گا ، گجر نالے کی بحالی میں پانچ ہزار مکانات اور 25 ہزار افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق گجر نالے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ماڈل ڈیزائن تیار کیا گیا ہے ، نالے پر 30 فیصد جگہ خالی کرانے کے لیے مارکنگ کردی گئی ہے ، گجر نالے کے دونوں اطراف 26 کلو میٹر رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا ، دونوں اطراف بائونڈری وال ، سڑک اور فٹ پاتھ تعمیر کی جائے گی۔

    حکام نے کہا کہ نالے میں پانی کا فلو تیز کرنے کے لیے بل کھاتے گجر نالے کی سمت کو بھی سیدھا کیا جائے گا ، نالے کو گہرا اور چوڑا کرنے سمیت صفائی کا کام بھی کیا جائے گا ، آپریشن کے دوران نالے کو مختلف مقامات پر 60 سے 80فیصد چوڑا کیا جائے گا۔

  • گجر نالے میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا

    گجر نالے میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا

    کراچی : گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ بچہ سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو کام روک دیا گیا کل صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا گجر نالہ پھر ایک سانحے کا سبب بن گیا۔ گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ ریحان سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ علاقہ مکین اور ریسکیو عملہ دن بھربچے کو تلاش کرتے رہے۔ اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیاگیا۔

    ریحان کھیلتے کھیلتے دوپہر بارہ بجے نالے میں گرا تھا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے سات گھنٹے سے زائد کوششیں کیں، لیکن بچے کی لاش نہیں ملی۔ اندھیرے کے باعث اہلکاروں نے ریسکیو کا کام روک دیا جو کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بچوں کے نالے میں گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اب سے کچھ روزقبل بھی دو بچے نالے میں جاگرے تھے، یاد رہے کہ شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں بھی گزشتہ دنوں نالے میں گرجانے والے بچے کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکالی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اوربچہ نالے میں گرکرجاں بحق

    ذرائع کے مطابق حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کا کچھ حصہ کھلا ہوا تھا۔ کچھ روز قبل جہانگیرآباد میں بھی دوبچے نالےمیں جا گرے تھےجن میں سے ایک کونکال لیاگیاتھا جبکہ دوسرا بچہ اب تک لاپتہ ہے۔