Tag: گجر پورہ زیادتی کیس

  • گجر پورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے 5 رشتہ دار زیر حراست

    گجر پورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے 5 رشتہ دار زیر حراست

    لاہور: گجر پورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

    پولیس نے ملزم عابد سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔مرکزی ملزم کے رشتے داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔

    گجرپورہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ گرفتار

    اس سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جا رہی ہے، عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے،ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے ایک بیٹی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل رات کو تقریباََ دو بجے گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

  • گجرپورہ واقعہ: ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان

    گجرپورہ واقعہ: ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرپورہ واقعے میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں گجرپورہ زیادتی و تشدد کیس کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو پچیس، پچیس لاکھ انعام دیا جائے گا، اور ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھےجائیں گے۔

    انھوں نے کہا ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، کوشش کریں گے کہ قانون کے مطابق ملزمان کو سخت سے سخت سزا ہو، ملزم عابد علی پر 7 اور ملزم وقار پر 2 مقدمات پہلے بھی درج ہیں، ملزم عابد علی پر زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمات ہیں، جب کہ ملزم وقارالحسن 14 دن پہلے ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔

    ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے: آئی جی پنجاب

    وزیر اعلیٰ نے کہا گجرپورہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    واضح رہے کہ بدھ کی رات تین بجے کے قریب گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون بچوں کے ساتھ سفر کر رہی تھی، پٹرول ختم ہونے پر گاڑی بند ہو گئی، اس دوران دو ملزمان کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ایک لاکھ نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے تھے۔

  • گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں ، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جگہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔