Tag: گدو پاور پلانٹ

  • گدو پاور پلانٹ کی بندش ، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

    گدو پاور پلانٹ کی بندش ، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

    اسلام آباد : گدو پاور پلانٹ کی بندش سے 2 سال میں 86 ارب 18 کروڑ کا نقصان ہوا اور بندش سے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی عدم دستیابی کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    پاورپلانٹ کی بندش سے 2 سال میں 86 ارب 18 کروڑ کا نقصان ہوا، دستاویز میں بتایا گیا کہ پاورپلانٹ کی بندش سے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا کی گئی، پلانٹ اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک سال میں قومی خزانے کو 8 ارب کانقصان ہوا۔

    مالی سال 23-2023 میں گدوپلانٹ کی بندش سے 6 ارب 49 کروڑکانقصان ہوا تھا کیونکہ پاورپلانٹ کو اوپن سائیکل موڈ پر چلانے سےڈیڑھ گنا مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

    کمرشل آپریشن ڈیٹ سے ہی گدو پلانٹ دو بڑی مشینیی خرابیوں سے متاثر ہوچکا ہے اور فروری 2021 سے جون 2022 تک پاور پلانٹ کی گیس ٹربائنز خراب رہیں۔

    جولائی 2022 سے گدو 747 کی سٹیم ٹربائن فورسڈ آوٹیج پر ہے جبکہ پاورپلانٹ کی اسٹیم ٹربائن کی عدم دستیابی سے ملکی زرمبادلہ پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

    نیپرا نے گدو 747کے آپریشنل فریم ورک کے اسٹریٹجک ریویو کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مالی نقصان سے بچنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اسٹیم ٹربائن کی مرمت کی ضرورت ہے۔

  • گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، چیف انجینیئر سمیت 7 افسران معطل

    گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، چیف انجینیئر سمیت 7 افسران معطل

    کشمور: عید الاضحیٰ کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل ہوگئیں، چیف انجینیئر سمیت 7 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل کرلیں گئی، ابتدائی تحقیق میں واقعے میں مجرمانہ غفلت پائی گئی تھی۔

    تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف انجینیئر سمیت 7 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران نے یکطرفہ کارروائی کو زیادتی قرار دے دیا، معطل کیے جانے والے افسران کا کہنا ہے کہ ذمے داری چیف ایگزیکٹو جینکوز پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز گدو پاور پلانٹ میں طوفانی بارش کے دوران آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا۔

    جس وقت آگ لگی، پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔

  • گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی: پلانٹ سے بجلی کی فراہمی ایک سال کے لیے معطل

    گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی: پلانٹ سے بجلی کی فراہمی ایک سال کے لیے معطل

    کشمور: عید الاضحیٰ کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، پلانٹ کی 3 ٹربائنز کی اوور ہالنگ کی ضرورت تھی جسے مؤخر کیا جاتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ کے مطابق واقعے میں مجرمانہ غفلت پائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 میں پاور پلانٹ کی 3 ٹربائنز کی اوور ہالنگ ضروری تھی، ڈیڑھ سال پہلے اوور ہالنگ کا عمل شروع ہونا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اوور ہالنگ کا کیس بورڈ آف مینجمنٹ میں اگست 2020 سے تھا۔ پاور پلانٹ میں ایک سال سے چیف ایگزیکٹو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا، جل جانے والے گدو پاور پلانٹ کی بحالی میں سال بھر لگ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی بندش سے نیشنل گرڈ 747 میگا واٹ سستی بجلی سے محروم ہوگیا ہے، عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔

  • عید کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، قومی خزانے کو 20 ارب روپے کا نقصان

    عید کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، قومی خزانے کو 20 ارب روپے کا نقصان

    لاہور: عید الاضحیٰ کے روز لاہور کے گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہوا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں واقع گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات 4 رکنی ٹیم نے شروع کردیں، عید کے روز گدو پلانٹ میں آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا، جل جانے والے گدو پاور پلانٹ کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی بندش سے نیشنل گرڈ 747 میگا واٹ سستی بجلی سے محروم ہوگیا ہے، عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔

  • بجلی بریک ڈاؤن: گدو پاور پلانٹ میں کیا غلطی ہوئی؟

    بجلی بریک ڈاؤن: گدو پاور پلانٹ میں کیا غلطی ہوئی؟

    لاہور: ملک میں بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ گدو پاور پلانٹ کے معطل 7 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں قائم گدو تھرمل پاور پلانٹ میں ملازمین سے ایک ایسی تکنیکی غلطی ہوئی جس نے پورے پاکستان کو آن واحد میں تاریکی میں ڈبو دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل پلانٹ منیجر نے ابتدائی بریک ڈاؤن کے بعد پلانٹ بند نہیں کیا تھا، پلانٹ فوری بندکر دیا جاتا تو ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن نہ ہوتا۔

    حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معطل ملازمین سے تحریر جواب طلب کیا گیا ہے، وہ 15 روز میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے، ملازمین کے جواب کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    نیپرا ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرے گی

    ذرائع نے بتایا کہ 2 روز قبل پیش کردہ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، اس ملک گیر بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں نیپرا کے افسران، نجی ماہرین اور انجینئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے گدو پاور پلانٹ کے منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا، فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

    وزیر توانائی عمر ایوب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فالٹ گدو پاور پلانٹ کی چار دیواری کے اندر نہیں ہوا، بلکہ باہر ہوا ہے جس کے لیے پول ٹو پول اسے ڈھونڈا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی ٹرپنگ پاکستان میں پہلی بار ہوئی۔