Tag: گدھے کا گوشت

  • شہری ہوشیار ہوجائیں !‌اسلام آباد کے بعد ایک اور شہر میں گدھے کا گوشت برآمد

    شہری ہوشیار ہوجائیں !‌اسلام آباد کے بعد ایک اور شہر میں گدھے کا گوشت برآمد

    بٹگرام : اسلام آباد کے بعد ایک اور شہر میں گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فوڈ اتھارٹی نے دو افراد کو گرفتار کر لیا اور شبہ ظاہر کیا اسے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حالیہ دنوں ہونے والی بڑی کارروائی کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی غیر قانونی گدھے کے گوشت کا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔

    ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے کوزہ بانڈہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ذبح شدہ گدھا برآمد کرلیا، جس نے نہ صرف مقامی افراد کو خوفزدہ کر دیا بلکہ ملک بھر میں صحت عامہ اور خوراک کے معیار پر شدید تحفظات کو جنم دیا ہے۔

    کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے، اور وہ لائسنس یافتہ قصائی نہیں تھے۔

    حکام نے شبہ ظاہر کیا اسے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جانا تھا تاہم واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

    پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ برآمد شدہ گوشت کہاں اور کس کو سپلائی کیا جانا تھا، اور اس جرم میں مزید کون کون شریک ہے۔

    گرفتار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 272 اور 273 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت جیسے سنگین جرائم سے متعلق ہیں۔

    بٹگرام پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جانچ جاری ہے کہ آیا گوشت انسانی کھپت کے لیے فروخت کیا جانا تھا یا نہیں۔

    مزید پڑھیں : کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت سپلائی کیا گیا؟ پولیس کا اہم بیان آگیا

    اس افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر عوامی صحت، خوراک کی حفاظت اور غیر انسانی کاروباری رویوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ایک خفیہ فارم ہاؤس پر چھاپے کے دوران 1,000 کلوگرام گدھے کا گوشت اور 50 سے زائد زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے جبکہ اس کارروائی میں ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا.

  • کہیں آپ گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے؟ پہچان کا آسان طریقہ

    کہیں آپ گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے؟ پہچان کا آسان طریقہ

    گدھے کا گوشت شناخت کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ظاہری طور پر گائے یا بھینس کے گوشت سے ملتا جلتا ہو سکتا ہے۔ تاہم، کچھ طریقوں سے اس کی شناخت ممکن ہے۔

    پاکستان میں گدھے کے گوشت کا استعمال عام طور پر نہیں ہوتا اور یہ شرعی و قانونی طور پر بھی متنازع ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق، حلال گوشت کے لیے مخصوص جانوروں (جیسے گائے، بکری، مرغی وغیرہ) کا گوشت کھانا جائز ہے، جبکہ گدھے کا گوشت کھانا حلال جانوروں کی فہرست میں شامل نہیں۔

    قانونی طور پر، پاکستان میں گدھے کا گوشت فروخت کرنا یا کھانا غیر قانونی ہو سکتا ہے، کیونکہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت صرف منظور شدہ ذرائع سے حاصل کردہ گوشت ہی فروخت کیا جا سکتا ہے۔

    لیکن پاکستان کے کچھ علاقوں میں گدھے کے گوشت کو مرغی یا گائے کے گوشت کے طور پر ملاوٹ کرکے فروخت کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، حال ہی میں اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کا تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ترنول میں چھاپے کے دوران گدھےکا ایک ہزار کلو گوشت برآمد کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق کھالیں گوادر لیجا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی تھیں، اس کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار چینی شہری گوشت کے حوالے سے ریکارڈ یا کوئی واضح جواب نہ دے سکا۔

    ان طریقوں سے آپ گوشت کی پہچان کرسکتے ہیں

     

    رنگ اور بناوٹ:

    گدھے کا گوشت گائے کے گوشت سے زیادہ گہرا سرخ یا بھورا ہوتا ہے، اس کی بناوٹ سخت اور ریشے دار ہوتی ہے، اور اس میں چکنائی کم ہوتی ہے۔

    گدھے کے گوشت کی بو گائے یا بھینس کے گوشت سے مختلف ہوتی ہے، اس میں ایک خاص قسم کی تیز یا غیر معمولی بو آتی ہے، جو پکاتے ہوئے خواتین پہچان سکتی ہیں

    ذائقہ:

    اگر پکایا جائے تو اس کا ذائقہ گائے کے گوشت سے کچھ مختلف ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق مٹن اور بیف ( گائے یا بکرے) کے ریشے ذرا سخت ہوتے ہیں۔

    اگر آپ گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا ہتھیلی پر رکھیں تو وہ ہتھیلی پر جما رہے گا جب کہ گدھے کے گوشت کے ریشے بہت نرم ہوتے ہیں اور وہ قدرے لبلبا ہوتا ہے اس لیے ہتھیلی پر وہ جما نہیں رہےگا اور گرسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت ذائقے میں بھی قدرے مختلف ہوتا ہے،کھانے میں  یہ تھوڑا میٹھا اور چبانے میں سخت محسوس ہوسکتا ہے۔

    رائے

    گوشت کی خریداری معتبر اور تصدیق شدہ دکان سے کریں، غیر قانونی یا مشکوک دکانوں سے گوشت خریدنے سے گریز کریں۔

    مقامی علامات:

    بعض اوقات گدھے کے گوشت کو سستے داموں میں فروخت کیا جاتا ہے، جو ایک مشکوک علامت ہو سکتی ہے۔

    گدھے کا گوشت کھانا کئی ممالک میں غیر قانونی یا ممنوع ہے، اور اسے گائے کے گوشت کے طور پر ملاوٹ کر کے فروخت کرنا دھوکہ دہی ہے۔ اگر آپ کو شک ہو تو گوشت کی جانچ کے لیے فوڈ سیفٹی اتھارٹی یا لیبارٹری سے رابطہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد

  • اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد

    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد

    ترنول(27 جولائی 2025): اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر کے غیر ملکی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فوڈاتھارٹی نے ترنول کے قریب ہوٹلوں کو فراہم کیا جانے والا گدھےکا 25 من گوشت اور 50 زندہ گدھے برآمد کر ایک غیر ملکی کو حراست میں لے لیا۔

    ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت کن علاقوں میں فراہم کیا گیا ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔

    کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو وائرل

    ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالےکردیا گیا،ٓ جبکہ گوشت کو غیر ملکی باشندوں کے کھانے کیلئے استعمال کرنےکی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گوشت کو تلف کردیاگیا۔

  • لاہورمیں‌ گدھے ذبح، نامعلوم افراد کھالیں لے کر فرار

    لاہورمیں‌ گدھے ذبح، نامعلوم افراد کھالیں لے کر فرار

    چوہنگ: لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد نے 10 گدھے چوری کیے اور انہیں ذبح کرکے کھالیں اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد محمد فیاض نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکر 10 گدھے چوری کر کے اپنے ہمراہ لے گئے، متاثرہ شخص نے تھانے میں مقدمہ درج کروادیا۔

    پولیس کے مطابق گدھے چوری کی واردات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تو اُس میں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم افراد گدھوں کو ذبح کر کے اُن کی کھالیں اپنے ہمراہ لے گئے۔پولیس نے گدھے ذبح ہونے کے بعد علاقے کے قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘‘

    یاد رہے گزشتہ سال خبریں سامنے آئی تھیں کہ لاہور میں گدھوں کا گوشت فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے، جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’’ دس ہزار گدھے چین بھیجنے کی منظوری ‘‘

    گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گدھے کی کھالیں چین اور دیگر ممالک بھیجتے ہیں جہاں اُن کا استعمال کرتے ہوئے میک اپ سمیت دیگر خصوصی سامان تیار کیا جاتا ہے۔

  • گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    ملتان : گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں گدھےکو ذبح کرتے  ہوئے ملزمان کوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آروائی نیوزپرخبرنشرہونے اور ملزمان بغیر قانونی کارروائی چھوڑنے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ علاقے کے لوگوں کےمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اُسے اطلاع ملی کہ علی ٹاؤن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔

    تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔

    تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا، بعد ازاں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

    گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

    گوجرانوالہ:گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ اور اس کے دوبیٹوں کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک من گوشت اوردو گدھوں کی کھالیں برآمد کر لیں ہیں۔

    لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ قلعہ میاں سنگھ کا رہائشی عبدالرشید اپنے دو بیٹوں قیصر اور ارسلان کے ساتھ گدھے کا گوشت فروخت کرنے کے لیے تیار کر رہے تھے کہ لدھیوالہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور تینوں باپ بیٹوں کو گرفتار کر لیا

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک من گدھے کا گوشت اور دو گدھوں کی کھالیں برآ مد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف عرصہ درازسے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی شکایات مل رہی تھیں۔