Tag: گدھے کے گوشت

  • کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہورہا ہے؟ وفاقی وزیر نے حقیقت بتادی

    کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہورہا ہے؟ وفاقی وزیر نے حقیقت بتادی

    مرید کے : وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی حقیقت بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

    وفاقی وزر نے انکشاف کیا گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے فی کلو ہے، اتنا مہنگا گوشت کون سا ریسٹوریٹ والا خریدے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں سلاٹر ہاؤس کو گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے یومِ استحصال پر احتجاج کیا اور اب یومِ آزادی پر بھی احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : کیا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت سپلائی کیا گیا؟ پولیس کا اہم بیان آگیا

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا طویل عرصے بعد بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے قریب آیا ہے اور دنیا کا بہترین ٹیرف پاکستان کو ملا ہے، جس سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ایک خفیہ فارم ہاؤس پر چھاپے کے دوران 1,000 کلوگرام گدھے کا گوشت اور 50 سے زائد زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے جبکہ اس کارروائی میں ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس حکام نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی سپلائی کے شواہد نہیں ملے، ‎گودام کے مالک کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گودام مالک نے کرایہ نامہ کی ایس او پی کی خلاف ورزی بھی کی، گودام میں 17 روز کے دوران فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے تھے۔