Tag: گذری

  • گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

    گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

    کراچی : گذری میں مبینہ پولیس مقابلےکی تحریری رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی۔ پولیس نےدوسرے ملزم کومجسٹریٹ کےسامنےپیش کرکے ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

    گذری میں ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی یا حقیقی تھا، اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ افسران کو پیش کردی۔

    تحریری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کی رات گیارہ بجے پولیس کو ڈیفنس فیز سیون خیابان سے ایک کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے شخص نے بتایا کے دو موٹرسائکل سوار ان سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی نشاندہی پرپولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    مقابلے میں مبینہ ملزم زکریا ہلاک ہوا جبکہ اس کے ساتھی آزاد کو ذخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، رپورٹ میں پولیس کے موقف کے مطابق مدعی مقبلے کے دوران پولیس کے ہمراہ تھے اور انہوں نے ہلاک ہونے والے اور ذخمی ملزم کی شناخت کرلی ہے.

    ملزمان کے قبضے سے چار موبائل اور نقدی بھی برآمد بھی کی ہے۔۔۔ پولیس نے ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا۔

  • کراچی: گرفتارافراد کی رہائی،پنجاب چورنگی پرجاری احتجاج ختم

    کراچی: گرفتارافراد کی رہائی،پنجاب چورنگی پرجاری احتجاج ختم

    کراچی :گذری میں ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے بارہ افراد کی رہائی کے بعد پنجاب چورنگی کراچی پر جاری علاقہ مکینوں کا احتجاج ختم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے بخش ولیج اور چانڈیو ولیج میں پولیس کی جانب سے ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان پر حملے کے بعد چھاپوں اور متعدد افراد کو حراست میں لینے کے خلاف علاقہ مکینوں نے پنچاب چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرے کے باعث پنجاب چورنگی کےاطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس علاقے سے معذور افراد کو حراست میں لے رہی ہے اور زیر حراست افراد سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی جارہیں۔

    جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کررہے ہیں، احتجاج کی اطلاع ملنے پر پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم سی آئی ڈی گارڈن پہنچے جہاں پولیس سے مذاکرات کے بعد زیرحراست افراد میں سے بارہ افراد کو چھوڑدیا گیا ۔

    مذکورہ افراد کی رہائی  کے بعد پنجاب چورنگی پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

  • آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    انسداد پولیو مہم کی سفیرآصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز گذری کلفٹن سے کردیا،اس موقع پرانہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پانچ سال کی عمر سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

    اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نے انہیں پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو کے خلاف پہلی مہم کا آغاز کیا تھا اور آج میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر گامزن ہوں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن رکن قومی اسمبلی محترمہ عذرا فضل پہیچوہو شہناز وزیر علی بھی موجود تھیں۔