Tag: گراؤنڈ

  • ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    نریندر مودی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آج کے اہم میچ کے درمیان سخت سیکیورٹی کے باوجود ایک فلسطینی سپورٹر اور ویرات کوہلی کا فین  ’’فری فلسطین‘‘ کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر کو گلے لگا لیا۔

    جس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو گرفتار کرکے باہر لے گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے دوران احمد آباد شہر اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں 6000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

  • ویڈیو: ترکیہ زلزلہ متاثرہ بچوں کے لیے تحفہ، گراؤنڈ میں کھلونوں کا ڈھیر لگ گیا

    ویڈیو: ترکیہ زلزلہ متاثرہ بچوں کے لیے تحفہ، گراؤنڈ میں کھلونوں کا ڈھیر لگ گیا

    ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہاؤس نے ایک  مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کے لیے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی۔

    فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا۔

    فٹبال میچ کچھ منٹس کے لیے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گراؤنڈ میں پھینکے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے۔

  • پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 40 کروڑ روپے مختص

    پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 40 کروڑ روپے مختص

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 40 کروڑ روپے کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ چترال پولو گراؤنڈ اور اسکواش کورٹس پشاور سمیت دیگر منصوبوں کے لیے 40 کروڑ کی منظوری دے دی۔

    پختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ چترال میں 15 پولو گراؤنڈز پر 12 کروڑ خرچ کیے جائیں گے، لوئر چترال میں 8 پولو گراؤنڈز پر 6 کروڑ 35 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ اپر چترال میں 7 پولو گراؤنڈز پر 5 کروڑ 70 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔ مردان اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 2 کروڑ کی منظوری ملی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور کے 8 اسکواش کورٹس بنانے کے لیے 11 کروڑ کی منظوری دی گئی۔

    خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت پر بھی بے حد توجہ دی جارہی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا تھا کہ چھٹیوں میں مری اور نتھیا گلی میں لاکھوں لوگوں کے آنے سے مشکلات ہوتی ہیں، 14 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ان 14 نئے مقامات کے لیے سڑکوں کا کام رواں ماہ شروع ہوجائے گا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے سیاحتی مقامات سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا، بدھ مت کی 2 ہزار ایسی جگہیں ہیں جو 15 سو سے 2 ہزار سال پرانی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تربیت یافتہ ٹورسٹ پولیس سیاحوں کی سہولت کے لیے آئندہ سیزن میں موجود ہوگی، سیاحتی مقامات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

  • امریکا نے ایف 35 جنگی طیاروں کو عارضی طور پرگراؤنڈ کردیا

    امریکا نے ایف 35 جنگی طیاروں کو عارضی طور پرگراؤنڈ کردیا

    نیویارک : امریکا نے جنوبی کیرولینا میں ہونے والے فضائی حادثے کے بعد ایف 35 جنگی طیاروں کو عارضی طور پرگراؤنڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے F-35 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو عارضی طور پرگراؤنڈ کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیاروں کی فیول ٹیوبز میں آنے والی خرابی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    ایف 35 جوائنٹ پروگرام آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں نے طیاروں کی پروازیں معطل کردی ہیں۔

    پروگرام آفس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فیول ٹیوبز میں خرابی سامنے پراسے تبدیل کردیا جائے گا اور ٹیوبز ٹھیک ہوئے تو طیاروں کو اڑان کی اجازت دی جائے گی۔

    F-35 لڑاکا طیارے کو پہلی بار اسرائیل کی جانب سے رواں برس کے آغاز میں 2 فضائی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کیرولینا میں F-35 طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم طیارہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا کا ایف 35 جنگی طیارہ دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ہتھیاروں کے پروگرام میں شامل ہے۔

  • اے ٹی آرطیارے ایک بارپھرگراؤنڈ، متعدد پروازیں منسوخ

    اے ٹی آرطیارے ایک بارپھرگراؤنڈ، متعدد پروازیں منسوخ

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اسے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہداہت دے دی،قبل ازیں حویلیاں حادثے کے بعد بھی ان طیاروں کو گراؤنڈ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کو تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا کہا ہے کیونکہ یہ طیارے قواعد و ضوابط پر پورے نہیں اتر رہے جس پرخدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ سو گھنٹے پرواز کے بجائے 500 گھنٹوں کے بعد اس کے انجنوں کی مرمت کی جارہی تھی۔

     اس صورتحال پراعتراض کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ہر سو گھنٹے کے اندر اندر جہازوں کا فلٹر تبدیل کیا جائے، ان ہدایات کے بعد پی آئی اے کی جانب سے متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    پی آئی اے نے اندرونِ ملک چلنے والی چھ سے زائد اے ٹی آر طیاروں کی پروازوں کو منسوخ کیا۔ دوسری جانب اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے

    یاد رہے کہ اس سے قبل حویلیاں سانحہ کے بعد 12 دسمبر کو بھی سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام 10 اے ٹی آر طیاروں کو جانچ پڑتال کے لیے گراؤنڈ کیا گیا تھا جس کے بعد چار طیارے خراب حالت میں نکلے تھے۔

  • شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کےتمام اے ٹی آرطیاروں کو چانچ پڑتال کےلیےگراؤنڈ کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ طیاروں کی چیکنگ کےعمل کی تکمیل تک تمام 10 اے ٹی آرطیارے گراؤنڈ رہیں گے۔

    پی آئی اے کےترجمان کےمطابق عارضی طور پراے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے ملک کے چھوٹےایئرپورٹس کے لیے پروازیں متاثر ہوں گی،جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجو دڑو، ژوب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمٰعیل خان، چترال اور گلگت شامل ہیں۔

    ترجمان پی آئی اےدانیال گیلانی کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سےطیاروں کی کلیئرنس کے بعد اے ٹی آرآپریشن شروع کردیا جائے گا۔

    پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ ایئر پورٹ روانگی سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کر لیں۔

    دوسری جانب اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 47 افراد سوار، تمام شہید

    واضح رہے کہ 7دسمبر کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے سے جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔