Tag: گرانٹ بریڈ برن

  • بھارت میں سوئنگ کی کمی پر پاکستانی ہیڈ کوچ بول پڑے

    بھارت میں سوئنگ کی کمی پر پاکستانی ہیڈ کوچ بول پڑے

    پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ بھارت میں سوئنگ کی کمی نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے پیس اٹیک کو غیر موثر کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بریڈ برن نے بھارت میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سوئنگ پر انحصار کرتے ہیں، لیکن ہم نے یہاں بال کو زیادہ سوئنگ ہوتے نہیں دیکھا۔ یہاں گیندیں مختلف ہیں، حالات مختلف ہیں اور یقینی طور پربال یہاں کافی تیزی سے نکلتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک شعبہ جو ہمارے لیے کردار ادا کرسکتا ہے وہ یہ کہ ہمارے ٹاپ چار بلے بازوں میں سے ایک کو 40 ویں اوور تک کھیلنا ہوگا۔ ہم اس پوزیشن میں ہیں جہاں ہم کبھی بھی نہیں ہونا چاہتے تھے۔

    چھ میچوں میں صرف دو میں فتح اور چار میں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کافی مدھم پڑ چکی ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا مضبوط شعبہ بولنگ بھی کار آمد نہیں رہا، شاہین آفریدی ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی بہترین فارم پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم ان کے متبادل کے طور پر آنے والے حسن علی اور حارث رؤف ان کے خلا کو پُرک کرنے میں ناکام رہے۔

  • ’رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں‘

    ’رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کے خلاف سیریز پر توجہ ہے، رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہم اچھے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈ کی تلاش میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں تبدیلی آ رہی ہے جس کو دیکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مکی آرتھر 23 اگست کو ٹیم کو جوائن کریں گے، اور ہم مڈل آرڈر میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

    گرانٹ بریڈبرن نے کہا افغانستان کے خلاف پہلا میچ انتہائی اہم ہوگا، رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ٹیم کے لیے ہم اچھے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈ کی تلاش میں ہیں، فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کے خلاف سیریز پر توجہ ہے، کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھ سکتے۔

  • پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل 2018 سے 2020 تک پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے علاوہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن اسکاٹ لینڈ کے بھی ہیڈکوچ رہ چکے ہیں۔

    انکی کوچنگ میں پاکستان نے 1-4 سے سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ ٹی20 سیریز دو دو سے برابر رہی تھی۔