Tag: گرتے بال

  • بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اور انہیں گرنے سے بچانے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بالوں میں خشکی کی شکایت تو مجھے بچپن سے تھی لیکن پچھلے کچھ ماہ میرے بال بہت تیزی سے گررہے تھے جس سے میں بہت زیادہ فکرمند اور پریشان ہوگئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے طریقوں پر عمل کیا لیکن پھر کسی نے بتایا کہ پیاز کا تیل استعمال کریں جس کے بعد میں نے وہ بازار سے آن لائن منگوایا اور اس میں کسٹر آئل ملاکر بالوں میں لگایا۔

    اس تیل کو ہفتے میں دوبار لگانا پڑتا ہے اور تقریباً 4 سے پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں شیمپو سے دھو لیا جائے تو اس کا بہت اچھا رزلٹ آتا ہے۔

  • وہ تیل جو گرتے بالوں کا علاج ہے

    وہ تیل جو گرتے بالوں کا علاج ہے

    بال گرنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے اور تقریباً ہر دوسرا شخص اس کا شکار ہے، بال گرنے سے روکنے کے لیے جہاں بے شمار ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں وہیں یہ خاص قسم کا تیل بھی خاصا معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    بال گرنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ان میں غیر متوازن غذا، ذہنی تناؤ، آلودگی اورصفائی کا خیال نہ رکھنا شامل ہے۔

    ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہتر کرنے کی کوشش کریں اورساتھ ہی گرتے ہوئے بالوں کے لیے ان دو اقسام کے تیل کو ملا کر سر میں مساج کریں۔

    اس تیل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ مسحور کن خوشبو لیے ہوئے ہے، سونے سے قبل اس کا مساج ایک طرف تو بالوں کو گرنے سے روکے گا جبکہ دوسری جانب اس کی خوشبو نیند کو مزید پرسکون بنائے گی۔

    اس تیل کو بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ انگور کے بیجوں کا تیل اور چند قطرے لیوینڈرکا تیل لیں، ان دونوں کو اچھی طرح ملا کر سرمیں جہاں بال زیادہ گر رہے ہیں وہاں لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

    بہتر نتائج کے لیے اسے روز استعمال کریں اور صبح شیمپو سے دھولیں۔

  • گرتے بال روکنے کا مؤثر ترین علاج

    گرتے بال روکنے کا مؤثر ترین علاج

    گرتے بالوں کو روکنا ایک دشوار کن مرحلہ ہوسکتا ہے جس کے لیے مختلف ٹوٹکے اور علاج آزمائے جاتے ہیں، انہی میں سے ایک علاج پی آر پی بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر اور بیوٹی ایکسپرٹ رابعہ انعم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شریک ہوئیں اور گرتے بال روکنے کا علاج بتایا۔

    رابعہ نے بتایا کہ ان کے شوہر دبئی میں تھے جہاں ان کے بال گرنا شروع ہوگئے، کراچی آنے پر انہوں نے پی آر پی ٹریٹمنٹ کروائی۔

    پی آر پی یا پلیٹ لیٹ رچ پلازما انجیکشن ایسا ٹریٹ منٹ ہے جس میں کسی شخص کے جسم کا صحت مند خون لے کر اسے براہ راست بالوں کی جڑوں میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔

    اس سے بالوں کی نشونما میں مدد ملتی ہے اور انہیں درکار غذا براہ راست ان تک پہنچتی ہے۔

    رابعہ کا کہنا تھا کہ شروع میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا لیکن صرف ایک ماہ کے اندر ان کے شوہر کے بال گرنا رک گئے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف کلینکس پر یہ ٹریٹ منٹ دستیاب ہے تاہم اسے کسی معتبر اور تجربہ کار ایکسپرٹ کی زیر نگرانی کروایا جائے۔