Tag: گرج چمک کیساتھ بارش

  • گرج چمک کیساتھ بارش اور  طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

    گرج چمک کیساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  نے 18 سے 22 فروری تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، طوفانی ہوائیں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ادارے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 سے 22 فروری موسمی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، طوفانی ہوائیں اور برفباری متوقع ہے،

    پوٹھوہار ریجن، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں 19 تا 21 فروری بارش متوقع ہے جبکہ شمالی اور شمال مغربی بلوچستان میں18 تا 20 فروری گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی خیبرپختونخوا میں 18 تا 20 فروری گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 19 اور 20 فروری کو مطلع ابرآلود، بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں موسم زیادہ ترسرداورخشک رہےگا جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں 21 سے 22 فروری تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ موسم کی ممکنہ صورتحال کےمطابق اقدامات یقینی بنائیں اور عوام ممکنہ برفباری اور بارش سےمتاثرہ علاقوں میں محتاط رہیں۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

  • سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ عازمین کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ عازمین کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونگی، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں شہریوں اور مملکت کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

    سعودی محکمہ شہری دفاع نے پیر 4 نومبر تک مملکت کے کئی شہروں اور علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مدینہ، حائل، القصیم، تبوک ، الجوف، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ، عسیر اور جازان کے علاقے درمیانی اور شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ کامل، الخرمہ، تبہ، رنیہ، المویہ، القنفودہ، اللیث، طائف، میسان، اضم، العرضیات، بحرہ، خلیص اور رابغ کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے، ریاض ریجن درمیانے درجے کی بارش سے متاثر ہوگا۔

    دارالحکومت ریاض، حوطہ بنی تمیم، الحریق، المزاحمیہ، الخرج، حریملا، الدرعیہ اور ضرما ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    حکام نے شہریوں اور سفر کرنے والوں کو ہدایت کی کہ ’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں، پانی جمع ہونے والے مقامات پر تیراکی نہ کی جائے۔

    شہری دفاع کا مزی کہنا تھا کہ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر نظر رکھی جائے اور لوگ ان کی پابندی کری۔

  • آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

    آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کراچی میں موسم خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آج تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں آندھی اورگرد آلودہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، چمن، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، پشین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے.

    کراچی میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    یاد رہے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

    مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلےہفتےسےمون سون بارشوں کےسلسلےکاآغازہوگا، 6 سے 8 جولائی کودرمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق رواں سال معمول سے10فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہے، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

  • جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : کراچی میں گرمی کاراج برقرار ہے، محمکہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ سے پیر تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں گرمی برقرار ہے، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے آٹھ سوکلو میٹر دور ہے، آج طوفان شدت اختیارکرلے گا، ہیکا طوفان سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے، کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث کل سے 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بارش متوقع ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہےہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے، جمعہ سےپیرکےدوران کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ 38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گوجرانوالہ،راولپنڈی،اسلام آباد، مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان اورکشمیر میں چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

  • ملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    ملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    لاہور: ملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب ،بلوچستان کےمختلف شہروں میں، آندھی کے ساتھ موسلادھار  بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،ژوب اورقلات میں آج مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی سے بے حال شہری خوشی سےنہال ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران اسلام آباد، بہاولپور، پاکپتن، منچن آباد، ساہیوال میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ ساہیوال اورمضافات میں ٹھنڈی ہواؤں کےساتھ بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کردیا۔

    پشاور، بنوں اوربونیر سمیت خیبر پختونخوا کےمتعدد شہروں میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، لوچستان کے بھی کئی شہروں میں بادل برس پڑے، مستونگ میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور قلات میں آج مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ لاہورمیں صبح سےبونداباندی کاسلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیزہواوٗں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ ،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی نوید سنادی جبکہ ہوا کےکم دباؤ کےباعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب آج ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بلوچستان، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، مالاکنڈ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، کشمیراور گلگت میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔