Tag: گرج چمک کے ساتھ بارش

  • مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔

    رپورٹس کے مطابق طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث اور القنفذہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور سیلاب کا امکان ہے، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

    ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔

    سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

    مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، زائرین کی دعائیں (ویڈیو)

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز رم جھم کا امکان موجود ہے۔

    محکمے کا کہنا تھا کہ تیز بارش کے ساتھ گرج چمک ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے متاثر ہوں گے ؟

    سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے متاثر ہوں گے ؟

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مملکت کے کچھ علاقوں میں آئندہ بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس اکاونٹ پر اپنے بیان میں محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طائف، میسان، اضم، مکہ مکرمہ شہر، العرضیات، اللیث، القنقذہ، الجموم، الکامل، بحرہ، الموہ، تربہ، الخرمہ اور رنیہ میں بارشیں ہوں گی۔

    عسیر، جازان، الباحہ اور نجران ریجن کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ ریاض اور مدینہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔

    سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاندان کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ہم 2 خاندان القریات سے سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھے۔

    اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر ایک رشتہ دار خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

    سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

    الشراری کے مطابق خاندان کی ایک اور بیٹی بھی حادثے کے وقت وہیں موجود تھی جو بجلی گرنے سے زخمی ہوگئی۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، حبس اور بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کا امکان تقریباً 45 فیصد ہے، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    پشاور، بنوں، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ اور دیر میں بارش کی توقع ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھرمیں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اورحیدرآباد میں بھی آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے متعدد علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا چراٹ میں 98 ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔

    این ڈی ایم اے الرٹ:

    این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی میں آندھی، طوفانی اور بارش کا امکان ہے۔

    سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں تیز ہواؤں کےس اتھ بارش کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شانگلا، بونیر، بٹگرام، چارسدہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، شگر میں موسلادھار بارش متوقع، سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے، مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی، باغ میں بھی شدید بارش کا امکان، سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے۔

    ادھر سندھ کے شہر سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ میں بارش کی توقع ہے، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ جیکب آباد، دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، نصیر آباد میں بارش کی توقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کا 6 سے 10 جولائی تک طوفانی بارش، آندھی اور سیلاب کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ کم ہوسکتی ہے عوام احتیاط کریں۔

  • کراچی میں کل  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون ہواؤں کاسلسلہ آج سےمشرقی سندھ میں داخل ہونےکاامکان ہے ، جس کے باعث شہر قائد میں کل گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نئے مون سون سسٹم کے تحت ، سکھر،لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آج سے چار سمتبر کے دوران متعدل، تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جب کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اورریلوں سے تباہی دکھائی دیتی ہے۔

    ۔محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • ملک کے کن شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟

    ملک کے کن شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان سمیت پشاو میں بھی بادل برسیں گے، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کے پی میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بادل برسیں گے۔

    مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بھی بارش کی توقع ہے، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، خیبرپختونخوا میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محمکمہ موسمیا ت کے حکام کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں آج بارش ہوگی۔

    نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین حافظ آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

    پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن کے اوقات میں قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے بیش تر اضلاع میں آج سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے نئے مون سون سسٹم کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کل 24 اگست سے بارش برسے گی اور وقفے وقفے سے جمعرات 25 اگست تک جاری رہے گی، پیش گوئی کے تحت کہیں کہیں درمیانی اور کہیں پر موسلادھار بارش ہوگی۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ نیا سسٹم بھارت سے صوبہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے اور یہ بہت ہی طاقت ور ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بھارت سے آنے والا یہ طاقت ور سسٹم 26 اگست سے ختم ہو جائے گا۔

    نئے سسٹم کے تحت خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور اور جیکب آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بھی آج سے جمعرات تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان سے متصل سندھ کے اضلاع میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    محکمے نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں بارشیں دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ میں سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

  • کراچی  میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون کا سسٹم 9 جولائی تک موجود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ دن اور رات میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کا سسٹم 9 جولائی تک موجود رہے گا۔

    کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلودہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدہے۔

    شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار5 ناٹیکل مائل ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 11 جولائی سے مون سون کے دوسرے اسپیل کی بارش برسنے کا امکان ظاہر کردیا۔

    خیال رہے کراچی میں گزشتہ روز دوپہر تین بجے سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں60، نارتھ کراچی 52.4، قائد آباد میں48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

  • عید الفطر پر گرج چمک کے ساتھ بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    عید الفطر پر گرج چمک کے ساتھ بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر ملک کے مختلف علاقوں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا یکم مئی سے ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، ہواؤں کا یہ سلسلہ 5 مئی تک جاری رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اندرون سندھ میں 2 مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم کراچی میں 2 دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 39 سے 40 تک جاسکتا ہے۔

    سردار سرفراز نے 2 مئی کی درمیانی شب بلوچستان کے مشرقی حصے میں مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی سےدرمیانے درجےکی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں2 مئی تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنےکاامکان ہے تاہم دادو، لاڑکانہ ، سکھر میں5 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 3 مئی سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34سے36سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم 8 اور 9مئی سے درجہ حرارت بڑھے گا۔

  • کراچی والے ہوشیار ہوجائیں !   گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ۔کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہے

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں مون سون کےپہلے اسپیل سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع سکھر ، لاڑکانہ ، شکارپور ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 16-17جون کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 19 جون کو سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانہ سے تیز بارش اور کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے، اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

  • مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری،  محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا 20سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کا تیسرا اسپیل آج رات سےشروع ہونےکاامکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب کم شدت کا ہوا کا دباؤ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے آج رات اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں بارش سے قبل آندھی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے تیسرےاسپیل میں 24سے 30گھنٹے کے دوران درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ، اس دوران 20 سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کراچی کا موسم ابرالود ہے، بادل اور ہوا کی تیز رفتار سے رات اور صبح کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارشِ کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، اب تک جڑواں شہروں میں ساٹھ ملی میٹرسے زائد بارشِ ریکارڈ کی گئی۔

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، عملہ اورہیوی مشینری نکاسی آب کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال،سیالکو ٹ،گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپور، پشاور،مردان،بنوں، کوہاٹ ژوب اورزیارت میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔