Tag: گردشی قرضہ

  • گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے حکومت نے 1270ارب قرض لےلیا، بوجھ بجلی صارفین اٹھائیں گے

    گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے حکومت نے 1270ارب قرض لےلیا، بوجھ بجلی صارفین اٹھائیں گے

    اسلام آباد: گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے 1270ارب روپے کا قرضہ لےلیا ہے، واپسی کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق گردشی قرضوں کو کم کرنے کےلیے حکومت نے جو 1200 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لیا ہے اس کا بوجھ بھی عوام پر ڈالنے کا امکان ہے، سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک قرضے کی واپسی کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔

    سلیم مانڈوی والا کی زیرِصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی بلوں میں اضافی ڈیٹ سروس سرچارج لگ کرآئےگا۔

    پاکستان کی توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے اور سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ڈیٹ سروس سرچارج کی تجویز منظورکرلی، ماہانہ 10فیصد ڈیٹ سروس سرچارج آئندہ 6 سال بجلی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/federal-cabinets-historic-decision-for-permanent-solution-to-circular-debt/

  • آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، جس سے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے جولائی میں 150 ارب کی اضافی بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے جولائی میں بجلی 5 کےبجائے 7 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، پاکستان کو طے اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2500ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، جون تک رواں مالی سال گردشی قرضہ مقررہ ہدف سے 150 ارب سے زائد بڑھے گا۔

    پاکستان نے گیس سیکٹرگردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی سے گردشی قرضہ میں اضافہ روکنےکیلئے تجویزکیساتھ پلان مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال پاور،گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئےپلان شیئرکیاجائے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔

  • گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور

    گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور

    اسلام آباد : گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کی منظوری دے دی گئی، اسکیم منظور ہونے سے گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور کرلی گئی، کابینہ کی توانائی کمیٹی نے اسکیم کی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیرخزانہ کے چارج سنبھالتے ہی ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم منظور ہونے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4سو ارب کم ہو جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے، او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب رقم واجب الادا ہیں جبکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد ادا کرنےہیں۔

    ذرائع کے مطابق سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد جبکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1200 ارب تک رہ جائےگا۔

  • آئی ایم ایف کی شرط ، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف کی شرط ، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کا سرکلرڈیٹ کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کےڈیوڈینڈ گردشی قرضےمیں ایڈجسٹ کیےجائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کےذمہ ڈیوڈینڈکی مد میں 260 ارب روپے سےزائد کی رقم واجب الادا جبکہ پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کےذمہ بھی 210 ارب روپےرقم واجب الادا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد اور جی ایچ پی ایل کے 125 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پلگ ان بیک اسکیم کےذریعےرقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

  • پاکستان کے انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ تاریخ کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان کے انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ تاریخ کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان کے انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ تاریخ کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور ریکارڈ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ریکارڈ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ گردشی قرضہ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ چھ سو ارب روپے سے زائد ہے۔

    پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، کمپنی نے لیٹرآف کریڈٹ بچانے کیلئے وزارت خزانہ سے اسی ارب روپے مانگ لیے۔

    گیس کےشعبےکا گردشی قرضہ بھی چودہ سوارب روپے پر پہنچ گیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی نو سو پچاس ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔

    گردشی قرضے کے باعث توانائی کی طلب اور فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔