Tag: گردہ

  • شوہر نے بیوی کا گردہ نکلوا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا

    شوہر نے بیوی کا گردہ نکلوا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان کی لاعلمی میں ان کا گردہ نکلوا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بغیر ان کی مرضی اور اجازت کے اس کا ایک گردہ چوری کروا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا۔

    مشرقی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ایک گاؤں کوڈومیٹا کی ایک درمیانی عمر کی خاتون رنجیتا کونڈو نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر نے 4 برس قبل ان کا ایک گردہ چرا کر فروخت کردیا۔

    ان کے مطابق انہیں حال ہی میں اس وقت اس کا پتہ چلا جب وہ پیٹ کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئیں جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کے جسم میں صرف ایک گردہ کام کررہا ہے۔

    خاتون نے بتایا کہ سنہ 2018 میں ان کے گردے میں پتھری ہوگئی تھی جس پر ان کا شوہر یہ بتا کر اسپتال لے گیا کہ ان کے گردے میں موجود پتھری (کڈنی اسٹون) نکلوانا ہے، وہاں اس نے ان کا ایک گردہ نکلوانے کا انتظام کر رکھا تھا، تاکہ وہ اسے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرسکے۔

    خاتون کے مطابق انہیں یہ اس لیے پتہ نہیں چلا کہ اسے اینستھیسیا دیا گیا تھا، ان کے مطابق شوہر پراسنت کونڈو بنگلہ دیشی شہری ہے اور وہ غیر قانونی امیگرنٹ کے طور پر رہائش پذیر تھا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 12 سال قبل ہوئی اور ان کے 2 بچے ہیں، 2 ماہ قبل ان کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جس کے بعد خاتون کو مکان سے نکال دیا گیا اور اب وہ اپنے والدین کے پاس منتقل ہوگئی ہیں۔

  • بھارت: مریض کے گردے میں ڈیڑھ سو پتھریاں

    بھارت: مریض کے گردے میں ڈیڑھ سو پتھریاں

    بھارت میں ایک 50 سالہ شخص کے گردے سے ڈیڑھ سو سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق یہ پتھریاں 2 سال سے مریض کے گردے میں جمع تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست حیدر آباد میں 50 سالہ شخص پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا، ڈاکٹرز نے اس کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ اس کے گردے میں کئی پتھریاں موجود ہیں۔

    تاہم ڈاکٹرز نے جب انہیں نکالا تو ان کی تعداد 156 تھی، ڈاکٹرز نے پتھریاں نکالنے کے لیے لیپرو اسکوپی اور اینڈو اسکوپی دونوں کا استعمال کیا۔

    مذکورہ مریض ایک مقامی اسکول میں استاد ہیں جنہیں اچانک پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے بعد ان کے گردے میں پتھریوں کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ پتھریاں ممکنہ طور پر گزشتہ 2 سال سے بن رہی تھیں لیکن مریض میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، تاہم پیٹ میں اچانک شدید درد کی وجہ سے انہوں نے تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جس کے بعد ان پتھریوں کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مریض کے جسم میں کٹ لگانے کے بجائے کی ہول اوپننگ کے ذریعے تمام پتھریاں باہر نکال لی گئیں۔ مریض رو بصحت ہے اور جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائے گا۔

  • پولیس نے لمبورگنی میں گردہ ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا

    پولیس نے لمبورگنی میں گردہ ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا

    اسپورٹس کار لمبورگنی اپنی تیز رفتاری کے لیے مشہور ہے تاہم اب اس کی یہی تیز رفتاری ایک شخص کی جان بچانے کا سبب بھی بن گئی جب پولیس نے اس گاڑی میں پیوند کاری کے منتظر مریض کو بروقت گردہ پہنچا کر اس کی جان بچا لی۔

    اٹلی کے شہر پاؤڈا کی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نیلے رنگ کی لمبورگنی کا سفر دکھایا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس گاڑی میں ایک گردہ پاؤڈا سے دارالحکومت روم منتقل کیا گیا جہاں ایک جاں بہ لب مریض گردے کے ٹرانسپلانٹ کا منتظر تھا۔

    مذکورہ مریض کی حالت خاصی خراب تھی اور ڈاکٹرز اس کے لیے پریشان تھے، عطیہ کردہ گردہ دوسرے شہر میں تھا اور مقامی انتظامیہ گردے کو بروقت مریض تک پہنچانے سے قاصر تھی۔

    تب ہی پولیس کی خدمات حاصل کی گئیں، پولیس نے اپنی لمبورگنی میں عطیہ کردہ گردہ چند گھنٹوں میں مریض تک پہنچا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی 230 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کر رہی ہے۔

    دونوں شہروں کے درمیان سفر میں عام طور پر 6 گھنٹے کا وقت لگتا ہے تاہم تیز رفتار لمبورگنی نے یہ فاصلہ نہایت کم وقت میں طے کیا۔

    اس کام کے لیے گاڑی میں عارضی طور پر کولڈ اسٹوریج بھی بنایا گیا، مذکورہ گاڑی پولیس ڈپارٹمنٹ کی ہی ملکیت تھی جسے مختلف امور کے لیے استعمال کیا جاتا رہا تاہم اب پہلی بار اسے اعضا کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

  • اپینڈکس کے آپریشن کے بجائے ڈاکٹروں نے بچی کا گردہ نکال دیا

    اپینڈکس کے آپریشن کے بجائے ڈاکٹروں نے بچی کا گردہ نکال دیا

    کوئٹہ: ڈاکٹروں نے اپینڈکس کے آپریشن کے نام پرتیرہ سال کی بچی کا گردہ چوری کرلیا،ذمہ دارلیڈی ڈاکٹر نے واقعہ پربات نہیں کی، تاہم صوبائی حکومت نےواقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرسرجنز پرمشتمل کمیٹی بنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی میڈیکل کمپلکس میں طبی عملے نے پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی تیرہ سال کی بیٹی کے اپینڈکس آپریشن کے دوران اس کا گردہ ہی نکال لیا ، تاحال اس کا گردہ نکا ل لینے کی وجوہات والدین کو نہیں بتائی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمسن مریضہ کو اپینڈکس کی پرانی سرجری کے نتیجے میں تکلیف کے باعث جناح روڈ پر واقع میڈیکل کمپلییکس لایا جہاں پتے اور اپینڈکیس کی ماہر لیڈی ڈاکٹر نے بچی کے پرانے آپریشن کی صفائی کرنے کا مشورہ دیا۔

    اپینڈکس کی صفائی کا آپریشن جب کئی گھنٹے طویل ہوگیا تو بچی کے والد نے اسپتال کے عملے سے اس بارے میں استفسار کیا ۔ جواب میں یہ اطلاع اس پر یہ اطلاع بجلی بن کرگری کہ اس کی بیٹی کو ایک گردے سے ہی محروم کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے معاملے کو رفع کرنے کے لئے بچی کو ہائی ڈوز کی نشہ آور گولیاں بھی تجویز کیں جس سے بچی دو دن تک بے ہوش رہی۔ذمہ دار لیڈی ڈاکٹر سے اے آروائی نیوز نے موقف لینے کی کوشش کی تووہ انکار کرتے ہوئے کلینک چھوڑ کر چلی گئیں ۔

    اے آروائی نیوز کی جانب سے توجہ دلانے پر صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین ماہر سرجنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس واقعے کی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی ۔

    دوسری جانب بچی کے والد سے اب بھی مذکورہ میڈیکل کمپلیکس میں علاج کے چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔محمد طاہر کا مطالبہ ہے کہ ان کی متاثرہ بچی کا علاج سرکاری خرچے پر کروایا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ٹماٹر : ورم‘ گردہ اور ذیابیطس کے امراض میں مفید

    ٹماٹر : ورم‘ گردہ اور ذیابیطس کے امراض میں مفید

     زمین سے اگی چیزوں میں غذائی اور طبی افادیت کے اعتبار سے ٹماٹر اپنی مثال آپ ہے ‘ موسم گرما میں ٹماٹر کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ سبزی گرمی کی شدت اور حدت کو بے اثر کردیتی ہے یہ گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے اگر ایسی سبزیوں میں جن کی تاثیر گرم ہو ٹماٹر کو شامل کردیں تو ان کی گرمی زائل ہوجاتی ہے اور تاثیر بدلنے سے فائدہ کرتی ہیں۔“

    پیداوار:ٹماٹر کا آبائی وطن میکسیکو ہے اسپین پادری نے یورپ میں لاکر 1500ءمیں ٹماٹر کی کاشت کی 1800ءتک اس انکشاف کے بعد کہ ٹماٹر صحت کا ضامن ہے بین الاقوامی طورپر بطور غذا استعمال ہونے لگا دنیا میں ٹماٹر کی سالانہ پیداوار 67 ملین شارٹ ٹن ہے سب سے زیادہ ٹماٹر امریکہ میں پیدا ہوتا ہے اس کے بعد روس‘ اٹلی‘ چین کا نمبر ہے ٹماٹر ایک پودے پر لگتا ہے چھوٹے سے پودے پر جب ٹماٹر آتا ہے تو ابتدا میں سبز ہوتا ہے جوں جوں پکتا جاتا ہے اس میں سرخی آتی جاتی ہے۔ یہ گول اور بیضوی شکل کا رس دار پھل ہے۔

    اقسام: دنیا بھر میں ٹماٹر کی 4000 اقسام پائی جاتی ہیں ٹماٹر کی 2 اقسام مشہور ہیں ایک میدانی اور دوسرا پہاڑی ٹماٹر‘ میدانی ٹماٹر گول ہوتا ہے جبکہ پہاڑی ٹماٹر ایک حد تک لمبوترا ہوتا ہے برطانیہ میں ٹماٹر کی سب سے بڑی قسم پائی جاتی ہے جس کا ایک ٹماٹر 2.45 کلو گرام تک پیدا ہوتا ہے اور اس ٹماٹر کا پودا 13.96 میٹر لمبا ہوتا ہے۔

    غذائی اجزائ: وٹامن اے 320 بین الاقوامی یونٹ‘ وٹامن بی 60 مائیکرو گرام‘ وٹامن سی 31 ملی گرام ‘ نایاسین 6.04 مائیکرو گرام تھا یامین 69 مائیکرو گرام‘ پروٹین 1.9 ملی گرام‘ کاربوہائیڈریٹ 4.5 ملی گرام‘ آئرن 2.4 ملی گرام‘ فاسفورس 40 ملی گرام‘ کیلشیم 20گرام۔

    غذائی افادیت: ٹماٹر کو 60 سے لے کر 140 درجہ فارن ہائیٹ پر خشک کیاجائے تو وٹامن سی ضائع نہیں ہوتے اور اس کا مربہ بنانے سے بھی یہ وٹامنز محفوظ رہتے ہیں‘ ٹماٹر میں آئرن دودھ سے دو گنا اور انڈے کی سفیدی سے 5 گنا زیادہ ہوتا ہے کمزور بچوں کے لئے نہار منہ صبح ایک سرخ ٹماٹر کا جوس مفید ہے کہ اس میں وہ تمام اجزاءموجود ہوتے ہیں جن سے بچوں کی نشوونما ہوتی ہے خاص کر دانت نکالنے میں آسانی ہوتی ہے اور معدہ بھی درست رہتا ہے خون کی کمی‘ چہرے اور آنکھوں کی زردی ٹماٹر کھانے سے دور ہوتی ہے۔

    طبی افادیت: ٹماٹر کا رس پینے سے کئی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے‘ بچوں کے ہاتھ پاﺅں ٹیڑھے ہوجائیں تو ٹماٹر کا عرق پلانے سے افاقہ ہوگا‘ ٹماٹر کھانے سے ورم‘ گردہ اور ذیابیطس کے امراض میں فائدہ ہوتا ہے کچے ٹماٹر معدے کے لئے بہت مفید ہیں پیاز کے ساتھ کھانے سے اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے ٹماٹر میں موجود Iycene نرخرے ‘ معدے اور بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے جگر کے فعل کو درست رکھنے میں ٹماٹر بے حد مفید ہے ۔

    بچوں کو ہیضہ ہوجائے تو چھلے ہوئے ٹماٹروں میں تھوڑی سی چفینی ملاکر ان کا عرق نکال لیں ہر نصف گھنٹے بچے کو ایک چمچہ عرق دیں جب تک مرض بالکل ختم نہ ہوجائے دیتے رہیں ‘ دل کے امراض میں ٹماٹر بہت مفید ہے 2چمچہ ٹماٹر کا رس اور 1 گرام ارجن کی چھال کا سفوف ملا کر صبح شام استعمال کرنے سے دل کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے ۔

    دق وسل‘ ہائی بلڈپریشر اور ناک کے ورم و سوزش میں بھی ٹماٹر کھانے سے فائدہ ہوگا‘ ٹماٹر کے استعمال سے چھوت کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے گٹھیا کے مرض میں بھی ٹماٹر مفید ہے یوں تو پتھری کے مرض میں ٹماٹر کا استعمال مضر ہے لیکن پتے کی پتھری میں ٹماٹر فائدہ دیتا ہے ‘ تخلیق کے مراحل طے کرنے والی خواتین اور شیرخوار بچوں کی ماﺅں کے لئے ٹماٹر بے حد مفید غذا ہے۔

    استعمال:ٹماٹرکچا‘ پکا دونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے سلاد کا تصور ٹماٹر کے بغیر ممکن نہیں ٹماٹر کی چٹنی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے ٹماٹر کا کیچپ تو دنیا بھر میں مقبول ہے ترقی یافتہ ممالک میں ٹماٹر کو تھوڑا سا کچل کرٹین کے ڈبوں میں فروخت کیاجاتا ہے ٹماٹر اٹلی کے پزا کا لازمی جز ہے ترکی میں ڈبل روٹی کے سلائس میں گوشت کے ساتھ ٹماٹر کا جوس ٹن پیک کے علاوہ گتے کے ڈبوں میں بھی عام فروخت ہوتا ہے چائینز ڈشز کی لذت میں ٹماٹر کا کردار بہت اہم ہے‘ برصغیر میں ٹماٹر کئی ڈشز بالخصوص مصالحے والی بریانی کے ذائقے میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

    نظام ہضم:دوپہر کے کھانے کے بعد ٹماٹر ‘ چقندر اور سلاد استعمال کرنے سے ہاضمہ درست رہتا ہے ٹماٹر بھون کرسیندھانمک اور کالی مرچ ملا کر کھانے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔

    مضرات واحتیاط: استعمال کرنے سے پہلے ٹماٹر کو اچھی طرح دھو لینا چاہئے ایک وقت میں ایک پاﺅ سے زیادہ ٹماٹر کھانا مضر ہے ٹماٹر کھانے کے کچھ دیر بعد تک پانی نہیں پینا چاہئے تب دق کے مریضوں کو ٹماٹر نہیں کھانا چاہئے ‘ سینے اور گلے کے امراض میں مبتلا افراد بھی ٹماٹر سے پرہیز کریں تو بہتر ہے۔

    بیرونی اثرات:ٹماٹر کا رس ‘کافور اور ناریل کے تیل میں ملاکر پھوڑے پھنسیوں پر مالش کرنے سے آرام آتا ہے۔
    ذیبائش حسن: ٹماٹر کھانے سے جلد نکھرتی ہے ٹماٹر کی پتلی قاشیں چہرے پر ملنے سے کیل مہاسے دور ہوتے ہیں اور جلد نکھرآتی ہے۔