Tag: گردے کی پیوند کاری

  • گردے کی پیوند کاری میں ڈرون کے استعمال کا کامیاب تجربہ۔ ویڈیو دیکھیں

    گردے کی پیوند کاری میں ڈرون کے استعمال کا کامیاب تجربہ۔ ویڈیو دیکھیں

    میری لینڈ: امریکی ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا تجربہ کیا جو انتہائی کامیاب رہا، تاریخ میں پہلی بار گردے کی پیوند کاری کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

    یقینی طور پر آپ کو پڑھ کر اس بات کا یقین نہیں آرہا ہوگا کہ گردے کی پیوند کاری میں ڈرون کا کامیاب استعمال کیا گیا کیونکہ یہ عقل کو دنگ کردینے والی بات ہے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ کیسے ممکن ہوا۔

    امریکی ریاست میری لینڈ کے  اسپتال میں زیر علاج چوالیس سالہ مریضہ کی اچانک طبیعت ناساز ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری گردے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا البتہ اتنی جلدی دوسرے اعضاء کا ملنا ناممکن تھا کیونکہ اسپتال پہنچنے کے لیے دشوار گزار راستہ طے کرنا ضروری تھا۔

    مزید پڑھیں: ڈرون کے ذریعے ویکسین پہنچانے کا کامیاب تجربہ

    ڈاکٹرز نے ماہرین سے مشورہ لیا اور پھر طے پایا کہ پیوندکاری کے لیے ڈرون کو استعمال کیا جائے۔ مشورے کی روشنی میں ڈاکٹرز نے دوسرے گردے کو مطلوبہ درجہ حرارت پر ایک ڈبے میں پیک کیا اور پھر اسے ڈرون کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

    ڈرون نے 2.6 میل کا فاصلہ صرف دس منٹ میں طے کیا اور اسپتال پہنچ گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بروقت ڈرون کے پہنچنے سے مریضہ کی جان بچائی گئی، مستقبل میں بھی ڈرون کو مشکل مقامات پر جلد طبی امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ڈاکٹرز اور ماہرین نے اس تجربے کو مستقبل کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے گردے کی منتقلی کی ویڈیو  اور تصاویر بھی جاری کیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ 8 سال سے ڈائیلاسسز پر زندگی بسر کررہی تھیں البتہ اُن کی پیوند کاری کامیاب رہی اور جلد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ جائیں گی۔

  • بہاولپورمیں پہلی بار گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن

    بہاولپورمیں پہلی بار گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن

    بہاولپور : کڈنی سینٹر بہاولپور میں گردے کی پہلی کامیاب پیوند کاری مکمل کرلی گئی، گردہ دینے والا اور لینے والا دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بڑی خوش خبری آگئی، کڈنی سینٹر بہاولپور نے گردے کی کامیاب پہلی پیوند کاری مکمل کر لی۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گردہ دینے والا اور لینے والا دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔ کڈنی سینٹر میں بہاولنگر کے رہائشی 26 سالہ مظہر حسین کے گردے کی پیوند کاری کی گئی، پہلے کامیاب آپریشن میں 15رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔

    کڈنی سینٹر کے ہیڈ پرو فیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم کا کہنا ہے کہ یہ بڑا مشکل اور اہم مرحلہ تھا لیکن کامیابی سے مکمل ہوا، پورے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے اچھی خبر ہے، پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے رولز کے مطابق پہلی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ اجلاس : انسانی اعضاء کی پیوند کاری کا ترمیمی بل2018متفقہ طور پر منظور

    ڈاکٹرز کے مطابق مریض اور ڈونر کی حالت بلکل ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ بہاولپور کڈنی سینٹر میں اب ہر ہفتے آپریشن ہوا کریں گے، حکومت فنڈز کی فراہمی میں تعاون کرے تو مریضوں کو آپریشن کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جاسکتی ہیں۔