Tag: گرفتار

  • لاہور: پولیس کی مختلف کارروائی میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری سمیت 17 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس کی مختلف کارروائی میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری سمیت 17 ملزمان گرفتار

    لاہور(7 اگست 2025):کاہنہ پولیس نے 72گھنٹے میں مختلف کارروائی کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کاہنہ پولیس نے 72گھنٹے میں 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 6 منشیات فروش، 3 ریکارڈ یافتہ اور 4 اشتہاری شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 2 ہوائی فائرنگ،2 ملزمان اسلحہ رکھنے والے بھی شامل ہیں جبکہ منشیات فروشوں سے 3 کلو سے زائد آئس اور 2 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوا۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر 6 مقدمات میں مطلوب تھے، ریکارڈ یافتہ ملزمان چوری، بوگس چیک و دیگر 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،گرفتار 2 ملزمان سے 4 پستول، میگزینز و گولیاں برآمد ہوا۔

    اس سے قبل لاہور چوکی میو اسپتال پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ سمیت 2 منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

    ملزمان کو دوران  پیٹرولنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں مالیت کی 1100 گرام چرس اور 305 گرام آئس برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں طارق اور عثمان عرف پیا شامل ہیں۔

  • بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او چیئرپرسن گرفتار

    بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او چیئرپرسن گرفتار

    کراچی (4 اگست 2025): ایف آئی اے نے بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پر امریکا اسمگل کرتی تھی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کی گئی اور اس کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزمہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت میں دائر کی ہوئی تھی تاہم اسپیشل جج سینٹرل نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

     

  • استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا رنگے ہاتھوں گرفتار

    استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور(28 جولائی 2025): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والے مافیا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حسن ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران استعمال شدہ گھی آئل دوبارہ پیک کرنے والے مافیا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2 ہزار لیٹر استعمال شدہ آئل تلف کردیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کارروائی کے دوران یونٹ میں استعمال شدہ آئل کو دوبارہ پیک کیا جارہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد

    ڈی جی فوڈ عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت اور فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی تھی۔

     ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کھلا آئل ڈرموں اور زنگ آلود برتنوں میں رکھا گیا تھا، شہری اشیا کی خرید سے قبل  شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

  • علیحدگی پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

    علیحدگی پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی(27 جولائی 2025): پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس نے علیحدگی پسند کالعدم جماعت کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر تھانہ بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن علیحدگی پسندکالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطا اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

     ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان 27 اپریل اور 22 جون 2025 کو دوران احتجاج سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، ملزمان 27 اپریل اور 22 جون 2025 کو احتجاج کے دوران کراچی کے علاقے کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 غیر ملکی گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 غیر ملکی گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ماشکیل سے ملحقہ پاک ایران سرحد پر کی اور 20 غیر ملکیوں کو ماشکیل بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ اس کامیاب کارروائی میں فرنٹیئر کور حکام نے بھی تعاون کیا۔

    گرفتار ملزمان میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن، الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبییب الرحمان، انارلحق، روجب علی، صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل ہیں۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ماشکیل بارڈر چاغی سے سرحد کو پار کرنے کی کوشش کی۔ جب گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویز طلب کی گئیں تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

  • بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ساہیوال میں بدنامِ زمانہ ڈاکو بلا سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے جارہی تھی، راستے میں 3 ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد بلال عرف بلا کے نام سے ہوئی۔

    ساہیوال کی پولیس ٹیم کا گرفتار ڈاکو سے متعلق کہنا تھا کہ اشتہاری ڈاکو تقریباً 40 مقدمات میں ملوث ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gujrat-ccd-muqabla/

    دوسری جانب کراچی میں گزشتہ رات چار پولیس مقابلے ہوئے، سرجانی حسن بروہی گوٹھ روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ میں زخمی سمیت دو ڈاکو جان شیر عرف راجا، اویس کو گرفتار کیا گیا۔

    جوہرآباد بلاک پندرہ میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے میں ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ اور دو موبائل فون برآمد ہوا۔

    پاپوش نگرپولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈاکو سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور کار برآمد ہوا۔

  • کراچی: پاکستانی ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی: پاکستانی ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی: پاکستانی فلمساز جمشید محمود رضا (جامی) کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت نے آج فلمساز جمشید محمود رضا (جامی) کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو برس قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    جمشید محمود پر الزام تھا کہ 15 فروری 2019 کو انھوں نے اپنے فیس بک پیج ’جامی مور‘ پر ایک خط شائع کیا تھا جس میں ریپ کے ایک واقعے کو بیان کرتے ہوئے میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن کمرشلز بنانے والے ایک ڈائریکٹر پر الزام لگایا گیا تھا۔

    اگرچہ اس خط میں کسی کا نام واضح طور پر نہیں لیا گیا تھا تاہم بعد میں محمد سہیل جاوید نامی ہدایتکار نے جمشید محمود کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

    کراچی: ڈائریکٹر جمشید محمود عرف ’جامی‘ گرفتار

    عدالتی حکم پر ڈائریکٹر جمشید محمود عرف کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    فیصلے کے مطابق عدالت نے ملزم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کیس 2019 میں دائرکیا گیا تھا، جامی نے فیس بک پر خط شائع کیا تھا، جامی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے وہ خط لاہوتی میلو کے منتظمین کی جانب سے دیا گیا تھا۔

    تاہم عدالت نے کہا تھا کہ جامی نے خط کے لکھاری کو پیش نہیں کیا، جامی نے لاہوتی میلو کے منتظمین سے کوئی  رابطہ بھی نہ کیا۔

  • پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین سے گرفتار

    پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین سے گرفتار

    پاکستان کو مطلوب دو خطرناک ملزمان کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے وہ دہشتگردی قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم نوازش علی اور ہارون دہشتگردی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا تھا اور وہاں ہسپانوی وزیر داخلہ سے پاکستان کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر بات کی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپانوی وزیر داخلہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرفتاری کے احکامات دیے، جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پاکستان کو مطلوب دو خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہسپانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی جلد پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسپین سے 38 مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/20-billion-online-fraud-2-suspects-arrested/

  • کورنگی سے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے

    کورنگی سے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مبینہ مقابلے میں گرفتار تین ملزمان جرائم کی درجنوں ورداتوں میں ملوث نکلے۔

      تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر سیون اے سے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے ہیں، مجموعی طور پر تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں زخمی راحیل، زخمی اسلم خان اور کاشف خان شامل ہیں ان ملزمان نے دو جون کو شہری سفیان بلوچ کو بھی گودام چورنگی پرلوٹا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے دو آئی فون کیش اور دیگر سامان چھینا گیا تھا، مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے دو پستول موٹرسائیکل چھینے ہوئے موبائل فونز اور گھڑی برآمد ہوئی ہے۔

    ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے مطابق ملزم راحیل کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 اسلم کے خلاف 12 جبکہ ملزم کاشف کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، ان گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    لاہور میں بیوی کو قتل کر کے لاش کو بے دردی سے جلانے کے بعد فرار ہونے والے قاتل شوہر کو پولیس نے 125 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور شہر میں نذیر نامی ملزم نے گزشتہ روز اپنی بیوی نجمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا دی تھی اور خود گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ایف آئی آر میں نامزد مقتولہ کے شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی اور اس اہلیہ سے ملزم کے دو بیٹے ہیں۔

    تاہم نذیر نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور دوسری بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ گھریلو ناچاقی پر ملزم نے پہلی بیوی کو قتل کیا اور لاش جلانے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا تھا۔