Tag: گرفتاریاں

  • کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جرائم کی بیخ کنی اور کراچی میں قائم امن کے استحکام کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے چھاپا مار کارروائی زمان ٹاؤن، عوامی کالونی اور لیاری کے علاقوں میں کی گئی جہاں 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپا مار کارروائی میں زمان ٹاؤن سے ملزم محمد وقار عرف وکی کو گرفتار کیا گیا ہے جو ڈکیتی اور رہزنی سمیت مخلتف جرائم کی مختلف متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسی طرح عوامی کالونی سے 3 اسٹریٹ کرمنلز سیف علی، ذوہیب احمد اور احسان خان کو حراست میں لے کر اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے.

    علاوہ ازیں خفیہ اطلاعات پر زمان ٹاؤن سے 2 ملزمان مٹھل علی اور عباس کو چھینی ہوئی گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جو ملک میں گاڑیاں چھیننے اور ان کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے کارندے تھے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن سے ہی ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ایف آئی اے، انسداد منشیات فورس اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا جائے گا.

  • قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج ‘ 70 طلبہ گرفتار

    قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج ‘ 70 طلبہ گرفتار

    اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل میں خلل ڈالنے اوراحتجاج کرنے والے 70 طلبہ کو پولیس نے گرفتارکرکےمختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل سولہ روز معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا، آج بھی طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 70 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں صورت حال قابو میں ہے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا طلبہ نے تدریسی عمل روکنے کی کوشش کر رہے تھے، طلبہ کو تدریسی عمل معطل کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل قائد اعظم یونیورسٹی میں دو ہفتوں سے جاری طلبہ کا احتجاج مذاکرات کامیاب ہونے پرختم ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے پیش کیے جانے والےمطالبات میں سے ایک کو مانتے ہوئے فیسوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، 26 ملزمان زیر حراست

    ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، 26 ملزمان زیر حراست

    راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 13 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں آپریشن رد الفساد کے تحت کا رروائیاں جاری ہیں جس کے دوران
    مختلف علاوں سے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملک بھر جاری آپریشن ردالفساد کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لاہور، ڈی جی خان، صادق آباد ، اسلام آباد ، اٹک اور نارووال میں کیے گئے جس کے دوران کئی سو لوگوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    سرچ آپریشن کے دوران نامکمل کوائف رکھنے پر 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے 26 افغان باشندے ہیں، زیرِ حراست افراد کے قبظے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ لاہور میں کود کش دھماکے میں درجنوں افراد کی ہلاکت میں افغانستان میں موجود قوتوں کے ملوث ہونے پر پاک فوج کی جانب سے آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا گیا تھا جس کے پہلے ہی روز پاک افغان بارڈ پر موجود دہشت گردی کی ٹریننگ کے کیمپوں کو تباہ کردیا گیا تھا۔

  • ملک بھرمیں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن‘62افرادگرفتار

    ملک بھرمیں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن‘62افرادگرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کےدوران کومبنگ آپریشن میں 62افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے دوران اٹک کے کورٹ فتح خان میں رینجرز،پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تین رائفل،چار پسٹل،کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلی۔

    دوسری جانب پنجاب کےشہرچونیاں کےمختلف علاقوں سےسترہ مشتبہ افرادکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیاجبکہ تین سوپچاس افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

    خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاورمیں ناصر باغ کےمختلف علاقوں میں آپریشن کےدوران ایک اشتہاری کوگرفتار جبکہ اٹھارہ مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔گرفتارافراد سے ایک ایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    ادھر بلوچستان میں چاغی کےعلاقےماشکیل میں ایف سی اورپولیس نےسرچ آپریشن کے دوران آٹھ انتہائی مطلوب جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکےجدیداسلحہ برآمد کرلیا،آٹھوں ملزمان کو تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: آپریشن رد الفساد: اٹک میں سرچ آپریشن، 250 ملزمان گرفتار

    یاد رہےکہ گزشتہ روز ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن رد الفساد میں سیکیورٹی اداروں نےدرجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاتھا۔

    واضح رہےکہ روجھان میں حساس اداروں نےچودہ افرادکوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

  • ملک بھر میں کومبنگ آپریشن‘درجنوں افرادگرفتار

    ملک بھر میں کومبنگ آپریشن‘درجنوں افرادگرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کومبنگ آپریشن جاری ہےجس میں درجنوں مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرکے شکار پور سے مشکوک تاجک شخص کوگرفتار کرلیا۔مشکوک شخص عوامی مقامات پر خودکش حملے کےارادے سےآیا تھا۔

    دوسری جانب پشاور کےعلاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے مطلوب کمانڈر لئیق کوگرفتار کرلیا۔مطلوب دہشتگرد جنگ زیرگروپ کا اہم کمانڈر تھا۔

    ادھرتربت کےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ماراگیا۔جبکہ چھ شدت پسند گرفتار کرلیےگئے۔

    لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نےسرچ آپریشن کرکے پینتالیس مشکو ک افراد کوحراست میں لےلیا۔اٹک کے علاقے فتح جنگ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت چھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پنجاب کےشہربھکر میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت پینتیس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے بس اسٹینڈ پر کارروائی کرکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلی۔

    فیصل آباد میں حساس ادارے نے مدینہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے چار افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔جھنگ سے بھی دوافغان باشندوں کو حراست میں لیاگیا۔

    واضح رہےکہ خان پور میں رینجرز ،حساس اداروں اور پولیس نے چک نمبر چار میں سرچ آپریشن کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کاکومبنگ آپریشن‘123افراد گرفتار

    ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کاکومبنگ آپریشن‘123افراد گرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نےکومبنگ آپریشن کےدوران 123افراد کوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے اس دوران 123افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس اور حساس اداروں نے لاہور کےاقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کےدوران چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لےلیا۔راولپنڈی کےعلاقے نصیر آباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب کوٹ مومن میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےاٹھائیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں پولیس نے لنڈا بازار میں آپریشن کرکے پانچ افغان شہری گرفتار کرلیے۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار

    ادھر بہاولپور کےسترہ مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی مال روڈ پر حساس تنصیبات کے قریب سے آٹھ بھکاریوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا گیا۔

    مہمند ایجنسی میں خاصہ دار فورس نے کارروائی کرکے ایک سو بانوے گولے،اور بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپاک فوج نے ٹانک کے علاقے پنگ میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مار ڈالے،مارے جانے والوں میں عصمت اللہ شاہین کابیٹا کمانڈرعمر بھی شامل ہے۔

  • ملک کےمختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن‘113افراد گرفتار

    ملک کےمختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن‘113افراد گرفتار

    اسلام آباد: ملک کےمختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز نےکومبنگ آپریشن کےدوران 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 113افرادکوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہرکےبعد سیکیورٹی اداروں نے مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 113افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی مڈی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکورٹی حکام کےمطابق ہلاک دہشتگرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرلیا،آپریشن کے دوران فائرنگ سے 1اہلکار زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں:ملک بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ، 40 ہلاک

    ادھرراولپنڈی ،ٹیکسلا اور پتوکی میں رات گئےقانون نافذکرنےوالےاداروں نےسرچ آپریشن کے دوران 33ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کےقریب سےتین غیرملکیو ں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیاگیا۔

    مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘29دہشت گرد ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روزملک کےمختلف شہروں میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےکارروائیوں کےدوران 29افراد مارے تھے۔

  • ترک پولیس کی 18صوبوں میں کارروائیاں‘445افراد گرفتار

    ترک پولیس کی 18صوبوں میں کارروائیاں‘445افراد گرفتار

    انقرہ: ترک پولیس نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنےکےشہبے میں 445 افراد کو حراست میں لےلیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کی مقامی میڈیا کےمطابق ملک کے18 صوبوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران 445افراد کو داعش سے تعلق کےشہبے میں گرفتارکرلیا۔

    ترک میڈیا کےمطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے زیادہ ترافرادغیرملکی ہیں،جن میں میں 60افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے ہیں۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں دھماکے،44افراد جاں بحق

    یادرہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم44افراد جاں بحق اور 150سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

    رواں سال یکم جنوری 2017کواستنبول کےنائٹ کلب میں فائرنگ میں 39افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

    واضح رہےکہ آبنائے باسفورس پرواقع رینااستنبول کےمشہور ترین نائٹ کلبوں میں سے ایک تھا۔جہاں دنیا کے مختلف حصوں سے سیاحوں کے علاوہ گلوکار،اداکار اور کھلاڑی آیا کرتے تھے۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والےاداروں کاآپریشن،35افرادگرفتار

    کراچی:قانون نافذ کرنے والےاداروں کاآپریشن،35افرادگرفتار

    کراچی: شہرقائد کےمختلف علاقوں میں رینجرز اورپولیس نے آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلائنز ایریا واٹرپارک میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران7مشتبہ افراد کوحراست میں لیاجس کےبعد گراؤنڈ میں زیرزمین چھپایاگیا بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربال بم برآمد کیےگئے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کرکے6مشتبہ افراد کوگرفتارکیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فقیرکالونی میں آپریشن لیاری گینگ وار کے اہم کارندےکی تلاش میں کیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف

    ادھرکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی پولیس نے منوگوٹھ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 22مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں رینجرزکی کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں کارروائی کرکے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمدکیاتھا۔اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جاناتھا۔

  • کراچی پولیس مقابلہ،1ملزم ہلاک 2فرار

    کراچی پولیس مقابلہ،1ملزم ہلاک 2فرار

    کراچی :شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے پچاس افرادکو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کیماڑی جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت اسرار کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق چھاپہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مارا گیا تھافائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ادھرگزری کے علاقے میں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے دوران پچاس افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چالیس موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہناہےکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی پولیس مقابلہ،کانسٹبل کے قتل کا ملزم ہلاک

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی ملیرندی کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیاتھا۔