Tag: گرفتاریاں

  • کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی،290سے زائدافراد گرفتار

    کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی،290سے زائدافراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے290 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے 100 کے قریب موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار،جبکہ موٹرسائیکلیں قبضے میں لےکر مقدمات درج کرلیے گئے۔
    نیو کراچی اور درخشاں پولیس نےڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 80 سے زائد کو گرفتار کرکے 20 سے زائد موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔عزیز بھٹی اور محمود آباد پولیس نے 35ے زائد افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیاگیا ہے۔

    دوسری جانب ڈیفنس پولیس بھی ڈبل سواروں کے پیچھے نکل پڑی اور100 سے زائد افراد پکڑ کر موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔پی آئی بی پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کرکے 12 موٹرسائلیں قبضے میں لے لیں ہیں۔

    ادھرنیو ٹاؤن پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لیکر 7 مقدمات درج کیے۔بہادر آباد پولیس نے بھی 10 افراد کو ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے 5 مقدمات درج کیے۔

    مزیدپڑھیں: کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ شہر میں محرم الحرام کے حفاظتی اقدام کے پیش نظرہفتےشام 6 بجے سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو 10محرم الحرام تک لاگو رہے گی۔

  • کارکنان کی گرفتاریاں اورلاپتہ کردینے کے واقعات سراسرظلم ہیں،ایم کیو ایم

    کارکنان کی گرفتاریاں اورلاپتہ کردینے کے واقعات سراسرظلم ہیں،ایم کیو ایم

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن فریدالدین ولدسعیداحمد کورینجرزکی جانب سے 10دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد آج عدالت میں پیش کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فریدالدین کوغیرقانونی حراست میں رکھناایم کیوایم کے خلاف جاری ظلم وبربریت کی ایک اورمثال ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فریدالدین عباسی شہیداسپتال میں ملازمت کرتے ہیں اور رینجرزنے انہیں25مئی کوعباسی شہیداسپتال سے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لیاتھااورغائب کردیاگیاتھا۔

    فریدالدین کے اہل خانہ اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے پولیس اور رینجرز کے حکام سے رابطے کئے لیکن کہیں سے بھی ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔فریدالدین کو10روزتک غیرقانونی حراست میں رکھنے اوربہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعدآج عدالت میں پیش کیاگیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں اسی طرح ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوپکڑپکڑکرلاپتہ کیاجارہاہے اورآج بھی ایم کیوایم کے دوسیکٹرانچارجزنیوکراچی کے سیکٹرانچارج علی رضا، گلشن اقبال کے سیکٹرانچارج محمد شاہداور سیکٹر ممبر عبید اللہ سمیت کئی کارکنان لاپتہ ہیں جنہیں اسی طرح گھروں سے گرفتارکرکرکے غائب کردیاگیاہے جن کوتاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ گرفتاریاں اورلاپتہ کردینے کے واقعات سراسرظلم ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، چیف آف ا ٓرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ فریدالدین اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورگرفتاریاں کرکے لاپتہ کرنے کاسلسلہ بندکیا جائے۔

    رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کولاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔

  • کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: مخلتف علاقوں میں پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہے، بلدیہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پیرآباد میں پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث تیرہ سالہ بیٹا گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ میں یوسف گوٹھ  میں پولیس کی کارروائی میں ملزم امیر عبداللہ مارا گیا ، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، پولیس کے مطابق ملزم سفارتخانے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں مطلوب تھا۔

    سائٹ کےعلاقے میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، سائٹ ہی کے علاقے پٹھان کالونی میں پولیس نےجرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران چھ افراد جاں بحق ہوئے، ادھر پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے باپ کو قتل کرنے والے تیرہ سالہ بیٹے کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ سالہ حسن نے زبردستی مدرسے بھیجنے پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنے باپ سردار خان کو قتل کردیا جبکہ سعید آباد اور کھجی گراؤنڈ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ رام سوامی کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا، کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • اسلام آباد:زخمی کارکنان کی اسپتالوں سے گرفتاریاں جاری

    اسلام آباد:زخمی کارکنان کی اسپتالوں سے گرفتاریاں جاری

    اسلام آباد کے اسپتالوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے متعدد زخمی کارکنان کو لواحقین سسمیت اسپتالوں سے گرفتارکیا جارہا ہے۔

    لاٹھی چارج، شیلنگ اور پنجاب پولیس کا تشدد۔ شاہراہ دستور پر وہ ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ پرامن مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں کارکنان زخمی ہوئے۔

    جن میں بچے،بزرگ اور جوان سب شامل ہیں۔ ترجمان پمزاسپتال نےبتایاجاں بحق شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال میں بھی پولیس زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو نہیں بخش رہی بلکہ انہیں گرفتارکرنے وہاں بھی پہنچ گئی۔