Tag: گرفتاری کا فیصلہ

  • کراچی میں رانگ وے پر جانے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا

    کراچی میں رانگ وے پر جانے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا

    کراچی : شہر قائد والے ہوشیار جائیں ، رانگ وے پر جانے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا، کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا، گرفتاری زیر دفعہ دوسواناسی کے تحت ہوگی، رانگ وے آنیوالے کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کےاحکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ شہر میں جگہ جگہ سڑکیں یا تو کھدی ہوئی ہیں یا جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔

  • عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ،فہرست تیار

    عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ،فہرست تیار

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرست تیار کرلی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری، علیم ڈار، اسد عمر سمیت دیگر اہم نام شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ فہرست حاصل کرلی ہے جس میں رہنمائوں کے نام سمیت ان کے پتے بھی درج ہیں۔

    نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق عین ممکن ہے کہ آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ہی یہ آپریشن شروع کیا جاسکتاہے،پہلے ضلعی عہدے داران کو گرفتار کیا جائے گا بعدازاں وزارت داخلہ کا حکم ملتے ہی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، پولیس نے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایف سی اور پولیس کا بنی گالہ کا گھیراؤ،عمران کی نظربندی یا گرفتاری کا امکان

  • سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

    سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

    کراچی : حکومتِ سندھ نے سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ایک روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    وزیرِاعلی سندھ نے امن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام سرحدی علاقوں پر سیکیورٹی سخت اور انٹیلی جنس مربوط بنائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں سیکیورٹی کیلئے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

    اجلاس میں محکمۂ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارہ ربیع الاول اور نئے سال کی آمد پر سیکیورٹی خدشات نہیں، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جھل مگسی اور دیگر سرحدی علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے ارکان صوبے میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    آئی جی سندھ نے بارہ ربیع الاول اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اجلاس میں نئے سال پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔