Tag: گرفتاری

  • عدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے

    عدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے

    کراچی: عدالت نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ایڈیشنل سیشن جج نے مفرور ملزم میر شکیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی عدالت نے میر شکیل کے اخبارات میں جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے کیس میں مفرور ملزم میر شکیلکی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    میر شکیل اور دیگر کیخلاف سیشن کورٹ ساؤتھ کراچی میں استغاثہ دائر ہے، جس کے مطابق میر شکیل کے اخبارات میں کریک ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کی گئیں۔

    میرشکیل کیخلاف ہفتے کو ہونے والی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے میر شکیل کو تیس روز کے اندر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا حخم بھی جاری کیا،جس میں متعقلہ حکام کو اکیس اکتوبر تک عدالت کو رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاہےبھارتی ٹیم کوپاکستان آنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    عبدالباسط نے کہا کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہاہے۔گرفتاری کےبعدبھارتی نیٹ ورک کو پکڑا گیا۔

    پاکستانی سفیرنے کہا بھارت جامع مذاکرات کیلئےتیارنہیں، پٹھانکوٹ حملے سے متعلق معلومات دیتے ہوئےبولےدوطرفہ تعلقات کا معاملہ ہے تحقیقات کیلئےبھارتی ٹیم کی پاکستان آمدکاامکان نہیں۔

    پاکستانی ہائی عبدالباسط نے بتایا کہ پاک بھارت تنازع کی بنیادی وجہ جموں وکشمیر ہے۔

    CfcAq3JUIAAwm-_

    CfcAqxFUkAEYHQE

  • میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا صوبائی محکمہ داخلہ کوخط

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا صوبائی محکمہ داخلہ کوخط

    ایبٹ آباد : پولیس نے توہین اہل بیت کیس میں جیو کےمالک میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئےصوبائی محکمہ داخلہ کوخط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ایبٹ آباد پولیس حرکت میں آگئی۔ توہین اہل بیت کیس کےملزمان میر شکیل الرحمان،شائستہ لودھی، وینا ملک اوران کے شوہراسد خٹک کی گرفتاری کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ سے اجازت مانگ لی۔

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےپختونخوا سرکارکوخط چند روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ تھری شوکت اللہ کی عدالت نے عبدالرؤف ایڈووکیٹ کی دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، تمام ملزمان میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او ایبٹ آباد اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ میر شکیل سمیت تمام ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کیلئے بھی تفصیلات طلب کی تھیں۔

    عدالتی حکم پر عمل در آمد کیلئے پولیس نے محکمہ داخلہ خیبر پختو نخواہ کو خط لکھ کر ملزمان کی گرفتاری کی اجازت مانگی ہے۔

    ذرائع کےمطابق خط کےساتھ عدالتی فیصلہ کی نقول اوراشتہاری قراردئیےجانےکا فیصلہ بھی ارسال کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کے پی کے کی اجازت کے بعد ہی پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاسکتی ہے۔

    قانون کے مطابق ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ کی پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    کراچی : ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں،اور ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کی جانب سے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کارروائی کے دوران انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی گرفتاری کا امکان ہے ، انشورنس کمپنی کا اہم عہدیدار مذکورہ دونوں شخصیات کا ساتھی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی انشورنس کمپنی کے افسر کے ذریعے ہوتی رہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے قریبی افراد کے نام پرشہر کے مختلف مقامات پر پلاٹ خرید ےگئے۔اورڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں نے وہ فلاحی پلاٹ اربوں روپے میں فروخت کئے۔

    ذرائع کے مطابق نجی اسپتال اور نجی یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں میں ڈاکٹر فرحان، اور ڈاکٹر ظہیر کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تلاش ہے۔

  • متحدہ کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی

    متحدہ کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسکولوں،مساجد اورپبلک مقامات پر بم دھماکے کرنے والے اورپولیس اوررینجرزپربموں سے حملے کرنے والے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردآزادگھوم رہے ہیں اورپولیس سمیت رینجرز اوردیگراداروں کوایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں پر لگادیاگیاہے۔

    آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور ان مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔

  • عذیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی

    عذیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی

    کراچی : گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پولیس کی دوسری ٹیم بھی ہفتے کی شام کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ  کی گرفتاری کیلئے پولیس کی  ٹیم دبئی پہنچ گئی ،دبئی جانے والی ٹیم میں سی آئی ڈی کے ایس ایس پی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی زاہد حسین شامل ہیں۔

    ٹیم کے سربراہ نوید خواجہ اور رینجرز کے میجر پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔دبئی جاتے ہوئےکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ عزیر جان بلوچ کو ضابطے کی کاروائی مکمل ہوتے ہی پاکستان لایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا عزیر جان بلوچ کی حوالگی میں ڈیڑھ ہفتہ لگ سکتا ہے ،ایس ایس پی عثمان باجوہ نے دبئی پہنچ کر پاکستانی قونصل جنرل اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات بھی کی جس میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے سلسلے میں قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

  • لاہورہائیکورٹ:ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے درخواست واپس

    لاہورہائیکورٹ:ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے درخواست واپس

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کے لیے دائردرخواست لاہورہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔فہد صدیقی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف بغاوت سمیت سنگین نوعیت کے چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں،

    جن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ابھی تک ضمانت نہیں کروائی اور نہ ہی پولیس انہیں گرفتار کر رہی ہے لہٰذا عدالت حکم دے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کیا جائے۔

    ،ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات کی نقول درخواست کے ساتھ لگا کر دوبارہ دائر کریں ۔

  • ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    اسلام آباد: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی، ایف آئی اے کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ اہج بینیفٹ انوسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ظفر گوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نےظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی،اورایف آئی اے کوانھیں گرفتار کرکے تفتیش کرنےکا حکم دیاتھا۔

    دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ضمانت بھی نہیں کروائی، ایف آئی اے انہیں ہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے۔

    جس پر اعلیٰ عدالت نے حکم میں کہاتھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اے گرفتارکرکے تفتیش کرے۔

  • فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد :رکن صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ۔ایم پی اے کو عبوری ضمانت سے روکنے کے لئے عدالتوں میں پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔ پنجاب اسمبلی کے رانا شعیب ادریس کو پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تاہم رکن اسمبلی کے نہ ملنے پر اس کے دو ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔

    مقامی ایم پی اے پر الزام ہے کہ اس نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اپنے رشتہ دار ذوالفقار، اللہ رکھا، شہزاد، علی رضا اور خاور علی کو پناہ دی تھی۔ پولیس نےایم پی اےکے ڈیرے پر چھاپہ مارکران پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد ایم پی اے شعیب ادریس نے اپنے پچاس ساٹھ ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی.

    ، ایک سب انسپکٹر پر تشدد کیا اور ہتھکڑیوں میں جکڑے پانچوں گرفتار قیدیوں کو چھڑا کر لے گیا تھا جس کا مقدمہ ایم پی اے کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پولیس نے ایم پی اے کا نام درج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی شخصیت لکھا جبکہ فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔