Tag: گرفتار دہشت گرد

  • سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد  کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد اسام الدین کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    گرفتار دہشت گرد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا نام اسام الدین ہے، والد کا نام گلشاد ہے، میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارانظریہ ہماری ٹریننگ ہے۔

    اسام الدین کا کہنا تھا کہ میرے پاس دو بندوقیں، دو کلاشنکوف، ایک گرنیڈ، اور دیگر اسلحہ موجود تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے۔

    گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ ہم سرحدی باڑ کے ذریعے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم نے آگے پشین جانا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آرہے ہیں اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے جبکہ دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سہولت کاری اور سرپرستی حاصل ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی آپریشنز توقیر نعیم نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جےآئی ٹی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے اے آئی جی پی آپریشنز توقیر نعیم نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گرد سلیم بیلجیم کاقریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اوردہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

    گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلئے تھے۔

    ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کےسلیم بیلجیئم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے جلاؤ گھیراؤ، بد نظمی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

  • حملہ کہاں کرنا تھا ؟ لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    حملہ کہاں کرنا تھا ؟ لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    لاہور : ریلوے اسٹیشن کےباہر سے گرفتار دہشت گرد لیاقت نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز کے باہردھماکا کرنا تھا، خود کش بمبار  لڑکے کا انتظار کررہا تھا، 17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور میں ریلوے اسٹیشن کےباہر سے گرفتار دہشت گرد لیاقت نے دوران تفتیش انکشافات کیا کہ ہم نے پولیس لائنز کے باہر دھماکا کرنا تھا، دھماکے کی ہدایت مکرم خان عرف عمرخراسانی نےدی۔

    دہشت گرد نے بیان میں کہا کہ خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کررہا تھا، جس کوجیکٹ دینی تھی لیکن گرفتار ہوگیا، حملے کے موقع پر اس کو بیک اپ دینا تھا، حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا،17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے کی تنصیبات اور اسٹیشنز پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

    ریلوے پولیس نے تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات کی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    نمائندے کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشوں کے داخلی و خارجہ راستوں پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ہم ڈسپوزل عملہ بھی ریلوے اسٹیشنز پر موجود رہے گا۔