Tag: گرفتار شفقت

  • گجرپورہ کیس : گرفتار شفقت کا  خاتون سے زیادتی کا اعتراف، ڈی این اے میچ کر گیا

    گجرپورہ کیس : گرفتار شفقت کا خاتون سے زیادتی کا اعتراف، ڈی این اے میچ کر گیا

    لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا جبکہ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کاڈی این اے میچ کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار شفقت نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں شفقت نے اعترف کیا ہے کہ نوستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے، پہلےخاتون سےلوٹ مار کی اور پھرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کاڈی این اے میچ کر گیا، حتمی رپورٹ جلد اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی جائے گی۔

    گرفتار شفقت علی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے رابطے کچے کے مقام تک ہیں ، پولیس کا گھیرا تنگ ہونے کے بعد گینگ کچے کے علاقے میں روپوش ہو تاہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ وقارالحسن نے بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، وقار موٹر سائیکلیں چوری کرکے اسپیر پارٹس بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا، مرکزی ملزم عابدکو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شفقت اورعابد پنجاب میں مختلف گینگزکے ساتھ منسلک ہیں۔ دونوں نے مل کرگیارہ وارداتیں کیں جبکہ ملزم شفقت کاخاندان پہلے بھی جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : خاتون زیادتی کیس میں گرفتار شفقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    شفقت کا والد اللہ دتہ بھی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سم اللہ دتہ کے نام پرہے جو بیٹا استعمال کررہاتھا،شفقت کو گرفتار کرکے آج ڈی این اے کرایاگیا، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    شفقت کی گرفتاری کے بعد کیس کے مرکزی ملزم عابد پر بھی گھیراتنگ ہوگیا ہے اور پولیس عابدکی تلاش میں جگہ جگہ چھاپےمار رہی ہے جبکہ عابد کے والداوردوبھائیوں سےتفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل کیس کے نامزد ملزم وقارکے برادرنسبی عباس نے بھی شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دی تھی ، عباس نے ویڈیو بیان میں جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں،خودکوپولیس کےسامنےپیش کر رہا ہے،امیدہے پولیس ناجائزنہیں کرے گی۔

  • خاتون زیادتی کیس میں گرفتار شفقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    خاتون زیادتی کیس میں گرفتار شفقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور : خاتون زیادتی کیس میں گرفتار شفقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، شفقت ضلع بہاولنگر تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے جبکہ شفقت نے اعتراف کیا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم عابد جرائم میں میرا ساتھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، دیپالپور سے گرفتار شفقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت ضلع بہاولنگر تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 23 سال ہے۔

    ذرائع کے مطابق 23 سال کے شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور میں چھاپہ مار کرگرفتار کیا گیا تھا، شفقت کی نشاندہی پولیس حراست میں موجود وقارالحسن نے کی تھی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا واقعےکامرکزی ملزم عابد جرائم میں میرا ساتھی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کےڈی این اے رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

    سی آئی اے ٹیم ملزم شفقت کودیپالپور سے لیکرلاہورپہنچ گئی، ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے اور اس کو دیپالپور سے گرفتارکیا گیا، شفقت علی اور اس کا خاندان پہلے بھی جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شفقت نے عابد کیساتھ ملکر11وارداتیں کیں جبکہ ملزم شفقت اور عابد پنجاب میں مختلف گینگزکیساتھ منسلک ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے سی ڈی آرکی مددسے شفقت کے والد اللہ دتہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، اللہ دتہ کےبیٹےشفقت کو بھی گزشتہ رات سی ٹی ڈی نےگرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سم اللہ دتہ کے نام پرہے جو بیٹا استعمال کررہاتھا،شفقت کو گرفتار کرکے آج ڈی این اے کرایاگیا، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    خاتون زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہیں ہوسکا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل کیس کے ملزم وقارکے برادرنسبی عباس نے بھی شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دی تھی ، عباس نے ویڈیو بیان میں جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں،خودکوپولیس کےسامنےپیش کر رہا ہے،امیدہے پولیس ناجائزنہیں کرے گی۔