Tag: گرفتار لیاری گینگ وار

  • کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے بھتہ خور کا دورانِ تفتیش اہم انکشافات

    کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے بھتہ خور کا دورانِ تفتیش اہم انکشافات

    کراچی: گرفتار ملزم آصف چکنا نے دورانِ تفتیش پولیس کے سامنے اہم انکشافات کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم آصف چکنا لیاری گینگ وار کمانڈر بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی کا کارندہ ہے، بغدادی پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم آصف کو گرفتار کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز دوران ڈکیتی شہری مزمل کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا، ملزم کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، ملزم آصف چکنا، شفیع پی ایم ٹی پولیس، سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ شفیع پی ایم ٹی نے اپنے والد گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی و دیگر کو تصویریں، لوکیشن شیئرکردی تھیں، ملزمان نے بلوچستان کے ٹارگٹ کلرز کیساتھ ملکر لیاری میں قتل کرنا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزمان اقدام قتل، ڈکیتی بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گروہ تاجروں سے بھتہ خوری اور خوف پھیلانے کیلئے فائرنگ کرتا تھا۔

  • لیاری گینگ وار کا سرغنہ، عزیر بلوچ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ، عزیر بلوچ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے کراچی میں داخل ہوتے ہوئےگرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ گزشتہ رات کراچی میں داخل ہورہا تھا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے اسے گرفتارکیا۔

    Uzair Baloch

    ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت عزیرجان بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، عزیرجان بلوچ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں جیسے سنگیں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    Uzair Baloch

    بدنام گینگسٹر عزیر بلوچ کے مختلف عدالتوں سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا، لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

    پاکستان سے جانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم پچھلے تین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے ۔

    یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سے آنیوالی ٹیم کیجانب سے تاخیری حربے اختیار کیا جانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا پے کہ وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلد بھیجیں تاکہ ملزم کو انکے حوالے کیا جاسکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کو کراچی کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلئے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔