Tag: گرفتار کارکن

  • سندھ ہاؤس پر حملہ،  پی ٹی آئی کے  گرفتار  کارکن  رہا

    سندھ ہاؤس پر حملہ، پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن رہا

    اسلام آباد : سندھ ہاؤس پر حملے کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو رہا کردیا گیا ، کارکنوں کی رہائی کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو رہا کردیا گیا ، پی ٹی آئی کارکنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ سے رہا کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکم پر رہا کیا ، کارکنوں کی رہائی کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز قبل تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور پولیس نے : سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ کارسرکارمیں مداخلت،توڑپھوڑاوردفعہ144کی تحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا تھا کہ 15 سے20کارکنوں نےجتھےکی شکل میں سندھ ہاؤس میں گھسنےکی کوشش کی، کارکنوں نےنعرےبازی، گالم گلوچ اورپولیس سےمزاحمت کی اور سندھ ہاؤس کا چھوٹا گیٹ اکھاڑ دیا۔

  • ایم کیو ایم نےگرفتار کارکن کاشف دیوڈ کےگرفتاری کی تردید کردی

    ایم کیو ایم نےگرفتار کارکن کاشف دیوڈ کےگرفتاری کی تردید کردی

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا آپریشن ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے،کاشف کی نائن زیرو سے گرفتاری اور اسلحے کا دعویٰ جھوٹا ہے، ایم کیو ایم نے کاشف کے سفری اور ڈی پورٹ کے دستاویزات بھی دکھا دئیے ۔

    ایم کیو ایم نے کاشف کی نائن زیرو کے قریب سے گرفتاری اور اسلحےکی برآمدگی کو جھوٹاقرار دے دیا، نائن زیرو پر کاشف کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے کاشف کے دبئی سے ڈی پورٹ کیے جانے ، پاسپورٹ ، ٹکٹ سمیت پاکستان آمد کے بعد کاشف کی بازیابی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈی جی رینجرز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لکھے جانے والے خطوط اور دستاویزات پیش کر دئیے۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ متحدہ کے ایک سو تہتر کارکنوں کو جبری گمشدہ کر دیا گیا ہے،کاشف پر غلط مقدمہ بنایا گیا،کاشف کی اہلیہ کہتی ہیں کہ کاشف کو گذشتہ سال یکم جون میں دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملک آمد کے بعد گیارہ ماہ تک کاشف لاپتہ رہے۔

    ایم کیو ایم رہنمائوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں اور جھوٹےمقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف فراہم کریں۔