Tag: گرفتار کرنے کا فیصلہ

  • ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں ڈی چوک اور اطراف کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور مظاہرین کی آمد کے پیش نظر ڈی چوک اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی کی قیادت کرنے والوں سمیت اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر کے پی، پنجاب سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تاہم حکومت نے کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور و دیگر کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن اور پشاور موڑ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

    گزشتہ روز اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے اور حکومت کی جانب سے انہیں پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دینے کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ بھی پیغام دیا گیا تھا کہ پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

    تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس شر پسند واقعے کے بعد حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا جس نے ڈی چوک پر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جب کہ اس کے ساتھ ہی شرپسندوں سے نمٹنے اور موقع پر گولی مارنے کے بھی واضح احکامات جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-army-personnel-deployed-at-d-chowk/

  • پی ٹی آئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوٹیوبر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صحافیوں کے روپ میں ڈی چوک پر موجود ہیں اور پولیس حکمت عملی سے لیڈر شپ کو آگاہ کر رہے تھے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو سیکٹر آئی نائن مرکز میں واقع سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا۔

    یاد رہے دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر مختلف شہروں میں بتیس مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    راولپنڈی کے دو اور گوجرانوالہ کے ایک مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بھی نامزد ہیں جبکہ ٹیکسلا کے مقدمےمیں عمرایوب،علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔

    مقدمات میں دہشت گردی اورکارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

  • نیب  کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا اور چیئرمین نیب سےوارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر نیب تحقیقات کے معاملے پر نیب لاہور نے عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کردی ہے ، نئے آرڈیننس کےتحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پر نئےآرڈیننس کااطلاق کرنے کافیصلہ کیا گیا، عثمان بزدار طلبی کےباوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی تھی کہ عثمان بزدار نیب لاہور پیش نہیں ہو سکتے، جس پر نیب نےعثمان بزدار کےوکیل کی استدعا مسترد کردی۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، عثمان بزدار کیخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات، تقرر و تبادلے اور ٹھیکوں میں بےضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔

    عثمان بزدار سمیت خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے جبکہ ان کے خلاف گندم برآمد کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔

  • نیب کا جولائی میں  اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    نیب کا جولائی میں اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ، نیب نے جولائی میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پر ایل این جی کا کیس نیب میں ہے جبکہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے یوسف بیگ کے خلاف وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی ریکارڈ منگوا لیا اور یوسف بیگ مرزا کو جلد تحقیقات کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

    یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔

    گذشتہ روز نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی چوہدری رشید کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، چوہدری رشید پر خزانے کو اٹھائیس ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    ریفرنس میں اکاؤنٹس آفیسر پی آئی ڈی بادشاہ رحمان، محمد رفیق خٹک اور کلرک محمد ایاز بھی نامزد کیا گیاتھا اور کہا تھا ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی پر سزا دی جائے، سابق ڈی جی نے 28.5 ملین کے جعلی بل کی منظوری دی،ملزمان نے اختیارات جا ناجائز استعمال کیا۔