Tag: گرفتار

  • صحافی عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو گرفتار کرلیا گیا

    صحافی عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو گرفتار کرلیا گیا

    سیالکوٹ : سینئر صحافی عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو گرفتار کرلیا گیا، عمران ریاض کو ایئر پورٹ اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سےحراست میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ، صحافی عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔

    صحافی عمران ریاض کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ عمران ریاض سیالکوٹ سے مسقط جا رہے تھے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سےحراست میں لیا گیا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھے، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور کہا کہ وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرے، اس کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔

    اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر انسداد دہشتگردی، ایگل اسکواڈ، اسلام آباد پولیس کی نفری سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے جبکہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکلا روم میں موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشن بھی بھاری نفری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

  • سعودی عرب: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں تارکین گرفتار

    سعودی عرب: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں تارکین گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 11 سے زائد غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اقامہ و سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مملکت کے مختلف علاقوں سے 11 ہزار سے زائد غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جاری مہم کے دوران 27 اپریل سے 3 مئی 2023 تک 11 ہزار 77 غیر ملکیوں کو تفتیشی ٹیموں نے حراست میں لیا۔

    گرفتار ہونے والوں میں 5 ہزار 845 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 4 ہزار 25 کو سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور 1207 غیر ملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی افراد کو پناہ، روزگار اور قیام کی سہولتیں فراہم کرنے پر 19 افراد کو حراست میں لیا جن کے خلاف مقدمہ قائم کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ’’بورس جانسن‘‘ نیدر لینڈ میں گرفتار

    ’’بورس جانسن‘‘ نیدر لینڈ میں گرفتار

    نیدرلینڈز میں شراب کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ’بورس جانسن‘ کے نام کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ کے پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی حالت درائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی یوکرینی لائسن پر سابق برطانوی وزیر اعظم یورس جونسن کی تصویر، تاریخ پیدائش بھی لکھی ہوئی ہے جو کہ 2019 میں جاری کی گئی تھی۔

    پولیس ترجمان نے کہا کہ اتوار کی رات جب ایک کار نیدرلینڈ کے شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تو افسران نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔

    پولیس نے کہا کہ گاڑی کو الگ سے چھوڑا گیا تھا جبکہ ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو خود کی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

    پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اس کی کار کو بھی تلاش کیا گیا جس کے اندر سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسن ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔

  • سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی پر درجںوں تارکین وطن گرفتار

    سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی پر درجںوں تارکین وطن گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں حکام نے اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 265 تارکین کو گرفتار کیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ممالک کے 265 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

    تارکین کا تعلق بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، سوڈان، یمن، مصر، نیپال، افغانستان، ایتھوپیا اور سری لنکا سے ہے۔

    محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دارالحکومت کے جنوبی محلوں اور گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص الدوری) اسٹیشنوں کے اطراف عمل میں آئی ہیں۔

    حراست میں لیے جانے والے غیر ملکیوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

    محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ 16 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے، دراندازوں میں سے 11 کا تعلق یمن، 3 کا ایتھوپیا اور ایک کا صومالیہ سے ہے۔

  • گھر میں لکڑ بھگا پالنے والا شخص گرفتار، 3 کروڑ جرمانہ ہوسکتا ہے

    گھر میں لکڑ بھگا پالنے والا شخص گرفتار، 3 کروڑ جرمانہ ہوسکتا ہے

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لکڑ بھگا گھر میں پالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ شخص پر 3 کروڑ ریال جرمانہ یا 10 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ماحولیاتی سلامتی فورس نے ریاض ریجن میں ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے جو اپنے گھر میں غیر قانونی طریقے سے ایک لکڑ بھگا پالے ہوئے تھا۔

    ماحولیاتی فورس کا کہنا ہے کہ مقامی شہری کو جنگلی حیاتیات کی خلاف ورزی پر مقررہ سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز سے رابطہ کر کے جانور کو اس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    ماحولیاتی سلامتی فورس کے مطابق ایسے جانوروں کو گھروں میں پالنا جن کی نسل ختم ہو رہی ہو، قابل سزا عمل ہے، اس پر 3 کروڑ ریال کا جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا ہے، دونوں سزا میں سے کسی ایک پر اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

    ادارے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں نایاب نسل کے جانور کے حوالے سے یہ بات آئے کہ مقامی شہری یا غیر ملکی اسے اپنے یہاں رکھے ہوئے ہے تو اس کی رپورٹ کی جائے۔

  • خاتون ہیڈ ماسٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    خاتون ہیڈ ماسٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارت میں خاتون ہیڈ ماسٹر کو اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں خاتون ہیڈ ماسٹر کو اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

     کھمم ضلع کے مدھیرا گرلز  گورنمنٹ ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر سری دیوی نے  ایک پروگرام کے دوران کیے گئے ترقیاتی کاموں کے لیے کنٹراکٹر سے رشوت طلب کی۔

    کنٹراکٹر نے محکمہ انسداد رشوت کے حکام سے شکایت کی، جس میں بتایا گیا کہ ہیڈ ماسٹر سری دیوی نے کنٹراکٹر سے 25 ہزار روپے لیے ہیں۔

     وہاں موجود محکمہ انسداد رشوت کے عہدیداروں نے چھاپہ مار کر خاتون ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا۔

  • چوہدری وجاہت حسین کے 2 سیکرٹریز گرفتار

    چوہدری وجاہت حسین کے 2 سیکرٹریز گرفتار

    گجرات: پولیس نے پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز کو گجرات میں گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کامران بٹ اور حمید اللہ بھٹی کو رحمانیہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں گرفتار ملزمان کے خلاف الزامات کا پتہ نہیں چل سکا۔

    پنجاب پولیس گزشتہ دنوں سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے مار رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی ہیں۔

  • اداکارہ راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

    پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل  گرفتار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ  ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس راکھی کے خلاف جھوٹے الزامات اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

    دوسری جانب ان دنوں اداکرہ اور ڈانسر راکھی ساونت بھارتی میڈیا پر مسلم نوجوان سےے شادی کرنے کی خبر کے حوالے سے چھائی ہوئیں ہیں۔

  • بھارتی طیارے میں غلیظ حرکت کرنے والا مسافر گرفتار

    نئی دہلی: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو شنکر مشرا نے نیویارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا جب اس نے یہ حرکت کی۔ اور وہ تب تک اسی برہنہ حالت میں وہاں کھڑے رہے جب تک کہ ایک دوسرے مسافر نے اسے اپنی سیٹ پر واپس جانے کا نہیں کہا۔

    اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 294، 509 اور 510 کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد مسافر کی تلاشی شروع کی گئی۔

    اس دوران امریکی فائنینشل سروز کی کمپنی ’فارگو‘ نے اس شخص کو نوکری سے برخاست کر دیا، کمپنی نے کہا کہ ان کے خلاف ’الزامات پریشان کن ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شنکر مشرا کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی لایا گیا ہے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا اور پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔