Tag: گرفتار

  • بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی ٹی وی اداکارہ کو گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اقرار کیا کہ ان کے گھر میں نوٹ چھاپنے کی مشین تھی، جس سے وہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ سوریا سسی کمار کو پولیس نے ان کی بہن اور والدہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سوریا کے گھر میں نوٹ چھاپنے کے لیے تمام ضروری سامان موجود تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوریا سمیت آٹھ مزید افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ اداکارہ کے گھر سے نوٹ چھاپنے کے کاغذ ، پانچ لاکھ روپے کے جعلی نوٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار تمام افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

    اداکارہ سوریا اور ان کے گھر والوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر میں نوٹ چھاپنے کی مشین تھی، جس سے وہ جعلی نوٹ چھاپنے کا کاروبار گزشتہ برس ستمبر سے کررہے ہیں۔

    خیال رہے سوریا کیرالہ ٹی وی چینلز کے کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سابق اسرائیلی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

    ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سابق اسرائیلی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

    تل ابیب: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر برائے توانائی اور انفراسٹکچر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے توانائی اور انفراسٹکچر پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور وزارت میں ایران کے لیے جاسوسی کی تھی اور خفیہ معلومات فراہم کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر ’گونن سیگیو‘ کے خلاف باقاعدہ مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوچکا ہے، قبل ازیں اس اہم معاملے کو ملکی سلامتی کی خاطر خفیہ رکھا گیا تھا۔

    گونن سیگیو جو 1995ء سے لے کر 1996ء تک توانائی اور انفراسٹکچر کے اسرائیلی وزیر رہے تھے، ان پر عائد کردہ الزامات کے مطابق وہ اسرائیلی ریاست کے خلاف جاسوسی، جنگ کے دور میں دشمن کی مدد کرنے اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے معلومات کی ترسیل کرتے تھے۔


    ایران کےلیےجاسوسی کےالزام میں سابق اسرائیلی وزیرگرفتار


    آج ان کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی جبکہ مقدمے کی عدالتی سماعت کے آغاز پر صحافیوں کو اس کارروائی سے دور ہی رکھا گیا کیونکہ قومی سلامتی کی وجہ سے یہ سماعت بند کمرے میں ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر محض الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان پر جو الزامات عائد کیے جارہے ہیں وہ بہت عمومی اور مجموعی طور پر دانستہ ’غلط تاثر‘ دینے والے ہیں۔


    ایران سے تعلقات کا شبہ، سعودی عرب کی عدالت نے 4 افراد کو سزائے موت سنادی


    خیال رہے کہ گونن سیگیو کو ماضی میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فراڈ کی کوششوں کے جرم میں بھی کئی بار سزا سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواب شاہ : رینجرز کی کارروائی، مراد علی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری گرفتار

    نواب شاہ : رینجرز کی کارروائی، مراد علی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری گرفتار

    نواب شاہ: رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں مطلوب مراد علی شاہ کے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ ،اراضی پر قبضوں سمیت پانچ سنگین مقدمات میں مطلوب مرادعلی شاہ کےسابق معاون خصوصی اسمعیل ڈاہری قانون کے شکنجے میں آگئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوابشاہ کےعلاقے دولت پورمیں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکےانتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاھری کو حراست میں لےکر بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمٰعیل ڈاہری کو حراست میں لے کر پانچ ایس ایم جیز، بارہ میگزین، پسٹل، دو گرنیڈ لانچر، چالیس راؤنڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    ملزم اسماعیل ڈاھری کے کیخلاف پانچ ایف آئی آر درج ہیں، ملزم اقدام قتل،غیرقانونی اسلحہ رکھنے ، اراضی پر قبضوں سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

    رینجرز حکام کے مطابق کارروائی میں اسماعیل ڈاھری کا کوئی ساتھی گرفتار نہیں کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایازخان نیازی سپریم کورٹ سےگرفتار

    سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایازخان نیازی سپریم کورٹ سےگرفتار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان سے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آئی سی ایل کرپشن کیس کی، سابق چیئرمین ایاز خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پراستفسار کیا کہ دوسرا ملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہےِ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ محسن حبیب تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ایازخان نیازی ضمانت پرنہیں ہیں اور ان کے خلاف کراچی، لاہور میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ ایاز خان نیب عدالت سے ضمانت پرنہیں تو گرفتار کیا جاسکتا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے۔

    عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس کے دوسرے کردار محسن حبیب وڑائچ کو فوری گرفتارکیا جائے۔

    خیال رہے کہ ملزم ایف آئی اے مقدمات میں عدالتوں سے ضمانتوں پرتھا، مقدمات ایف آئی اے سے نیب منتقل ہونے پرضمانت غیرمؤثر ہو گئی تھی۔

    یاد رہے کہ این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان پرزمینوں کی خرید وفروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 6 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسٹیل ٹاون میں ڈاکٹر کی فیملی کو لوٹا تھا، لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اورموبائل فونزبرآمد ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ارسلان احمد اور ابراہیم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف اقسام کے بم کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18 مارچ کو کراچی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا تھا ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

    نجی کمپنی کا ملازم فائرنگ سے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اپریل کو شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کیش وین لوٹنے میں ناکامی پر نجی کمپنی کے ملازم کوموت کے گھاٹ اتاردیا تھا، واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیا: صحافت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، آٹھ بھارتی گرفتار

    آسٹریلیا: صحافت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، آٹھ بھارتی گرفتار

    کینبرا: بھارت صحافت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے لگا  آسٹریلیا میں خود کو صحافی ظاہر کرنے والے آٹھ بھارتیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فراڈیوں نے انسانی اسمگلنگ کا نیا انداز اپناتے ہوئے بیرون ملک جانے کے لیے اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے اس ضمن میں آسٹریلیا سے آٹھ بھارتیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ کھیلوں کے صحافی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ بھارتی شہریوں پر مشتمل یہ گروہ گذشتہ دنوں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب برسین کے ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے چاکنا تھے تاہم جیسے ہی گروہ ہوائی اڈے کے احاطے میں داخل ہوا پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کی جعلسازی، ایس پی میر پور کے نام سے جعلی آڈیو ٹیپ چلا دی

    آسٹریلوی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تصدیق شدہ بھارتی صحافی ہونے اور آسٹریلیا میں گولڈ کوسٹ گیمز کی رپورٹنگ کے سلسلے میں اسٹریلیا آنے کا وعویٰ کیا تاہم تفتیش کی گئی تو پتا چلا گرفتار ملزمان کے پاس جعلی دستاوزات اور شناخت موجود ہے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ گروہ کے ایک رکن راجیش کمار پر انسانوں کی اسمگلنگ اور جعلی دستاوزات بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی دی گئی ہے البتہ جرم ثابت ہونے پر بیس سال قید کی بھی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    لڑکا بن کرشادیاں کرنے والی بھارتی لڑکی گرفتار، فراڈ کا مقدمہ درج

    واضح رہے کہ یہ گروہ تھاتی لینڈ کے شہر بنکاک کے ہوائی اڈے سے ہوتا ہوا آسٹریلیا پہنچا تھا، بنکاک میں موجود اے بی ایف کے رکن نے انہیں پہلے ہی مشکوک قرار دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

    گوجرانولہ: پنجاب میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور فحش ویڈیو بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے روٹانہ ڈاک خانہ کوہلووالا میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور فحشن ویڈیو بنانے میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کے  بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت راشد اور طارق شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان کے پاس سے متعدد نازیبہ ویڈیوز بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق ملزم راشد کی کوہلووالا بازار میں فلموں کی دکان ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی خبر ملتے ہیں ہی کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکیوں کی تعداد چھ سے زائد ہے البتہ متاثرہ لڑکیوں کے ورثا سامنے آنے کو تیار نہیں جس کے باعث ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    گوجرانوالہ ملازمہ تشدد کیس: بچی سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گوجرانوالہ کے علاقے نو شہرہ ورکاں سے 9 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بچی کو پہلے اغوا کیا گیا بعد ازاں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش قریبی نالے میں پھینک کی دی گئی تھی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کامیاب کاررائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث اشتیاق نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے تقتیش کے دوران ہی اقرار جرم کر لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پرفائرنگ کرنے والےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی تھی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔


    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    یاد رہے کہ تین روز قبل ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • جہیز کے بدلے لالچی شوہر نے دھوکے سے اہلیہ کا گردہ ہی فروخت کردیا

    جہیز کے بدلے لالچی شوہر نے دھوکے سے اہلیہ کا گردہ ہی فروخت کردیا

    نئی دہلی : جہیز نہ لانے پر شوہر نے دھوکہ دہی کے ذریعے اہلیہ کا گردہ نکلوا کر فروخت کردیا.

    تفصیلات کے مطابق مغرقی بنگال کے رہائشی لالچی شوہر نے چند روپوں کی خاطر اپینڈکس کے آپریشن کا بہانہ بنا کر اپنی اہلیہ کا گردہ نکال کر فروخت کردیا تاہم دو سال بعد حقیقت معلو ہونے پر 28 سالہ ریتا سرکار نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا.

    پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا ہے اور دھوکہ دہی، غیر قانونی طور پر گردے کی فروخت اور جہیز طلب کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے.

    ریتا کماری نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ میری شادی 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک میرا شوہر جہیز زیادہ نہ لانے پر طعنے دیا کرتا تھا اور مجھے کبھی کبھی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا.

    ریتا کماری نے مزید بتایا کہ دو سال قبل میرے پیٹ میں شدید درد اُٹھا جسے اپینڈکس کا درد بتا کر میرے شوہر اور دیور نے آپریشن کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا اور اہل خانہ میں سے کسی کو آپریشن سے متعلق آگاہ کرنے سے منع کردیا.

    ریتا کماری کے والد کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بیٹی کی طبعیت ناساز ہوئی تو مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں انکشاف ہوا کہ ریتا کا گردہ نکالا جا چکا ہے جس پر ہم دو سال قبل اپینڈکس کا آپریشن جہاں ہوا تھا وہاں گئے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی.

    ریتا کماری کے والد کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے وقت میں نے بیٹی کو ایک لاکھ اسی ہزار نقد اور اپنی حیثیت کے مطابق سونا اور چاندی دیا تھا لیکن لالچی داماد اور اس کے گھر والوں اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے بیٹی پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا.

    خیال رہے کہ بھارت میں جہیز کی نہ ختم ہونے والی لعنت نے ہزاروں خواتین کی جان لے لی ہے اور سسرال والوں کے تشدد سے کئی خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئے دن موصول ہوتی رہتی ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

    سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

    دبئی : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو گزشتہ رات انٹروپول کی مدد سے دبئی میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جعلی مقابلوں کے مشہور سب انسپکٹر کو ضروری کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان لایا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا.

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا.

    پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کے لیے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔