Tag: گرفتار

  • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران دہشت گردگرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کالعدم تنظیم کادہشت گردنعمت اللہ عرف فدائی افغانستان کارہائشی ہے،گرفتار دہشت گردباردوی موادرنگ روڈسےپشاورمنتقل کررہاتھا۔

    مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی مظفرگڑھ میں کارروائی‘6دہشت گرد ہلاک

    اس سے قبل آج صبح پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ میں دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں6دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں جماعت الاحرار کے دو اہم کمانڈرز مارے گئےتھے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کےکارکنان سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے صدر میں زاہد نہاری کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے نے کارروائی کے دوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب گلبرگ میں ٹارگٹڈ کارروائی میں سیاسی جماعت کے دو کارکن دھرلیے گئے۔

    ادھرمنگھوپیر میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

    مزید پڑھیں: نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ قتل کے مفرور ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لےلیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    واضح رہےکہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتارکرکے اسلحلہ برآمد کیا تھا۔

  • لڑکی کی آواز میں بات کر کے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

    لڑکی کی آواز میں بات کر کے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

    کراچی : پولیس نے ٹیلی فون پر لڑکی کی آواز میں بات کر کےلوگوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر لُوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے موبائل فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے لوگوں کو لُوٹنے والے ملزم تیمور کو حراست میں لے کر مقامی تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے۔

    دورانِ تفتیش ملزم تیمور نے کئی لوگوں کو لڑکی بن کے گفتگو کرنے اور پھر ملنے کے بہانے لوٹ مار کر نے کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا کہ وہ موبائل فون پر لڑکی بن کربات کیا کرتا تھا اور جب کوئی اسے ملاقات کے بہانے گھر بلاتا تو ساتھیوں کی مدد سے اُسے لوٹ لیتا تھا۔

    ملزم تیمور نے دورانِ تفتیش ایک شخص کے قتل کا بھی انکشاف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ لڑکی بن کر ایک شخص مہتاب کو اپنے جال میں پھنسایا اور پھر دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر اسے قتل کردیا۔

    ملزم نے بتایا کہ ڈکیتی کی آخری واردات میں 45 ہزار ملے جس میں سے 25 ہزار روپے میں نے رکھ لیے اور بقیہ میرے ساتھیوں نے آپس میں تقسیم کر لیے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی شخص کی شکایت پر ملزم کی باقاعدہ ریکی کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں، راؤ انوار

    سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں، راؤ انوار

    کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف این آراو مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی دہشت گردوں کے علاج معالجے میں سہولت کار بننے پر ڈاکٹر عاصم کیس میں حراست میں ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی فائلیں غائب کردی گئی ہیں جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے اور جلد نہ صرف یہ کہ مقدمات کی فائلیں بازیاب کرالیں گے بلکہ فائلیں غائب کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔


    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار 


    انہوں نے کہا کہ سلیم شہزاد کے این آراو کے تحت بند ہونے والے تمام مقدمات کھولےجائیں گے اور اب این آر او سےکوئی ملزم فائدہ نہیں اٹھاسکےگا کیوں کہ پہلے ہی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےمقدمات دوبارہ کھول دیئےتھے۔

    ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ این آر او سےفائدہ اٹھانے والے تمام افراد کی فائلیں ڈھونڈ رہے ہیں اور سلیم شہزاد سمیت کسی بھی ملزم کو این آر او کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ سلیم شہزاد کو کل تفتیشی پولیس عدالت میں پیش کرےگی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق مرکزی رہنما سلیم شہزاد دو دھائیوں پر مشتمل خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے نئے سیاسی سفر کی بنیاد رکھنے آج ہی وطن واپس لوٹے تھے تا ہم انہیں کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    اوٹاوہ : کیوبک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کےالزام میں پولیس نے فرانسیسی کینیڈین طالب کو گرفتار کرلیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق کیوبک مسجد میں فائرنگ کرنے والے27 سالہ الیگزینڈر بیسونیت کوپولیس نےگرفتارکرلیا،ملزم پر نمازیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گرفتارحملہ آور لاول یونیورسٹی کا طالب علم ہےجو کہ حملے کا شکار ہونے والی مسجد سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    کیوبک مسجد میں ہونے والے فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد اس وقت بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دیے جانے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

    خیال رہےکہ اس سے قبل مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد قدیر کو بھی حملے کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا تھاجب اس کی جانب سے 911 کو کال کی گئی تھی تاہم بعد میں اسے مشتبہ حملہ آور کے بجائے عینی شاہد قراردیا گیا تھا۔

    یاد رہےکہ ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کؤیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیااور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کیوبک کی مسجد میں فائرنگ ‘دہشتگرد حملہ ہے ‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

    واضح رہےکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی تھی۔

  • سیکٹر انچارج کی ہدایت پر 15 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ذیشان

    سیکٹر انچارج کی ہدایت پر 15 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ذیشان

    کراچی: سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے سیاسی مخالفین سمیت 15 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے شہر میں قتل، بھتہ خوری، چائنا کٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے 15 افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    ٹارگٹ کلر نے اپنے بیان میں بتایا کہ چائنہ کٹنگ اورزمین کےتنازعوں پر پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی مخالفین کے 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور بھتہ نہ دینے پر کاروباری مراکز پر دستی حملے بھی کیے۔

    ٹارگٹ کلر کے مطابق اس کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور اُسے قتل، دستی حملے اور زمین پر قبضے سمیت دیگر جرائم کے لیے ہدایات سیکٹر انچارج اسلام فوجی دیا کرتا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹارگٹ کلر ذیشان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں سرجانی ٹاؤن سے حراست میں لیا تھا جس سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر سے تحقیقات جا ری ہیں اور مزید ہولناک انکشافات کی توقع ہے جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

  • خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے خود کش حملہ آور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی گروپ سے ہے، خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک خود کش بمبار سمیت 2 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ خود کش حملہ آور شوکت اور اس کے ساتھی عبدالغی کو منگھو پیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہےاور اپنا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان کے بارڈر پر قائم کیا ہوا ہے اور ان کے گینگ ارکان کا تعلق شکار پور، جیکب آباد اور بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایس پی پرویز چانڈیو نے کہا ہے کہ ملزم شوکت بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،دہشت گردوں نے سکھر سی آئی اے سینٹر میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی۔

    ملزمان کا گروپ شکار پور بم دھماکے علاوہ 2013 میں ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے ماسٹر مائنڈ افغانستان سے ہدایات لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ جبکہ تین مفرور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار

    چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار

    ٹورنٹو: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کا کہناہے کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی ایئرہوسٹس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 797کے ذریعے ٹورنٹو پہنچی تھی اور پی کے 784کے ذریعےواپس آنا تھا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی ایئرہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ایئرہوسٹس کو اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

    پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو آج کینیڈاکے شہر ٹورنٹو کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایئرہوسٹس کو300کینیڈین ڈالرز کا جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے کہا گیا ہےکہ ایئرہوسٹس اب بین الاقوامی پروازوں پر فرائض انجام نہیں دے گی۔

    واضح رہے کہ کہ اس سے قبل پی آئی اے نے تصدیق کی تھی کہ فضائی میزبان کوپولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔

  • ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    سڈنی :آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں 15افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیوی حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔

    آسٹریلوی پولیس کی جانب سے گزشتہ پانچ روز کے دوران مزید12افرادکو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اگران افراد پر الزام ثابت ہوگیاتو ان کو عمر قید کی سزاہوسکتی ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر مارک جینکنز نے بتایاکہ ڈھائی سال قبل ایک چھوٹی سے اطلاع فراہم کی گئی تھی جس کے بعد منشیات کو سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف مشن کا آغاز ہوا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکام نے 600 کلوگرام کوکین ٹاہیٹی سے پکڑی تھی جس کو آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا۔یہ کوکین جنوبی امریکہ سے آسٹریلیا بھیجی گئی تھی۔

  • کراچی، گرفتار بھتہ خور کی تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی

    کراچی، گرفتار بھتہ خور کی تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی

    کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے بھتہ خور عتیق الرحمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کردی، ملزم فون پر تاجروں سے بھتہ مانگتا تھا اور بھتہ نہ دینے پر دکان اور گھر پر بم پھینکنے کی دھمکی دیتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحاد پولیس نے تاجروں سے بھتہ وصولی کے ماسٹر مائنڈ عتیق الرحمان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ جاری کردی، ملزم کو پولیس نے حکمت عملی کے تحت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ملزم سے کی گئی تحقیقات کے مطابق بھتہ خور عتیق تاجروں اور دکان داروں سے فون پر بھتہ مانگتا تھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجروں کے گھر اور دکانوں پر بم پھینکنے کی دھمکی دیتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے عتیق الرحمان نے بعض دکان داروں سے متعدد بار بھتہ وصولی کی اور صرف بلدیہ ٹاون میں بیکری کے مالک سے ایک لاکھ بھتہ طلب کیا تھا، دیگر بھتہ خوری کے واقعات علیحدہ ہیں، جس پر پولیس نے ملزم کے گرد دائرہ تنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکمت عملی کے تحت ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

    یاد رہے کہ ملزم محمد عتیق نے آصف اور انور نامی تاجروں سے تیسری مرتبہ بھتہ مانگا تو اتحاد ٹاؤن پولیس نے حکمت عملی کے تحت ملزم کو بھتے کی رقم دینے کے لیے بلایا اور جیسے ہی ملزم پیر بابا گراؤنڈ کے قریب پہنچا تو پولیس نے ملزم کو دھرلیا تھا۔